امام علی رضا ؑ کی آج ولادتِ با مبارک
ہے،امام رضا ؑ کو والی ِخراسان اور ضامن ِ آھو بھی کہا جاتا ہے امام رضا ؑ
کو غریبُ الغرباء بھی کہا جاتا ہے ،غریبُ الغرباء کہنے کی وجہ یہ ہے کہ
امام (امام علی رضا ؑ)تقریباً پوری زندگی پردیس میں رہے اپنے گھر والوں سے
دور ،اور شاید یہ بات میری سمجھ میں نہ آتی لیکن ایک مرتبہ صرف ۳ ماہ کے
لیے میں دبئی گیا تھا اپنے گھر والوں سے دور رہا ،وہ ۳ ماہ مجھ کو دبئی میں
گذارنے تھے مجھ کو یاد ہے وہ ۳ ماہ ۳ سال لگ رہے تھے پردیس کی زندگی بڑی
عجیب ہے ہم بہت دعائیں کرتے ہیں یا اﷲ مجھ کو امریکہ،کینڈا ،آسٹریلیا بھیج
دے یا جو وہاں رہتے ہیں ہم کہتے ہیں واہ کیا بات ہے لیکن اُن کے دکھ درد کو
ہم نہیں سمجھ پاتے اصل میں وہ وہاں بہت تکلیف میں ہوتے ہیں صرف ایک مشین کی
طرح کام کرتے ہیں گھر آکر سوچتے ہیں ابھی میں فارغ ہوں کاش میری بہن یہاں
ہوتی،میرے رشتہ دار یہاں ہوتے میں اُن سے ملتا لیکن افسوس مل نہیں سکتا
کیوں کے پردیس میں پردیسیوں کے لئے قانون اتنے سخت ہیں ،اُن کی نوکریاں
اتنی سخت ہیں ،کے انسان سوائے افسوس کے کچھ نہیں کرسکتا بہرحال ابھی ہمارا
موضوع ہے امام رضا ؑ ،امام علی رضاؑ کی زندگی کے بہت سے واقعات ہیں جو لوگ
مختلف آرٹیکل وغیرہ میں لکھتے رہتے ہیں کافی حد تک لوگ اُن سے واقف ہیں بات
Repeat نہ ہو جائے بس امام ؑ کے چند اقوال آپ کی خدمت میں پیش کئے جا رہے
ہیں اس امید کے ساتھ کے شاید آپ میں سے کوئی ان اقوال کو پڑھ کر تبدیل ہو
جائے بے شک یہ کام میرے لئے صدقہ جاریہ ہو گا:
۱)انسان کی شخصیت اس کی زبان میں پوشیدہ ہے جب وہ گفتگو کرتا ہے اس وقت اس
کی شخصیت نمایاں ہوتی ہے۔(امام رضا ؑ)
۲)کام انجام دینے سے پہلے اس کے بارے میں غور و فکر کرنا تمہیں شرمندگی سے
محفوظ رکھے گا۔(امام علی رضا ؑ)
۳)برے اور بد کردار کی ہم نشینی انسان کو نیک و صالح افراد سے بھی بد ظن کر
دیتی ہے۔(امام علی رضا ؑ)
۴)بندگان خدا سے دشمنی بد ترین توشہ آخرت ہے۔(امام علی رضا ؑ)
۵)جو شخص اپنی قدر و منزلت کو پہچانتا ہے وہ ہر گز ہلاک نہیں ہو گا۔(امام
علی رضا ؑ)
۶)تحفہ دلوں سے کینہ ختم کر دیتا ہے۔(امام علی رضا ؑ)
۷)قیامت کے دن تم میں سے وہی شخص مجھ سے زیادہ نزدیک ہو گا دنیا میں جس کا
اخلاق اچھا ہو گا اور جو اپنے گھر والوں کے لئے نیکوکار ہو گا۔(امام علی
رضا ؑ)
۸)جو مسلمانوں کے حق میں خیانت کرے وہ ہم سے نہیں ہے۔(امام علی رضا ؑ)
۹)مومن غصہ کے عالم میں بھی حدود سے تجاوز نہیں کرتا ہے۔(امام علی رضا ؑ)
۱۰)خدا وند مال کے ضائع کرنے اور زیادہ سوال کرنے والے کو پسند نہیں کرتا
ہے۔(امام علی رضا ؑ)
۱۱)سخت ترین کام تین چیزیں ہیں :۔۱)انصاف و حق گوئی خواہ اپنے لئے ہی کیوں
نہ ہو ۔۲)ہر حال میں خدا کو یاد کرنا ۔۳)برادرانِ ایمانی
کے ساتھ مال میں بھی برابری کے حقوق کا قائل ہونا۔(امام علی رضا ؑ)
۱۲)سخی وہ غذائیں کھاتا ہے جو لوگ اس کے لئے آمادہ کرتے ہیں تا کہ لوگ اس
کی تیار کردہ و آمادہ کردہ غذائیں
تناول فرمائے۔(امام علی رضا ؑ)
۱۳)قرآن خداوند عالم کا کلام ہے اس سے گریز مت کرو ،کہیں اور ہدایت تلاش نہ
کرو گمراہ ہو جاؤ گے۔(امام علی رضا ؑ)
ہمیں اپنی زندگی میں چاہئے کہ بزرگان ِ دین کی کہی ہو ئی باتوں پر عمل کریں
تا کہ ہم لوگ کامیاب و کامران ہو سکیں۔ |