حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی دس امتیازی خصوصیات

یوں تو نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام ہی ازواجِ مطہرات امہات المؤمنین رضی اللہ عنہن سب ہی اپنی اپنی جگہ عظمت و بزرگی اور شان و شوکت کی حامل ہیں ۔ ہاں! یہ اللہ جل شانہٗ کی قدرت اور شان ہے کہ وہ ایک دوسرے کو آپس میں درجوں بلند فرما تا ہے ۔ چناں چہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہاکو بھی اُس نے اپنے فضل وکرم سے کئی فضیلتوں کا جامع فرمادیا ۔

چناں چہ خود ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ :’’ مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے دسصفات مرحمت ہوئیں جو پہلے کبھی کسی عورت کو نہ ملیں :
(۱) نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حضرت جبریل امین علیہ السلام ایک ریشمی کپڑے میں میری تصویرلے کر آئے ۔
(۲) نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میر ے علاوہ کسی دوسری کنواری لڑکی سے نکاح نہ فرمایا۔
(۳) نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے علاوہ کسی ایسی خاتون سے نکاح نہ فرمایاجس کے والدین مہاجر ہوں ۔
(۴) جبریل امین علیہ السلام نے نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا : ’’ ان سے نکاح فرمالیجیے یہ آپ کی بیوی ہیں ۔ ‘‘
(۵) نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی کا نزول بھی میرے بستر پر ہوا۔
(۶) آسمانوں سے میری براء ت نازل ہوئی ۔
(۷) نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ساری دنیا میں مَیں ہی سب سے زیادہ محبوب تھی۔
(۸) جب آپ کا وصال ہوا تو میری ہی باری کا دن تھا۔
(۹) نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب وصال فرمایا تو آپ ﷺ میر ے سینے اور گلے کے درمیان ٹیک لگائے ہوئے تھے ۔
(۱۰) نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تدفین بھی میرے ہی مکان میں ہوئی۔‘‘
Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi
About the Author: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi Read More Articles by Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi: 409 Articles with 596880 views

Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi

Date of Birth 01/06/1979
Diploma in Education M.A. UGC-NET + Ph.D. Topic of Ph.D
"Mufti e A
.. View More