ارکانِ اسمبلی کا استحقاق یا موم کی ناک؟

لفظ ’’استحقاق‘‘ معنی و مفہوم میں تو بہت وزن رکھتا ہے۔ بات قانون کی ہو یا اخلا قیا ت کی ۔۔۔یہ لفظ بہت اہمیت کا حا مل دکھا ئی دیتا ہے۔آئینِ پا کستان کے تحت ہر پا کستا نی کو اس کی حیثیت کے مطابق استحقاق حا صل ہے مگر جب یہ لفظ پا کستا ن میں موجود ایک خاص ’’مخلوق ‘‘ جسے سیا ستدان کہا جاتا ہے کے ہتھے چڑھ جا ئے تو یہ مذاق بن جاتا ہے کیو نکہ ان اشر افیہ کی طبع ِنا زک قدم قدم پر مجروح ہو جا تی ہے ۔ارکا ن ِاسمبلی کا استحقاق تو کا نچ کے شیشے سے بھی زیادہ نازک ہے کو ئی ٹر یفک سا ر جنٹ گاڑی روک لے یا کوئی افسر ان کے’’ حکم نادر شاہی‘‘ کے باوجودکسی ما تحت ملازم کا ٹر انسفر نہ کرے تو ان کا استحقاق مجروح ہو جاتا ہے ۔ان کی کر پشن بے نقاب ہونے لگے یا ان کے سیاہ کا رناموں سے پردہ اٹھنے لگے تو ان کا استحقاق مجروح ہونے لگتا ہے۔سوال یہ ہے کہ استحقاق صرف اور صرف ارکا نِ اسمبلی کو ہی حا صل ہے؟؟؟ویسے بھی ان معزز ارکانِ اسمبلی کا استحقاق اتنا نازک ہے کہ بات بات پہ ٹوٹ جاتا ہے ۔یہ استحقاق ہے کہ موم کی نا ک؟؟؟ان ارکان ِاسمبلی کا استحقاق اس وقت کیوں مجروح نہیں ہوتا جب اپنے کارناموں کی وجہ سے اسمبلی اپنی افا دیت کھو دیتی ہے اور ربڑ سٹمپ بن کر رہ جاتی ہے؟؟؟ان کا استحقاق اس وقت کیوں مجروح نہیں ہوتا جب انہیں اسمبلیوں میں بھیجنے والی عوام مہنگا ئی اور بے روزگاری کی وجہ سے فاقے اور خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو جاتی ہے ؟؟؟ان کا استحقاق اس وقت کیوں مجروح نہیں ہوتا جب پاکستان کے دل کرا چی کی عوام کو گاجر مولی کی طرح کاٹ دیا جاتا ہے؟؟؟ان ارکانِ اسمبلی کا استحقاق اس وقت کیوں مجروح نہیں ہوتا جب ہمارا ازلی دشمن بھا رت ہماری سر حدی حدود کی خلا ف ورزی کر تے ہو ئے ہمارے شہریوں پرشب خون مارتے ہوئے انھیں ابدی نیند سلا دیتا ہے ؟؟؟ان کا استحقاق اس وقت کیوں مجروح نہیں ہو تا جب یہ لوگ عوا م کے دئیے ہو ئے مینڈ یٹ کا سودا کر کے اپنی وفا داریاں تبدیل کر لیتے ہیں ؟؟؟ان کا استحقاق اس وقت کیوں مجروح نہیں ہو تا جب یہ اپنے ذ اتی مفا دات کی خاطر وسیع تر قومی مفاد کا لیبل لگا کر اپنا ضمیر تک بیچ دیتے ہیں ؟؟؟ان کا استحقاق اس وقت کہاں چلا جا تا ہے جب ان کے اپنے ہی حلقہ انتخا ب میں شر یف شہری پو لیس گر دی کا شکا ر ہو جا تے ہیں ؟؟؟ان کا استحقاق اس وقت مجروح کیوں نہیں ہو تا جب عو ام کر پشن اور لا قا نونیت کی وجہ سے انصاف کے حصو ل کے لیے دردر کی ٹھوکریں کھا نے پر مجبور ہو جا تے ہیں؟؟؟ان کا استحقاق اس وقت مجروح کیوں نہیں ہو تا جب ڈرون حملوں یابیرو نی دھشت گر دی کے نتیجے میں معصوم اور بے گنا ہ شہری انتہا ئی سفا کی سے ما ر دئیے جا تے ہیں ؟؟؟ ان کا استحقاق اس وقت مجروح کیوں نہیں ہو تاجب وطن عزیز کی سر حدوں کا تقدس پا ما ل کر دیا جا تا ہے ؟؟؟کو ئی رکن اسمبلی ان سو الا ت کا جو اب دینا پسند فر ما ئے گا ؟؟؟ 
Rasheed Ahmed Naeem
About the Author: Rasheed Ahmed Naeem Read More Articles by Rasheed Ahmed Naeem: 126 Articles with 110107 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.