معصوموں کا لہو رئیگاں نہیں جائیگا

باچا خان یونیورسٹی میں بھارت کا خونی کھیل دراصل پٹھانکوٹ میں بھارت کی جانب سے رچائے جانے والے ڈرامے کا تسلسل ہے۔ معصوموں کا لہو رئیگاں نہیں جائیگا۔ پاک فوج کو حالات کی نزاکت کا مکمل احسا س ہے۔
باچا خان یونیورسٹی میں جو خونی ڈرامہ رچایا گیا۔ اِس حوالے سے بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را نے پٹھانکوٹ کے ائیر بیس پر حملے کی ہزمیت جو اُسے اُٹھانا پڑی اُس کا بدلہ معصوموں کا لہو بہا کر لینے کی کوشش کی ہے۔بھارت نے پہلے دن سے ہی پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا۔یوں پاکستانیوں کی زندگی کے چراغ گُل کرنا اُس کے لیے ثواب کا کام ہے۔ ہندوستان میں بسنے والے مسلمان بھی شودر سی زندگی گزار رہے ہیں۔اﷲ پاک ،نعرہ تکبیر بلند رکھنے والی پاک فوج کا نگہبان ہے کہ پاک فوج نے ضرب عضب کے ذریعے پاکستان میں بھارت اور بھارتی و امریکی ایجنٹوں کا جینا حرام کیا ہے۔چین کی جانب سے پاکستان میں معاشی راہداری کے لیے کیے جانے والے اقدامات نے درحقیقت بھارت اور امریکہ کی نیندیں حرام کی ہوئی ہیں۔اِس لیے بھارت نے پہلے خود ڈرامہ رچایا اور پٹھانکوٹ پہ قتل و ٖغارت خود کرکے پاکستان کو موردِالزام ٹھرایا۔اب خود پاکستان پہ اپنے نام نہاد ایجنٹوں سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی ہے۔ امریکی صدارتی امیدوار اور سابق وزیر خارجہ خود اقرار کر چکی ہیں کہ داعش پینٹاگان کی پیدا کردہ ہے ۔ اور اُس کا مقصد خلیجی مسلمان ممالک کو تہہ و بالا کرنا ہے۔چین کے ساتھ بھارت اور امریکہ کی مخاصمت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔پاکستان کا معاشی طور پر مستحکم ہونا کسی طور متزکرہ بالا ہر دو ممالک کے لیے سوہان روح ہے ۔ مزید یہ کہ پاکستانی آرمی چیف اور وزیر اعظم کی جانب سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان امن ڈپلومیسی نے بھی مسلمانوں کے دشمنوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ اِس لیے چارسدہ کی یونیورسٹی میں را ایجنسی نے جو ڈرامہ کیا۔اُس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE
About the Author: MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE Read More Articles by MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE: 453 Articles with 430386 views MIAN MUHAMMAD ASHRAF ASMI
ADVOCATE HIGH COURT
Suit No.1, Shah Chiragh Chamber, Aiwan–e-Auqaf, Lahore
Ph: 92-42-37355171, Cell: 03224482940
E.Mail:
.. View More