زیرہ کے ان گنت فوائد

قارئین ! اس سے پہلے بھی میں کچھ مصالحہ جات پر مضمون لکھ چکا ہوں اور آج بھی آپ کے لئے ایک مصالحہ کے جز کو منتخب کیا ہے تاکہ آپ اس کے بارے میں بھی کچھ جان سکیں۔زیرہ گرم مصالحے کا ایک اہم جز ہے اس کے بغیر گرم مصالحہ مکمل نہیں ہوتا اس کے علاوہ یہ ہمارے کھانوں کو خوشبودار بناتا ہے۔زیرہ خشک حالت میں قابل استعمال ہوتا ہے۔زیرہ دراصل ایک بیج ہے اور اس کی مسحورکن خوشبو ہمارے کھانوں کے ذائقے کو دوبالا کرتی ہے۔اس کا پودا بھی نہایت خوشبودار ہوتا ہے ۔

سیاہ زیرہ اور سفید زیرہ دونوں شکلوں میں مارکیٹ میں دستیاب ہے۔سیاہ زیرہ کی نسبت ہمارے کھانوں میں زیادہ تر سفید زیرہ کا ستعمال زیادہ ہوتا ہے۔زیرہ کوپرانے زمانوں سے اب تک مختلف ادویات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

زیرہ میں وٹامن اے ،وٹامن سی ،وٹامن بی ۶،وٹامن ای،کاپر،پروٹین ،آئرن،کیلشیم،پوٹاشیم،میگنیشیم،زنک اور سلینیم پایا جاتا ہے۔ان کی موجودگی طبعی لحاظ سے اس کی افادیت میں اضافہ کر دیتی ہے۔اس لئے اس کا استعمال ہمارے جسم کے لئے مفید رہتا ہے اب آپ کو بتاتے ہیں کہ زیرہ ہمارے لئے کیا کیا فوائد رکھتا ہے۔
زیرہ کے طبعی فوائد:
٭زیرہ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔
٭ زیرہ خون سے فاسد مادوں کے اخراج کے لئے فائدہ مند ہے۔
٭زیرہ جگر کے لئے مفید ہوتا ہے۔
٭ زیرہ کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭ زیرہ کولیسٹرول کو نارمل کرنے میں مدد گار ہے۔
٭ زیرہ مدافعتی نظام کو طاقت بخشتا ہے۔
٭ زیرہ کے استعمال سے پر سکون نیند آتی ہے۔
٭زیرہ بلغم میں کمی لاتا ہے۔
٭خواتین کی چھاتیوں میں دودھ بڑھاتا ہے۔
٭زیرہ بدن کو دبلا کرتا ہے۔
٭ زیرہ جسم میں حرارت پیدا کرتا ہے جس سے ورم کو آرام آ جاتا ہے۔
٭زیرہ جلد کے داغ دھبوں کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
٭ زیرہ چہرے کے دانوں کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔
٭ زیرہ جلد کی صٖفائی بھی کرتا ہے۔
٭ زیرہ جلد پر پڑنے والی جھریوں سے نجات دلاتا ہے۔
٭زیرہ متلی اور قے کو ختم کرتا ہے۔
٭ زیرہ ریاح کے اخراج کے لئے مفید ہے۔
٭ زیرہ نزلہ و زکام میں بھی فائدہ مند ہے۔
٭زیرہ جسم کی طاقت کو بحال کرتا ہے۔
٭ زیرہ گلے کی خراش میں نہایت مفید ہے۔
٭ زیرہ معدے کے افعال کو بہتر بناتا ہے۔
٭ زیرہ گردوں کے لئے فائدہ مند ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1837210 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More