متحدہ کی کراچی میں صفائی مہم اور سندھ حکومت کی ہٹ دھرمی .....دہت تیری کی۔
(Muhammad Azam Azim Azam, Karachi)
متحدہ کی صفائی مہم کی مخالفت میں سندھ حکومت کھل کر آمنے سامنے آگئیں؟؟سندھ حکومت سیاسی انتقام میں شہر کو تباہ نہ کرے
|
|
آج پی پی پی اور سندھ حکومت کی قیادت کی
متحدہ سے دیدہ دانستہ سیاسی انتقام اور چپقلش کے باعث شہرِ قائد جس تیز
رفتاری سے گندگی اور غلاظت کے انبار میں تبدیل ہوا ہے اِس کی مثال تو ماضی
میں بھی نہیں ملتی ہے کہ اپنے قیام سے ابتک شہرقائد کبھی اتناگندااور غلاظت
کا ڈھیر بناہوجتناکہ یہ اِن دِنوں گندگی اور غلاظت کا انبار بنادِکھائی دے
رہاہے یقینااِسے اِس حال تک پہنچانے میں پی پی پی اور سندھ حکومت کی قیادت
ہی ہے جس نے شہرِکراچی کو کھنڈربنانے اور اِسے گندگی اور غلاظت کے انبار
میں بدلنے میں اپنی تمام تر سیاسی حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا اور دنیا کا
گنداترین شہربنادیاہے،ایسا نہیں ہوناچاہئے جیساکہ پی پی کی قیادت اور سندھ
حکومت کررہی ہے اور محض ایم کیو ایم کے ووٹ بینک کو توڑنے اور کم و ختم
کرنے کے لئے شہرکراچی کو گندگی اور غلاظت میں بدل کر سیاسی انتقام لے رہی
ہے اور کراچی کے اُن شہریوں کو جو مُلک کو سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں جن سے
جہاں مُلکی معیشت کو استحکام ملتاہے تووہیں کراچی کو گندگی اور غلاظت کے
ڈھیر میں تبدیل کرنے والے سندھ حکومت کے ذمہ داروں کے پیٹ بھرنے اور اِن کی
عیاشیوں کے لئے بھی پیسے کراچی کے عوام کے اداکردہ ٹیکسوں سے ہی ملتے ہیں
اور اِس پر یہ کہ کراچی کے عوام کے ہی ٹیکسوں پر اللے تللے کرتے قابض
حکمران کراچی کے عوام کی ہی ترقی اور خوشحالی کے دُشمنِ خاص بنے ہوئے ہیں
بے حس سندھ حکومت کے کان پر تو پہلے ہی جوں تک نہیں رینگ رہی ہے اُس پر
افسوس یہ ہے کہ وفاقی حکومت بھی شہرِقائد کے عوام کے ساتھ روارکھے گئے سندھ
حکومت کے روکھے پھیکے رویئے پر خاموش بیٹھی مزے سے تماشہ دیکھنے میں لگی
ہوئی ہے اور شہرکراچی کے سب سے زیادہ ٹیکس اداکرنے والے شہریوں کی کمتری
اور تباہی کاری کو دیکھ کر بھی سندھ حکومت کے کان نہیں کھینچ رہی ہے تو
وفاقی حکومت کی بھی بے حسی پرشہرقائد کے عوام سوائے’’ دہت تیری کی‘‘ کہنے
کے کچھ نہیں کرسکتے ہیں۔
جبکہ یہاں یہ امر غور طلب ضرور ہے کہ آج کراچی میں میئر کے اختیارات کی
منتقلی کے معاملے میں پی پی پی کے پلیٹ فارم پر قائم صرف سندھ کی حد تک
سندھ حکومت متحدہ مخالفت میں جہاں تک جارہی ہے ایسامحسوس ہوتاہے کہ جیسے
ایساتوہوناہی تھا اِس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی والوں نے یہ
تہیہ کررکھاتھاکہ سندھ میں جب کبھی بھی بلدیات انتخابات ہوئے اور کراچی میں
ایم کیو ایم کے میئرز آئے تو متحدہ کے میئرز کو اُس طرح اختیارات منتقل
نہیں کئے جائیں گے جیسے کہ ماضی میں کئے جاتے رہے ہیں جن کی بنیاد پر متحدہ
کراچی میں عوامی مسائل حل کرنے اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کے دعوے
کرکے اپنا مینڈیٹ بڑھاتی ہے اور اِن بنیادوں پر ہمیشہ کامیاب ہوکرحکومتوں
میں شامل ہوجاتی ہے اور کراچی کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے اپنے حصے
کا بجٹ مانگتی ہے اور اپنے علاقوں میں بجٹ لگاکر کام کرواتی ہے اورہر پانچ
سال بعد ہونے والے انتخابات میں اپناووٹ بینک پہلے سے زیادہ بڑھالیتی ہے آج
پی پی پی کی حکومت سندھ میں ایم کیو ایم کے نومنتخب میئر کو اپنی اِن ہی
منفی سوچوں اور منفی پالیسیوں کی وجہ سے ہی اختیارات دینے میں ٹال مٹول اور
جھوٹ پہ جھوٹ بول کر کام لے کرمعاملے کو الجھانے میں لگی ہوئی ہے اور اُس
حد جارہی ہے جہاں سوائے سیاسی نفرتوں اور بغض کے کچھ نہیں دکھائی دے رہاہے۔
اگرچہ اِس سے بھی نہ صرف شہرِ کراچی کے ایک عام باسی بلکہ خود ایم کیو ایم
کی قیادت کو بھی انکار نہ ہوکہ پی پی پی نے متحدہ اور اِس کے مینڈیٹ کو
ہمیشہ اپنے حکومتی مفادات کے لئے استعمال کیا اور اِسے اپنے ماتحت رکھ
کرمتحدہ کو اِس کے مینڈیٹ کے ساتھ اتناگنداکیاہے کہ بسااوقات پی پی پی کی
حکومتوں کے سامنے بھی متحدہ بے بس نظرآئی تاہم آج ایم کیو ایم سندھ حکومت
میں شامل نہیں ہے مگر اِن دِنوں متحدہ کے ہاتھ سوائے مینڈیٹ کے کچھ بھی
نہیں رہ گیاہے یعنی یہ کہ آج متحدہ کراچی کے عوام پر سندھ میں پی پی پی کی
حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اپنا پرانا اعتماد برقرار رکھنے میں مشکلات کا
شکار نظرآتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج متحدہ خواہ حکومتوں میں ہویا حکومتوں
سے باہر رہے یہ گزشتہ دہائی سے مینڈیٹ تولے لیتی ہے مگرافسوس ہے کہ اِس کے
دامن اور ہاتھ میں سوائے عوامی مینڈیٹ کے نعرے کے کچھ نہیں رہ جاتاہے ۔
اِن دِنوں شہرِ کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک عام شہری کا خیال یہ بھی ہے
کہ خواہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ میں ہویا وفاق میں ایسالگتاہے
کہ جیسے ہر دورِ حکومت میں پی پی پی والوں نے متحدہ کو کراچی میں عوامی
خدمات کے کام کرنے سے روکے رکھااور جب بھی متحدہ نے کراچی کے ترقیاتی
منصوبوں سے متعلق اپنے پروگراموں سے پی پی پی کو اعتماد میں لینے اور رقم
کی طلبی کامطالبہ کیا یا کراچی کے عوام کی فلاح و بہبود کے بارے میں کوئی
پالیسی یا پروگرام مرتب کیا توہر حوالے سے پی پی پی کی سندھ حکومت نے عدم
توجہ کا مظاہر ہ کیا اور اپنے بھر پور ناجائز اور غیرقانونی اختیارات کا
استعمال کرتے ہوئے پی پی پی کی حکومت نے دیدہ ودانستہ ایم کیو ایم کے کراچی
کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے بارے میں کئے جانے والے منصوبوں اور
پروگراموں میں رغنہ ڈالاہے جس طرح پی پی پی کی گزشتہ دورِ حکومت میں وفاق
اور سندھ میں قائم حکومتوں کاایساکرنے کا مقصد ایم کیو ایم کواپنے علاقوں
میں کام سے روکنا اور اِس کا اپنے ہی علاقوں سے ملنے والے عوامی مینڈیٹ کا
مزاق اُڑانارہ گیاہے ۔
اوراِسی طرح آج جب پی پی پی کی سندھ حکومت کی جانب سے چارماہ بعد بھی متحدہ
کے میئر کے اختیارات کے معاملے کو کھٹائی میں ڈال دیاگیاہے تو پھر متحدہ نے
بھی مجبور ہوکر اپنی مددآپ کے تحت اپنے شہر کراچی جس کے عوام متحدہ
کومینڈیٹ دیتے ہیں اِس شہر اور اِس کے غیور عوام کو برسوں سے پھیلی گندگی
اور غلاظت سے نجات دلانے کے لئے ایم کیو ایم نے اپنے ایم این ایز اور ایم
پی ایز اور اپنے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں اور کارکنان کے ہمراہ 10مارچ
2016سے کراچی شہر کو گندگی اور غلاظت سے پاک کرنے کے لئے اپنی پرانی روایات
کو دہراتے ہوئے صفائی مہم کا آغازکیا تو وہیں جیسے سندھ حکومت بھی متحدہ کی
صفائی مہم کی مخالفت میں ایم کیوایم کی صفائی مہم کو سپوتاز کرنے کے لئے
اپنے فل اختیارات کا اور بلدیات عملے اور تمام ترجدیدسہولیات کے ساتھ ساتھ
ہر ممکنہ سرکاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے متحدہ کے سامنے آگئی اطلاعات
یہ ہیں کہ جیسے ہی ایم کیو ایم کے کی قیادت نے اپنے کارکنان کے ساتھ پائچے
چڑھاکر شہرقائد کی اپنی مددآپ کے تحت صفائی مہم کا اعلان کیاتو وہیں بڑے
عرصے سے سندھ میں مالکِ کل ہراقسام کی سیاہ سفید کی دعویدار پی پی پی کی
قیادت بھی اپنے جیالوں اور سندھ حکومت اور بلدیہ کراچی کے افسران کو سخت
ترین ہدایات کے ہمراہ صفائی کم مگر سیاسی عمل میں کود گئی ہے خبر ہے کہ سند
ھ حکومت نے ایم کیوایم سے سیاسی انتقام لینے اور اِس کا اِس کے علاقوں میں
مینڈیٹ ختم کرنے کے لئے بلدیہ کراچی کے افسران کوواضح اور دوٹوک ہدایت کی
ہے کہ وہ صفائی مہم میں اپنے تمام تر جدیدآلات اور مشینری کے ہمراہ صرف پی
پی کارکنوں سے تعاون کریں اور ایم کیو ایم سے تعاون نہ کیاجائے۔
آج یہ بات شہرِ کراچی کاوہ عام شہری جس کا کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت سے
دور کا بھی تعلق نہیں ہے وہ بھی بڑی شدت سے محسوس کررہاہے اور یہ سوچ رہاہے
کہ اِن دِنوں پی پی پی کی سندھ کی حد تک قائم حکومت جس طرح ایم کیو ایم کے
میئر کے اختیارات کے معاملے کو آئے روز الجھانے میں لگی ہوئی ہے، یہ ایم
کیو ایم سے سیاسی انتقام لے رہی ہے آج جیسا پی پی پی کی حکومت سندھ میں ایم
کیو ایم کے ساتھ کررہی ہے اگر ایسا ہی پی پی پی کی حکومت اپنے گزشتہ پانچ
سالہ وفاقی دورِ اقتدار میں بھی کرتی تویقینا تب ایم کیو ایم کب کی حکومت
سے علیحدہ ہوچکی ہوتی، شائد یہی وجہ تھی کہ پی پی پی نے اپنے گزشتہ دورِ
اقتدار میں ایم کیو ایم کو بلدیات انتخابات کی لولی پاپ پر بہلائے رکھا اور
کراچی میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہونے دیئے کیونکہ پی پی پی کو یہ معلوم
تھاکہ جب بھی کراچی میں بلدیات انتخابات ہوئے تو متحدہ ہی بھاری اکثریت سے
کامیاب ہوگی اور پی پی پی کے علاوہ شہرکراچی کی دیگر جماعتیں بھی میئر کے
حوالے سے ایم کیو ایم کے ساتھ کھڑی ہوں گی یوں اِن سب کا مشترکہ میئر ایم
کیو ایم کاہی ہوگا جیساکہ سپریم کورٹ کے ایک آرڈر کے بعد پانچ دسمبر2015کو
کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بعد واضح اکثریت سے کراچی میں ایم
کیو ایم نے کامیابی حاصل کی اور دیگر جماعتوں کے تعاون سے اپنا مئیراور
ڈپٹی میئر منتخب کرلیاہے تو آج پی پی پی کی سندھ میں قائم حکومت ایم کیو
ایم کے میئرز کو اختیارات منتقل کرنے کے بجائے اِس صدی کی تاریخی ہٹ دھرمی
کے مظاہرے پر اُترآئی ہے اور طرح طرح کے بے مقصد کے تحفظات اور خدشات گڑکر
خود ہی میئر کے اختیارات کے معاملے کو طول دینے پر اُتری ہوئی ہے آج پی پی
پی جس کی حکومت صرف سندھ کی حد تک قائم ہے تو یہ ایم کیو ایم کے میئر ز کو
اختیارات دینے سے متعلق بغلیں جھانکنے اور اِدھر اُدھرکنی کٹاکر نکل بھاگنے
میں غرق ہوئی جارہی ہے اگر ایساپی پی پی والے اپنے پچھلے پانچ سالہ دورِ
اقتدار میں کرتے جب اِن کی حکومت وفاق میں بھی قائم تھی توتب پی پی پی
والوں کو اپنا پچھلاپانچ سالہ دور اقتدار آسانی سے گزارنابہت مشکل
ہوچکاہوتاآج جس پر پی پی پی والے بڑے ناز اور نخرے سے یہ کہتے پھر رہے ہیں
کہ ہم نے اپنا پانچ سالہ جمہوری دور بڑی حکمت سے گزاراہے.....
اِس میں شک نہیں کہ آج شہرکراچی میں سڑکوں اور شاہراہوں پر جتنے بھی پل بنے
ہوئے ہیں اور جو تھوڑی بہت ترقی نظرآرہی ہے وہ یقیناپی پی پی اور آصف
زرداری کے پانچ سالہ دورِ حکومت سے قبل یعنی کہ آمرجنرل(ر) پرویزمشروف کے
دس سالہ دور ہی میں شروع ہوئی اور اِن ہی کے دورِ حکومت میں تکمیل کو پہنچی
تھی جبکہ 2008کے بعد سے اب تک جو پی پی پی کا دورِ حکومت ہے اِس میں کراچی
جیسے دنیاکے بارھویں انٹرنیشنل شہر میں ایک ڈھلے کا بھی ترقیاتی کام نہیں
ہواہے۔
ہاں البتہ...! اطلاعات یہ ہیں کہ اِس سارے عرصے کے دوران پی پی پی نے اپنی
سندھ حکومت میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح وبہبود کے
پروگراموں سمیت دیگر پروجیکٹس کے نام پر بے شمار کاغذی پروگرام ترتیب دیئے
اور اِن پروگرامو ں کا ساراکا ساراترقیاتی بجٹ دھڑلے سے ہڑپ کیاہے تب ہی پی
پی پی کی سندھ کی ساری سیاسی قیادت بیرونِ ممالک دُبئی ،برطانیہ اور امریکا
میں چھپتی پھررہی ہے اور آج جب ہی اِن لوگوں کی کرپشن کا نیب اور ایف آئی
اے والے تحقیقات کررہے ہیں پی پی پی والوں کے گریبانوں پر ہاتھ ڈال رہے ہیں
تو سب کی چیخیں ہی بندنہیں ہورہی ہیں اِس پر شہرقائد کے ٹیکس ہندہ شہری نیب
اور ایف آئی اے جیسے وفاقی احتسابی اداروں کے سربراہان اور اہلکاروں سے
التجاکرتے ہیں کہ اَب جب تک پی پی کی قیادت اور سندھ حکومت کے کرتادھرتاؤں
سے کرپشن کی ایک ایک پائی برآمد نہیں ہوجاتی ہے اُس وقت تک حتیٰ کہ سندھ کے
کرپٹ عناصر کے خون کے آخری قطرے سے بھی لوٹی ہوئی قومی دولت نہ نچوڑلوپی پی
کی قیادت اور سندھ حکومت والوں کو نہ بخشاجائے۔ |
|