پاکستان کو جنرل راحیل شریف کی ضرورت

ہمارا پیا را ملک اس وقت جن مسائل کا شکار ہے ان میں دہشت گردی سرفہرست ہے ایک وقت تھا جب ہم کسی بھی جگہ جانے سے پہلے ڈرتے تھے بے شک موت اور زندگی اﷲ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے مگراس دہشت گردی پر قابو پانا آسان کام نہ تھا جو پورے ملک میں آگ کی طرح پھیلی ہوئی تھی اس کام کو صرف اور صرف شہیدوں کے خاندان سے تعلق رکھنے والے جنرل راحیل شریف نے ممکن بنایا ہے اور یہ بات بھی درست ہے کہ اس وقت تک دہشت گردی پرمکمل قابو نہ پایا جاسکا ہے اور اسی دوران جنرل راحیل شریف کی مدت ِ ملازمت میں توسیع نہ لینے کی بات پر ہمارے سیاستدانوں کا خیر مقدم سب کی سمجھ میں آتا ہے جن کو صرف اور صرف اپناذاتی مفاد عزیز ہے۔ اس وقت کراچی آپریشن اورضربِ عضب جاری ہے کیا اِن آپریشنز کے دوران جنرل راحیل شریف کاجانا ٹھیک ہوگا؟ اس سلسلے میں ہمارے سیاستدانوں کواپنے ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر ملکی مفاد میں بیان دینے چاہئے کیونکہ اِن میں سے کسی نے بھی جنگی محاذ پر جاکرنہیں لڑ نااور اس سلسلہ میں عوامی رائے بھی بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ جن سے ووٹ لئے جاتے ہیں اُن سے بھی تو پوچھنا بنتاہے ۔
Shahzad Imran Rana Advocate
About the Author: Shahzad Imran Rana Advocate Read More Articles by Shahzad Imran Rana Advocate: 68 Articles with 50824 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.