تندرستی ہزار نعمت ہے

تندرستی کے معنی ہیں جسم کا صحیح حالت میں ہونا تندرستی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔جس کا مقابلہ دنیا کی اور کوئی چیز نہیں کر سکتی۔انگلش میں ایک ضرب المثل ہے۔(ھیلتھ از ویلتھ)یعنی تندرستی دولت ہے۔ اور یہ سچ ہے کہ تندرستی حقیقی دولت ہے۔صحت کی قدر اس وقت آتی ہے۔جب انسان بیما ر ہوتا ہے۔بیمار اور صحت مند آدمی میں زمین اور آسمان کا فرق ہوتا ہے۔صحت مند آدمی اپنے کام کاج میں مصرووف رہتا ہے۔اس کا چہرہ ہشاش بشاش اور دل شگفتہ رہتا ہے۔مگر جب ذرا سی طبیعت خراب ہو تو آدمی کا کسی کام میں دل نہیں لگتا ہے۔اب لذیذ سے لذیذ کھانے بھی بے مزہ محسوس ہوتے ہیں۔غرض کہ بیمار آدمی دنیا بھر کی نعمتوں کو بے کار اوربے فضول سمجھتا ہے۔اور ہر وقت اچھی صحت کا طالب رہتا ہے۔صحت کس طرح برقرار رہ سکتی ہے۔اچھی صحت کے لیے دانشوروں نے کچھ اصول مقرر کیے ہیں۔صفائی،اعتدال،اور احتیاط کو مد نظر رکھنے سے انسان کی صحت بہتر رہ سکتی ہے۔مثال کے طور پراگر انسان اپنے جسم کی صفائی،لباس کی صفائی،صاف آب و ہوا،صاف پانی اورصحت بخش غذابرقرار رکھے تو ایک اچھی صحت کا حامل ہو سکتا ہے۔اور اس کے علاوہ انسانی صحت کے لیے ورزش بھی بہت ضروری ہے۔ورزش سے جسم مضبوط اور غفلت دور ہوتی ہے۔ورزش کرنے سے جسم میں چستی اورتازگی آتی ہے۔اور انسانی صحت کے لیے ایک اچھی عادت بھی مفید ہوتی ہے۔اس کے علاوہ انسانی صحت کے لیے نشہ آور چیزوں سے بھی پرہیز کرنا چاہیے۔جو لوگ سگرٹ،افیون،چرس اور شراب کے عادی ہوتے ہیں۔ایسے لوگوں کی صحت ہمیشہ خراب ہوتی ہے۔اس کے بعدزیادہ مرغن،کچی،باسی اور مصالحہ دار غذا سے بھی پر ہیز کرنا چاہیے۔غذا چباء کر کھانی چاہیے۔اور اپنی طبیعت کے حسب منشاء استعمال کرنی چاہیے۔اور مناسب نیند بھی صحت پر بہت ڈی پینڈ کرتی ہے۔اور سونے میں بھی اعتدال کو مد نظر رکھا جائے۔ایک اچھی صحت کے لیے انسان کو ٹائم ٹیبل بنا نا چاہیے۔یہ تمام چیزیں ایک اچھی صحت کے اصول ہیں۔ان پر عمل کرنے سے ہر آدمی اپنی عمدہ صحت برقرار رکھ سکتا ہے۔ آخر میں میری یہ دعا ہے کہ اﷲ پاک ہر آدمی کو تندرستی عطا فر مائے۔آمین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اﷲ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔۔۔۔۔۔۔۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Malik Nazir
About the Author: Malik Nazir Read More Articles by Malik Nazir: 159 Articles with 137192 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.