کیریر سے بے مخلصی
(Syed Marooj Ali, Karachi)
عصرِ حاضر میں لوگو کی اپنے کیریر سے بے مخلصی |
|
عصرِ حاضر میں لوگو کی اپنے کیریر سے بے
مخلصی بڑھتی نظر آرہی ہے اور خود شناس تجربہ کار بزرگوں سے دوری میرے خیال
میں آج کا نوجوان زمانے کے دامن میں بکھرے ہوئے رنگ سے مانوس ہو کر یہ
بھولتا جا رہا ہے کہ جو نظارہ اسکی نظر کو مانوس کر رہا ہے وہ رنگ خود ایک
سفید دامن پر بکھر کر اسکی پاکیزگی اور اسکی حقیقت چھین چکا ہے ۔
میں اس بات کا قطعی منکر نہیں کہ جدت سے آج کا نوجوان آشنا ہو ، البتہ اس
کے مستقبل پر ان حالات کا اس قدر اثر نہ پڑ جائے کہ وہ خود شناسی سے محروم
اور اس کی اپنی فکر اور اپنی صلاحیت معدوم ہوجائے ، اور جدید ٹیکنالوجی کے
پیچھے اصل مقصود ہاتھ سے نکل جائے۔
ہمارا مستقبل ہمارے حال اور ہمارا حال ہمارے ماضی پر منحصر ہے، کیونکہ ماضی
کے چراغ سے حال اور حال کے چراغ سے مستقبل کی راہیں نظر آتی ہیں، تو میرا
آج ہی میرے مستقبل کی حفاضت کا زمہ دار ہے۔
خلاصئہ کلام یہ ہے کہ میرا آج میرے کیریر سے کو بنا اور بگاڑ بھی سکتا ہے
تو آج کا فیصلہ ہے وہی عمر بھر سامنے آئے گا اور اگلی نسل میں مسکرائے گا۔
جزاک اللہ
طالب دعا: سید معروج علی |
|