5 جولائی 1971 میں ایک ننھی سی جان
نے کراچی کے علاقے خدادا کالونی میں آنکھ کھولی جسکا نام عامر رکھا گیا .
بچپن ہی سے انکی صلاحیتیں چیخ چیخ کر یہ کہہ رہی تھی کے میں ایک دن بڑا
آدمی ضرور بنوں گا . انکی ماں محمودہ سلطانہ جنکا اصلی نام غوثیہ تھا .
محمودہ سلطانہ فاطمہ جنّه کی ساتھی رہی . محمودہ سلطانہ ایک نیک اور دیندار
خاتون تھی . انکو اس دنیا سے گئے ھوۓ 10 سال گزر گئے انکے بیٹے عامر لیاقت
کو انکی کمی بہت محسوس ہوتی ہے کیونکے زندگی کے سفر میں گردشوں کی دھوپ میں
جب کوئی سایہ نہیں رہتا تب یاد آتی ہے ماں . انکے والد صحاب جنکا نام شیخ
لیاقت حسین تھا انہوں نے بھی اپنی زندگی پاکستان کے لئے وقف کر دی . انکو
اس دنیا سے گئے ہوے 6 سال ہو گئے . عامر لیاقت کے نانا سردار علی صابری نے
محمّد علی جنّه کو قائد آزم کا خطاب دیا . عامر لیاقت کے نانا انکو 14 برس
کی عمر تک تاریخ اسلام یاد کروادی . عامر لیاقت کو بچپن ہی سے نعت پڑھنے کا
شوق ہے اور انکی آواز بہت میٹھی ہے . عامر لیاقت نے بچپن میں کتاب لکھی تھی
جسکا نام " میری آواز سارے زمانے کی صدا ہے " . اسکول کے وقت کے بعد سے ہی
انہوں نے جدو جہد شروع کر دی اور اس وقت ہی سے انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا
لوہا منوانا شروع کر دیا . عامر نے لیاقت میڈیکل کالج سے تعلیم حاصل کی اور
ایم بی بی ایس کیا . انہوں نے پھر سیاست میں قدم رکھا اور وہاں بھی نمایا
مقام حاصل کیا مگر کچھ سالوں بعد نظریاتی اختلاف کی وجہ سے استعفا دے دیا .
انہوں نے ایک مذہبی شو عالم آن لائن بھی شروع کیا جس میں انہوں نے انتہا
پسندی کو ختم کرنے کے لئے قدم اٹھایا جسکی وجہ سے انھیں کافی مشکلات کا
سامنا کرنا پڑا . 2005 میں ان پر اس وجہ سے حملہ ہوا اور اس وقت انہوں نے
موت کو قریب سے دیکھا لیکن الله نے انکی حفاظت فرمائی . رمضان اور اسلامی
پروگرام کا آغاز انہوں نے آج سے 15 برس قبل شروع کیا . انکی رمضان
ٹرانسمیشن میں یہ نام نمایا ہے . 2006 میں " رمضان کریم " 2007 میں "سلام
رمضان" 2008 میں " مہمان رمضان " 2009 میں " ایمان رمضان " 2010 میں "
پیغام رمضان " 2011 میں " رحمن رمضان " 2012 میں " پہچان رمضان " 2013 میں
" امان رمضان " 2014 میں " پاکستان رمضان " 2015 میں " رمضان شریف " . اور
اس برس بھی پاکستان کی سب سے بڑی ٹرانسمیشن ہونے والی ہے جسکا نام " پاک
رمضان " ہے . 2011 میں انکی ایسی ویڈیو سامنے آئی جسمے ہے تو عامر لیاقت ہی
لیکن جو اس ویڈیو میں گفتگو جو انکی دکھائی گئی ہے وہ انہوں نے نہیں کی اور
وہ ویڈیو بھی کافی سال پرانی تھی کاروباری تنازے پر کسی نے اسے تبدیل کر کے
منظر عام پر لائی . لیکن الله کی قدرت 2011 سے ہی انکی اصل کامیابی کا آغاز
ہونے لگا . رحمان رمضان ٹرانسمیشن کو کامیابی ملی . 2012 میں انکی رمضان
ٹرانسمیشن کو بہت کامیابی ملی امریکی صحافی کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین
پاکستانی میڈیا کے سپر سٹار ہیں . 2013 میں امان رمضان کی کامیابی آسمان سے
باتیں کر رہی تھی . اس وجہ سے غیر ملکی میڈیا کو پاکستان آنا پڑا . اس وقت
مکمل طور پر عامر لیاقت پوری دنیا میں مقبول ہو گئے اور یہ دنیا بھر میں
پاکستان کی شناخت اور شان ہیں . 2014 میں پاکستان رمضان کے نام سے ہوئی
اسنے بھی بہت کامیابی حاصل کی اور سرے فہرست رہی . 2015 میں رمضان شریف کے
نام سے ہوئی اسنے بھی سب سے زیادہ کامیابی حاصل کی . رمضان شوز کرنے کی وجہ
سے بھی انھیں لوگوں کی بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن جسکی نیت صاف
ہو اور سچا انسان ہو چاہے دنیا جو بھی کر لے وہ کبھی نہیں ہارتا انہوں نے
ہمّت نہیں ہاری . انہوں نے ہر اسلامی تہوار منایا جب یہ محرم کا پروگرام
کرتے ہیں تو کافی لوگ شیہ سمجھتے ہیں لوگوں کو یہ علم ہونا چاہئے کے یہ سنی
ہیں . انہوں نے لوگوں کو فرقوں میں نہیں بانٹا مسلمان بنایا . نفرت نہیں
پھلائی پیار بانٹا . 2013 سے اس برس تک ہر سال انھیں دنیا کے 500 با اثر
ترین مسلمانوں کی فہرست میں انکا نام شامل کیا گیا ہے . 2014 میں پاکستان
میڈیا انڈسٹری کو ایک نیا رنگ بخشاہ اور ایک گیم شو کا آغاز کیا جسکا نام "
انعام گھر " ہے یہ شو دیکھتے ہی دیکھتے بہت ہی کم وقت میں ایشیا کا سب سے
بڑا گیم شو بن گیا اور اس شو کی نقل انکے ہر شو کی ترھا اب تک ہو رہی ہے .
2014 میں انہوں نے مورننگ شو سٹارٹ کیا جسکا نام " صبح پاکستان " ہے . ایک
نۓ انداز میں ایک نئی سوچ کے ساتھ یہ مورننگ شو شروع کیا گیا . اسکی سب سے
اچھی بات اسکے آغاز میں ہی قرآن کی تلاوت کی جاتی پھر ترجمہ اور تفسیر
سمجھائی جاتی . یہ مورننگ شو کچھ ہی دنوں میں پاکستان کا نو ون مورننگ شو
بن گیا انکے اس کام پر بھی بہت لوگوں نے اعتراض اٹھایا . عامر لیاقت حسین
نے جب بھی جو کام ایک اچھے ارادے اور سچے دل کے ساتھ کیا . اللہ نے انکے ہر
کام میں برکت ڈالی . عامر لیاقت حسین بہت بڑے عاشق رسول ہیں انکا بلوا
مدینے سے ہر مہینے آتا ہے . دین کا علم خدا جسے چاہے اسے دیتا ہے انکے پاس
ہر چیز کا علم ہے . ہر ہنر کے مالک ہیں . انکے پاس 5000 ہزار کتابیں ہیں
جنھیں وہ پڑھتے رہتے ہیں . عام حالات میں رات کو تین بجے اٹھتے ہیں اور دیر
سے سوتے ہیں . عامر لیاقت پاکستان کی پہچان ہے پوری دنیا میں . یہ کروڑوں
دلوں پر راج کرتے ہیں جو ہر کسی کے بس کی بات نہیں . انہوں نے پورا پورا دن
لائیو ٹرانسمیشن کر کے ہر ایک کو حیران کیا ہے . کچھ لوگ سمجھتے ہیں کے یہ
روزہ نہیں رکھتے یہ رمضان کے سارے روزے رکھتے ہیں اسکے علاوہ ہر مہینے کے
نفلی روزے بھی رکھتے ہیں . عامر لیاقت پوری دنیا میں ایک بہترین انسان ہیں
. درد مند دل رکھتے دوسروں کے درد کو اپنا درد سمجھتے ہیں . یہ کافی بڑی
تعداد میں لوگوں کی مدد کرتے ہیں . عامر لیاقت کی تقریر سب سے بہترین
کہلائی جاتی ہے جب یہ تقریر کرتے ہیں گفتگو کرتے ہیں تو بہت سے لوگوں کا
ایمان تازہ کرتے ہیں . میزبانی کے بادشاہ بھی انکو کہا جاتا اور اس میں
کوئی شک نہیں . خوش مزاج , خوش اخلاق , خوش لباس , خوش گفتار , سلیقہ مند ,
عزت دار , عاجزی و انکساری کا پیکر , نماز کا پابند. عامر لیاقت حسین ایک
انمول ہیرا ہے . قومی ہیرو ہے اور رہے گا ہمیشہ . ہمارا سلام ہے تمھیں جیو
عامر لیاقت حسین . خوش رہو سلامت رہو . کوئی چاہ کر بھی تمہاری ترھا بن
نہیں سکتا . الله تمھیں صحت و تندرستی عطا کرے ( آمین ) |