کراچی کو جلنے سے بچاؤ

ایم کیو ایم کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی رضا حیدر مسجد میں قتل کر دیئے گئے۔ انسان چاہے کوئی بھی ہو اس کا قتل انسانیت کا قتل ہے۔ اس ایک قتل سے کراچی شہر جل اٹھا۔ درجنوں افراد کو گولیوں سے بھون دیا گیا اور گاڑیاں جلا دی گئیں۔ رضا حیدر کا قتل افسوس ناک تھا لیکن اس کے خلاف ہنگاموں کے دوران درجنوں افراد کو موت کے گھاٹ اکا قتل المیہ ہے۔

ہماری حکومت تو ٹارگٹ کلنگ کے ناسور کا خاتمہ نہیں کر سکی تو لیکن کیا ہمارے خفیہ ادارے بھی اتنے مفلوج ہوگئے ہیں کہ وہ شہر میں امن و امان قائم کرنے میں ناکام رہیں۔ آئی ایس آئی سمیت تمام خفیہ ادارے کیوں خاموش ہیں اور شہر کو جلنے دے رہے ہیں؟ کیا کراچی کے شہریوں کو جینے کا حق نہیں؟ سیاست دان ایک دوسرے پر الزامات کی کیچڑ اچھالتے نہیں تھک رہے اور لاشیں ہیں کہ گری جارہی ہیں۔ کوئی قاتلوں کو روکنے والا نہیں۔ اس سے کسے فائدہ ہوگا۔ کس کے مقاصد پورے ہورہے ہیں۔ آئی ایس آئی اور دیگر غیرت مند خفیہ اداروں کو جاگنا ہوگا۔ کراچی اور پاکستان کو اس آگ سے بچانا ہوگا۔

خدارا کراچی کو جلنے سے بچایا جائے۔ ہمارے بچوں کو سکون سے رہنے کا حق دیا جائے۔

اللہ کے واسطے کراچی کو بچاؤ۔
Saif Khan
About the Author: Saif Khan Read More Articles by Saif Khan: 6 Articles with 5026 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.