میرا پاکستان کیسا ہو۔۔۔!!!

میرے پاکستان کو دنیا میں ایک بے مثل ملک ہونا چاہیے جہاں خرابیوں کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ خوبیوں کو بھی سراہنے کی روایت قائم ہونی چاہیے۔ اس کے لئے ضروری ہوگا کہ یہاں پر رہنے والے ہرفرد کو اپنے دائرہ میں رہتے ہوئے خرابیوں کو دور کرنے میں اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے۔

پاکستان میں رہنے والوں کو باہر جا کر کم سے کم کسی بھی خرابی کی وجہ سے پورے پاکستان کو ملامت نہیں کرنی چاہیے۔یہ بات مشاہدے میں آچکی ہے کہ باہر سے آنے والے کہتے ہیں کہ پاکستان یوں ہے ،یوں ہے جبکہ باہر ایسا ایسا ہوتا ہے۔ایسے افراد کو اپنی سوچ بدلنی چاہیے ،اگر وہ باہر رہ کر قانون کی پاسداری کرتے ہیں تو یہاں آکر بھی قانون کے مطابق اپنی زندگی کو گزارنی چاہیے مگر وہ باہر وہاں کے ماحول کے مطابق رہتے ہیں ۔مگر یہاں آتے ہی مخصوص پاکستانی مزاج کے مطابق رہتے ہیں۔ایسے تمام افراد کو یہاں بھی اچھی اقدار قائم کرنے کی کوشش میں اپنا کردار سرانجام دینا چاہیے۔

علامہ اقبال ؒ اور محمد علی جناح کے خواب کے مطابق اس مملکت کو بنانے کے لئے آج ہم سب کو ایسا عہد اپنے آپ سے کرنا چاہیے۔

ہم نہ تو خود غلط کام کریں اور نہ کسی دوسروں کے لئے ایسی راہ ہموار کریں جس کی وجہ سے پاکستان کی کسی سطح پر سبکی ہو سکے۔

ہم سے ہر شخص اپنی اپنی استطاعت کے مطابق ملک کی نیک نامی کی طرف جانے والے اقدامات کرے۔اگر خود اچھائی نہ بھی کر سکیں تو بھی دوسروں کی اس حوالے سے حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

ایسے عناصر جو کہ اس ملک کی سلامتی کے در پہ ہیں اُنکے قلع قمع کرنے میں اپنا کردار اُنکی نشاندہی کر کے ادا کریں تاکہ ملک میں امن و سکون قائم ہو سکے۔کیونکہ جب تک ملک میں پرُامن فضا قائم نہیں ہوگی ،یہاں معاشی سرگرمیوں میں تیزی نہیں آسکے گی اور معیشت مضبوط جب تک نہیں ہوگی اُسوقت تک مستحکم پاکستان دیکھنے کو نہیں مل سکے گا۔

ایسے افراد جو پاکستان کے لئے کارنامے سرانجام دیتے ہیں اُنکو کھلے دل کے ساتھ سراہنے کی روایت قائم ہونی چاہیے بہت کم ہی ایسا ہوتا ہے کہ مختلف شعبہ ہائے جات کے افراد کو وقت پر خراج تحسین پیش کیا جاتا ہو۔پاکستان کی وجہ سے پوری دنیا میں ہماری شناخت ہوتی ہے تو ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ ایسے کارہائے نمایاں سرانجام دینے والوں کو ہر سطح پر سراہیں تاکہ مزید افراد بھی ایسا کرنے کی کوشش کریں جن سے مزید ملک کا نام روشن ہو سکے ۔

ہر شعبہ ہائے زندگی کے لوگ اپنی غلطیوں کا ازالہ کریں تاکہ ہم ترقی یافتہ قوم کے طور پر اُبھر سکیں۔ ایسے اقدامات کی حمایت کریں جن سے مزید ترقی کی منزلیں طے ہو سکیں۔اپنے مفادات کو ملک پر قربان کر کے اُن خوابوں کی تکمیل کی طرف جائیں جو کہ اس مملکت خداداد کے حصول کا حقیقی مقصد تھا۔ چوری ،بدعنوانی،سازشی عمل اور نا انصافی کے عمل کو ترک کرکے خدمت ، محنت اور لگن سے پاکستان کی بنیادوں کو مزید مضبوط بنائیں تاکہ ہماری نسلوں کو قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا حقیقی پاکستان مل سکے۔
Zulfiqar Ali Bukhari
About the Author: Zulfiqar Ali Bukhari Read More Articles by Zulfiqar Ali Bukhari: 394 Articles with 522860 views I'm an original, creative Thinker, Teacher, Writer, Motivator and Human Rights Activist.

I’m only a student of knowledge, NOT a scholar. And I do N
.. View More