10اپریل کو مُلک میں 43واں یومِ دستورمنایا گیا

مُلکی دستور کا سفر10اپریل 1973تا10اپریل 2016 اگروزیراعظم مُلک میں دستوراور آئین کی بالادستی کے حقیقی خواہشمندہیں تو پھر پاناماپیپرزلیکس پر عمران کے کھرے مطالبے پر استعفیٰ دے دیں

 آج میری میز پر 10اپریل 2016بروزاتوار کے اخبارات کا انبار موجود ہے ، میں دیکھ رہاہوں کہ جہاں بیشتر اخبارات میں اتوار ایڈیشن کی اشاعت کے ساتھ ساتھ ’’ یومِ دستور پاکستانـــ‘‘کی 43ویں سالگرہ کے حوالے سے شائع ہونے والے خصوصی ایڈیشن بھی شامل ہیں ، جن میں وزیراعظم نوازشریف سمیت اسپیکرقومی اسمبلی اور حکومتی اراکین اور صوبائی وزرائے اعلیٰ اور مقامی حکومتوں کے ذمہ داران کے خصوصی پیغامات بھی شائع ہوئے ہیں تو وہیں اخبارات میں یہ خبر بھی ہے کہ دستورِ پاکستان کی تدوین کی 43ویں سالگرہ تقریبات کا آغاز ہوگیاہے 1973ء کے آئین کے بانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یومِ آئین منایاجائے گاالغرض یہ کہ گزشتہ دِنوں برسراقتدار ن لیگ کی تیسری اور آخری بارآنے والی حکومت اور ایوان میں اپوزیشن سمیت مُلک کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے بھی اپنی اپنی استطاعت کے مطابق سرزمینِ پاکستان کے طول و ارض میں 10اپریل 2016کو مُلک کا43واں یومِ دستور منایا جبکہ اِس دن کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لئے جہاں پرنٹ میڈیا نے(یعنی کہ حکومت نے جِسے چاہا اُن بڑے چھوٹے اخبارات کو یومِ دستور پر وزیراعظم اور حکومتی وزراٗ کے پیغامات کے ساتھ سرکاری خرچ پر رنگین صفحات پر مشتمل جوبڑے بڑے اشتہارات دیئے تھے ) خصوصی ایڈیشن شائع کئے تو وہیں مُلکی سرکاری ٹی وی اور ریڈیوسمیت نجی ٹی وی چینلزنے بھی اِس دن کے حوالے سے اپنی نشریات کا بیشتر حصہ اشتہارات اور پیغامات نشر کرنے میں صرف کیا اور اِس دن کی مناسبت سے بحث و مباحثوں کے خصوصی پروگراموں کا اہتمام بھی کیا۔

یہاں میں اپنے قارئین کو یہ بتاتاچلوں کہ ہم 10اپریل کو یومِ دستوریا یوم ِ آئین پاکستان کیوں مناتے ہیں ؟؟ تو اِس دن کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے بس اتناجان لیجئے کہ اِس دن یعنی کہ 10اپریل1973کو قومی اسمبلی سے پاس ہونے کے بعد12اپریل1973کو صدارتی منظوری کے بعد دستورِ پاکستان معرضِ وجودمیں آیا،مسودہ سازکمیٹی نے36دِنوں کے عرصے پر محیط48نشتوں میں170گھنٹے بحث کی، اِس تمام کاروائی کے دوران25ممبران کمیٹی میں سے اوسط 18ممبران حاضررہے، کمیٹی نے متفقہ آئین سازی کے لئے ہرممکن کوشش کی ‘‘اور یوں ہمارایہ تاریخی دستور جو 1973میں پاس ہوا تب سے آج تک نافذالعمل ہے‘‘۔

بہر کیف ،آج جس طرح ہمارے حکمران ، سیاستدا ن ، حکومتی اداروں کے سربراہان ، میڈیا اورعوامِ سمیت سب کے سب جس طرح اپنے قدسے بھی زیادہ اُونچا اُچھل اُچھل کر اور چھلانگیں مارمار کر مُلک میں دستور اور آئین کی پاسداری اور قانون کی بالادستی کی بہت سی باتیں کرتے ہوئے نظرآتے ہیں مگردر حقیقت ایسا نہیں ہے جیسا کہ ہمیں عام طور پر نظر آرہاہوتاہے۔

جبکہ یہاں یہ نکتہ کتنا عجیب اور حیران کُن ہے کہ وطنِ عزیز میں جو حکمران اور سیاستدان(یا وہ کوئی بھی ہو) جتنی آئین و دستور اور قانون کی بالادستی کی باتیں کرتاہے دراصل وہ کہیں نہ کہیں اور کسی نہ کسی طرح سے اُتناہی بڑاآئین (دستور) اور قانون شکن نکلتاہے، کیونکہ آج میرے وطن میں اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کی گھٹی میں ڈوباہواحکمران طبقہ اور مفاد پرست سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے سربراہاں، سیاستدان اور کارکنان میں سے کوئی بھی دستور کو اُس طرح ماننے اور اِس پر عمل کرنے کو تیار نہیں ہے جیسا کہ دستور کی شقیں اِس کی روح کے مطابق ہر خاص و عام کو عمل کرنے کی پابندبناتی ہیں۔
اگرچہ مُلکی دستورکا یہ سفر10اپریل 1973تا10اپریل2016تک43سالوں پر محیط ہے دستور کی تاریخ گواہ ہے کہ اِس دوران مُلک میں جتنے بھی سِول اور آمر حکمران آئے سب ہی نے اپنے ذاتی اور سیاسی مقاصد اور مفادات کے خاطر دستور کا ہی گلاگھونٹاہے،ہنوز ابھی یہی کچھ کسی نہ کسی بہانے فخریہ انداز سے کیا جارہاہے جِسے کوئی روکنے اور ٹوکنے والانہیں ہے، جس سے دیکھوسب دستورِ پاکستان کو ربڑسے بھی زیادہ نرم و ملائم جان کر جس طرح چاہتے ہیں اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے حصول کے لئے موڑلیتے ہیں، آخرایسا خداجانے کب تک ہوتارہے گا؟؟کسی کو کچھ پتہ نہیں ہے؟؟ ۔

تاہم10اپریل 2016کو یومِ دستورِ پاکستان کے دن کی اہمیت کی مناسب سے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا قومی اخبارات میں قوم کے نام یہ پیغام (جِسے میں وقت کی کمی کے پیشِ نظرانتہائی اختصار سے بیان کرناچاہوں گا) آیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ’’مجھے اَزحدخوشی ہے کہ میں یومِ دستورکے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کررہاہوں، بیشک یہ دن اُن عظیم لوگوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے منایاجاتاہے جن کی انتھک محنت کے نتیجے میں پاکستان کو آئین ملاہمیں اِن پر فخرہے، اَب ہم پر فرض ہوتاہے کہ خصوصاََ مُلک کے جمہوری طور پر منتخب شدہ نمائندوں پر کہ دستور کی بالادستی کو ہم برقراررکھی اور اِس کے جمہوری روح کوبگاڑنے کی تمام تر کوششوں کو نام بنائیں‘‘یہ تووہ پیغام تھا جوہمارے ہردلعزیز اور بزنس مائنڈوزیراعظم میاں نوازشریف نے یومِ دستور پاکستان کے موقع پر قوم کے نام دیاحالانکہ یہ اِن دِنوں پاناماپیپرز لیکس کے آف شور کمپنیوں سے متعلق کئے جانے والے انکشافات کے بعدخود اپوزیشن کی شدیدتنقیدوں کی زد میں ہیں جن سے اپوزیشن کا ایک مگر سب سے اہم اور بڑاپاورفل مطالبہ یہ ہے کہ وزیراعظم پاناما پیپرزلیکس میں اپنی فیملیز سے متعلق کئے جانے والے انکشافات کے بارے میں قوم کے سامنے وضاحت پیش کریں یایہ ایسانہ کرسکیں تو عہدے سے مستعفیٰ ہوجائیں جس سے مُلک میں آئین اور قانون کی بالادستی قائم ہوگی۔

جبکہ اُدھریومِ دستورِ پاکستان کے موقع پر سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے بھی اپنے ایک اخباری بیان میں قوم اور اپنے پارٹی ورکروں کے نام دینے جانے والے پیغام میں واہ شگاف انداز سے کہاہے کہ’’ آئین کو پھاڑکر پھینکناقوم کی روح کو قتل کرناہے اور آئین کی بیحرمتی عوام کی بے عزتی کے مترادف ہے،جو لوگ آئین کی بے حرمتی کرتے ہیں اور اِسے پھاڑتے ہیں وہ قوم کے غدارہیں ، ڈکٹیٹروں اور غاصبوں کو ہر صورت سزاملنی چاہیے اور وہ وقت آئے گا جب اِن سب کو سزاملے گی آئین کا پیچھاکرناہوگا‘‘ اُنہوں نے اور ایسی بہت سی جذباتی اور دستورکی مُلک میں بالادستی سے تعلق باتیں کہیں ہیں پھر وہی وقت کی قلت کا معاملہ سامنے آجاتاہے جبکہ سابق صدر کے اِس بیان پر میں صرف اتناہی کہوں گاکہ یہ سب کہنے سے قبل کم ازکم ایک بار تو اتناضرور سوچ لیتے کہ اِنہوں نے اپنی سابقہ حکومت کے پانچ سالوں میں کب اور کدھراور کہاں کہاں؟؟ اور کن کن مواقعوں پر مُلکی دستور اور آئین کے کان اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات اورفوائد کے حصول کے خاطر اینٹھیں تھے ؟؟ اِن کے لئے بس انتاہی کہنا کافیہوگا کہ ’’ سُوپ توسُوپ چھلنی کیا بولے جس میں بہترسوچھید‘‘ ۔

بہرحال، اِدھربرسرِ اقتدار وزیراعظم میاں نوازشریف کو 12اپریل 2016تک اﷲ رب العزت جس کے ہاتھ میں ہرذی نفس کی جا ن ہے اور جِسے وہ جس طرح سے چاہتاہے عزت دیتاہے اور جس وقت جس طرح سے چاہئے ذلت سے بھی دوچارکردیتاہے میرے اور وزیراعظم نوازشریف کے مشترکہ اﷲ رب العزت جب اِنہیں ایک خوبصورت موقعہ دے ہی رہاہے تو وہ اِسے اپنے ہاتھ سے ہرگزمت جانے دیں اُس دن جب یومِ دستورِ پاکستان کے سلسلے میں 12اپریل 2016کو پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت پر چراغاں، ریڈیواور ٹی وی پر خصوصی نشریات، منتخب سیاسی قیادت کے پیغامات اور12اپریل کو پرلیمانی جمہوریت کے تصوراور وفاقیت کی افادیت کے حوالے سے خصوصی سیمنار کا انعقاد اور خصوصی پمفلٹ کی اشاعت وغیرہ کا کی اشاعت کے بعد حکومتی سطح پر منانے جانے والے یومِ دستورپاکستان کے پروگراموں کے اختتام کا آخری دن ہو تو اِس دن توبس وزیراعظم نوازشریف پاناماپیپرز لیکس میں اپنے اور اپنے خاندان کے افراد سے متعلق ہونے والے انکشافات اور الزامات کا سامناکرنے کے لئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرکے مُلکی تاریخ کے باب میں سُہنرے حرفوں میں اپنانا م درج کرواکر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے امر ہوجائیں تو تب یہ بات پاکستانی قوم اور دنیاکوسچ اور حقیقی لگے کی کہ ہاں یار..!! وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف تو کھلے دل اور وسیع دماغ کے ساتھ سرزمینِ پاکستان میں دستوراور آئین اور قانون کی بالادستی کے خواہشمند ہیں ورنہ تو اِن کی دستور اور آئین کی مُلک میں بالادستی سے متعلق اَب تک کی کہی سُنی گئیں تمام اچھی باتیں اور خیالات جھوٹ ہی لگیں گے۔

Muhammad Azim Azam Azam
About the Author: Muhammad Azim Azam Azam Read More Articles by Muhammad Azim Azam Azam: 1230 Articles with 972231 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.