اجوائن ‘بنائے زندگی آسان

بھو ُرے رنگ کی زیرے کی مانندچھوٹی سی ”اجوائن“ نامی جڑی بوٹی بڑے کام کی اور کرشماتی شئے ہے۔ایران ،مصر اور پاکستان کو اجوائن کا گھر کہا جاتا ہے۔اجوائن کا تعلق پودینے کے خاندان سے ہے۔اسے چند خصوصی پکوانوں مثلاً بگھارے بینگن اور اچاری گوشت کا حصہ ّبنایا جاتا ہے غذائی افادیت سے بھر پوراجوائن بیسن کے پکوڑے ‘ پو ُری کے آٹے ‘دال‘مچھلی‘نہاری اور گوشت کے پکوانوں میں منفرد ذائقہ پیدا کرتی ہے۔اس کے علاوہ اس کی وجہ شہرت مختلف بیماریوں سے نجات ہے۔

یہ ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ اور جراثیم کش بھی ہے۔ اجوائن سے جسم کو وٹامن کے حاصل ہوتا ہے جو نہ صرف ہڈیوں کی نشوونما کیلئے اہم ہے بلکہ خون کو جمنے نہیں دیتا۔اجوائن کے استعمال سے جلد کی سوزش ‘سر کے درد‘ نزلے ا ور زکام‘ گلے کی سوزش اور کھانسی جیسی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ اجوائن کا تیل جلد میں جذب ہوکر ہڈیوں اور جوڑوں کو آرام دیتا ہے۔ پٹھوں کی سوزش ‘ زخم اور جوڑوں کے درد جیسے مسائل کو دُور کرنے کیلئے اجوائن کا تیل بے مثال ہے۔اجوائن سینے کی جلن اور تیزابیت میں فوری آرام پہنچاتی ہے۔ ½چائے کا چمچہ اجوائن اور ایک چائے کا چمچہ سبز چائے کی پتی کو ایک گلاس پانی کیساتھ اُبا لیں۔ اس پانی دن میں دو بار استعمال سے نہ صرف معدے کی تیزابیت دُور ہوگی بلکہ جسم کی سو ُجن بھی کم ہوجائے گی۔ اگر کیڑوں کے کاٹے اور اسکے زہر سے بچنا ہے تو اجوائن کا تیل لگائیں۔اس کے استعمال سے نظام انہضام بہتر ہوتا ہے۔یہ افیون کے مضر اثرات کو بھی زائل کرتی ہے۔

اجوائن کے چند دانے چبا لینے سے قے فوراًرک جاتی ہے اگر منہ کا ذائقہ خراب ہو تو اجوائن کے دانے چبانے سے ٹھیک ہو جاتا ہے۔اس کا استعمال دل کو طاقت دیتا ہے اور اعصابی درد کےلئے مفید ہے۔ اجوائن کو اگر شہد کے ہمراہ کھایا جائے تو چہرے اور ہاتھ پاؤں کی سو ُجن میں فائدہ دیتی ہے۔ کالی کھانسی دُور کرنے کےلئے اجوائن کو پانی میں بھگو ئیں اور پھر چھان کر 5روز تک صبح و شام پئیں۔

ہچکی دُور کرنے کےلئے اجوائن کوآگ پر ڈال کر اس کا دھواں لیا جائے تو ہچکی فوراً بند ہو جاتی ہے۔اجوائن کے تیل میں پسی ہوئی دار چینی ملا کر کھانے سے پیٹ کا درد ختم ہوجاتا ہے۔

غرضیکہ ہر گھر کے باورچی خانے میں پائی جانے والی اجوائن سے کھانوں کی لذت و ذائقہ بڑھائیں یا پھر بیماریاں بھگائیں۔ یہ زندگی کو سہل بنانے کا انتہائی سستا نسخہ ہے ۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

shazia Anwar
About the Author: shazia Anwar Read More Articles by shazia Anwar: 201 Articles with 307603 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.