عورت خوبصورتی کا پیکر ہوتی ہے ناز سے
گوندھی گئی کبھی شوخ کبھی چنچل،کبھی لڑاکا کبھی گلاب کے پھول کی مانند نرم
کبھی کھلتی کلی ایک بہار کے موسم کی مانند -
سجنا سنورنا اس کی زندگی کا اہم حصہہے صنف نازک کی زندگی مانو اب اس حصے کے
بغیر ادھوری ہے -تیار ہونا ،نت نئے لباس ،نیا فیشن ،امپورٹڈ کاسمیٹکس کا
سامان بالوں کا سٹائل اچھی کریم عورتیں ہر چیز کا دھیان رکھتی ہیں ہم مہنگے
سستے دونوں داموں کے لباس اور اشیاء خریدتے ہیں-لیکن چیزوں کے استعمال میں
ہم اچھے برے کے فرق کو بولتے جا رہے ہیں ہم لباس خریدتے ہیں آج کل بازار
میں ہر طرح کے لباس موجود ہیں لانگ شرٹس شارٹ شرٹس ہر طرح کا لباس موجود ہے
مگر ان تمام چیزوں میں اس اختیاط کی ضرورتہے کہ کون سا لباس رنگ بالوں کا
سٹائل لپسٹک کا رنگ ہم پر جچتا ہے-کیوں کہ چیزوں کو پرکھنا اور نت نئے فیشن
اور رواج کے مطابق چلنے سے ہی تو ہم زمانے کیساتھ چل سکتیہیں -ہم آپ کو
بتاتے ہیں کون سی اشیاء کس طرح کس سٹائل سے آپ پر سوٹ کرتی ہے -
بالوں کا سٹائل :
لمبے چہروں پر عکسر لڑکیاں جوڑے کو ترجیح دیتی ہیں حلانکہ لمبے چہروں پر
جوڑا کرنے سے چہرا اور لمبا لگتا ہے لمبے چہروں پر بٹرفلائی چٹیا ذیادہ
خوبصورت لگتی ہے اسی طرح گول چہرے والی لڑکیوں پر جوڑا سٹائل ذیادہ خوبصورت
لگتا ہے -
سرخ لباس اور رنگ:
چونکہ موسم سرما کی آمد ہوچکی ہے گرم لباس کی فروخت ہو رہی ہے
سرخ رنگ سردیوں میں ذیادہ نکھرا نکھرا خوبصورت لگتا ہے -گلاب کے پھولوں کے
پرنٹ سے سجے لباس اور سرخ بارڈر آج کل اپنی ذیادہ جگہ بنائے ہویے ہیں -
خواتین لپسٹک کے اچھے رنگوں کو ترجیح دیتی ہیں بدلتے فیشن کے ساتھ ساتھ
لپسٹک کے رنگوں میں بھی تبدیلی آتی جارہی ہے جیسے لباسوں کے رنگ میں سرخ
رنگ ان ہے ویسے ہی لپسٹک کے رنگوں میں لال رنگ کو آج زیادہ ترجیخ حاصل ہے
اس لیئے موسم سرما میں یہ رنگ آپ کی شخصیت کو ذیادہ خوبصورتی اور نفاست
بخشے گا-
میک اپ کا استعمال:
خواتین فنکشن میں جانے سے پہلے خوب تیار ہوتی ہے یہ کہنا غلط ہوگا کہ میک
اپ آپ کی جلد کو نقصان نہیں پہنچاتا میک اپ کرنے سے ہمارے چہرے کی پہلے
جیسی رنگت اور رونق نہیں رہتی مگرہم اپنی جلد کو خراب ہونے سے بچا سکتے ہیں-
*میک اپ فوم کو جب بھی میک اپ کریں دھو کے استعمال کریں اس سے دانے بننے کا
خطرہ نہیں ہوگا-
*میک اپ میں رہنے والے چہرے پر جب پسینہ آئے تو صرف ٹشو پیپر استعمال کریں-
*میک اپ کیئے چہرے کے ساتھ سویا نا جائے ورنا اٹھنے پر آپ کے چہرے کی
رعنائی کھو سکتی ہے -
میک اپ اتارنے کے بعد چہرے کی کچے دودھسے کلینزنگ کریں اس سے چہرا تروتازہ
اور چمکدار رہے گا-
جیسے جیسے مختلف بیوٹی پراڈکٹ جلد کو سنوارتے ہیں اسی طرح قدرت کی خوبصورت
نعمتیں جو قدرتی طور جلد کو رونق بخشتی ہیں -جلد کے مسائل.سے نمٹنے کیلئے
بہت سی ایسی اشیاء ہیں جن کو اگر اپنی غذا میں شامل.کیا جائے تو بے حد
فائدہ مند ہے-پہلے پہل تو چکنائی والی اشیاء کو اپنی خوراک سے میں شامل
نہیں کرنا چاہیے یہ جلد کے مسامات کو بند کرنے اور دانے نکلنے کا باعث بنتی
ہے-جس قدر ہو پانی کا استعمال کریں یہ وجود کو تازگی بخشتا ہے اور جلد کی
صحت کیلئے بہت بہتر ہے-ورزش کو اپنا معمول بنائیں ؛
گرین ٹی-وجود کو قوت مدافعت فراہم کرتی ہے اس میں شامل اجزاء کینسر کے خلاف
لڑنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں -
بند گوبھی-میں بہت آئرن ہوتاہے اس کے سبز پتے آئرن سے بھرپورہوتے ہیں یہ
معدنیات اور وٹامن اے سے مالا مال ہے -
سالاد-گاجر،مولی،کھیرا،مرچ ،ٹماٹر کا سالاد ہمیشہ جلد کو تازگی بخشتا ہے
خون کی کمی جلد پوری ہوتی ہے اور انسان کو صحت مند بناتی ہے -سبزیوں کے
فوائد لاتعداد ہیں -
کیلے-اس میں پوٹاشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے -اس کا ذائقہ بہت مٹھاس
بھرا ہوتا ہے اس میں.موجود شکر فورا تحلیل ہوجاتی ہے اور عام شوگر کے
مقابلے ذیادہ انرجی مہیا کرتی ہے کیلے اسنیکس کے طور پر بہت فائدہ مند ہیں
کیلے ،شہد اور دہی کو مکس کرکے.کھانا آپ کو فٹ رکھتا ہے -
ہم فیشن کرتے ہیں مگر فیشن کرتے وقت ہمیں مندرجہ بالا باتوں کا خاص خیال
رکھنا چاہیے - :-) کیونکہ جب تک ہم فٹ اور خوبصورت نہیں ہونگیں کوئی فیشن
سوٹ نہیں کرے گا -اور خوبصورت رہنا اور دکھنا ہر صف نازک کی خواہش ہے- |