مسئلہ کشمیر سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش

کشمیر میں بھارت کا ظلم و ستم جاری ہے جس میں ابتک سینکڑوں معصوم نوجوان اور بچے ہلاک ہو چکے ہیں ایسے میں عالمی سطح پر بھارت پر وہ دباؤ نہیں ڈالا جا رہا جو کہ کسی بھی دیگر ملک کی طرف سے ایسے ظلم پر ڈالا جاتاہے اس کی وجوہات بہت واضح ہیں کہ بھارت عالمی برادری تک وہ حقائق پہنچنے سے روکنے کی پوری کوشش کر رہا ہے کہ کسی بھی طرح یہ حقائق عالمی برادری تک نہ پہنچے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اس نے خود عالمی برادری کے سامنے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا ہوا ہے مگر یہ بات تمام مسلمان جانتے ہیں کہ ہندو کی فطرت میں مکاری اور عیاری ازل سے شامل ہیں اس لئے پاکستان اور تمام اسلامی ملک بھارت کی اس ہٹ دھرمی کو بڑی واضح صورت میں دیکھتے ہیں کشمیری حریت مجاہد کی شہادت کے بعد پیدا ہوانے والی صورت حال نے ایک بار پھر کشمیر کو پورے جنوبی ایشاء کا فلش پوائینٹ بنا دیا ہے کیونکہ دونوں ملک ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہیں ایسے میں اگر کسی بھی طرف سے کوئی کاروائی ہوتی ہے تو اس کے کیا اثرات مرتب ہونگے یہ تمام ممالک بخوبی جانتے ہیں بھارت کا سب سے بڑا مسئلہ پاکستان ہے وہ کسی بھی صورت میں پاکستان کو نیچا دیکھنا چاہتا ہے اس میں ہونے والے کسی بھی تخریبی واقعے کا تعلق وہ پاکستان سے جوڑنے سے باز نہیں آتا حالانکہ اسکو بعد ازاں پتا چل جاتا ہے کہ وہ جس کو پاکستان کے سر تھوپ رہا ہے وہ تو خود اس کے اندر کے لوگوں کا کام ہے بھارتی پاکستان دشمنی کے نام پر اپنی سیاست کو چمکانے میں مصروف ہیں بلا شبہ مسئلہ کشمیر دونوں ممالک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے پاکستان کسی بھی صورت میں اس مسئلے کو پس پشت ڈال کر دیگر کئی معاملات پر بھارت سے کسی طور مذاکرات نہیں کرنا چاہتا اور بھارت اس مسئلے کے علاوہ اور دیگر تمام مسائل پر بات چیت کرنے کو ترجیح دیتا ہے ایسی صورت میں عالمی برادری کا یہ حق بنتا ہے کہ وہ دونوں ممالک میں ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے خطے کو اس مشکل صورت حال سے بچانے میں کردار ادا کریں ان دونوں ممالک میں کشیدگی سے خطے میں ایٹمی جنگ کا خطرہ ہر وقت موجود ہے کشمیر کے بارے میں پاکستان کا موقف بڑا واضح ہے پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی سفارتی' سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے کیونکہ ایک دن ضرور آئے گا جب کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت ضرور ملے گا کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔

یہی سوچ پاکستان کے ہر آدمی کی ہے بلاشبہ پاکستان کے ہر آدمی نے مسئلہ کشمیر کی بات کی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کی مخالفت کی ہے یہ بھی حقیقت ہے کہ مختلف ادوار میں وقفہ وقفہ سے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی شدت اختیار کرتی رہی ہے اس کی شدت کے ساتھ ہی بھارتی مظالم میں بھی شدت پیدا ہوتی رہی یہ سلسلہ گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری ہے بھارت کی سات لاکھ کے لگ بھگ فوج مسلسل مقبوضہ کشمیر میں تعینات ہے تاہم ایک دانشور سے لے کر ایک عام شہری تک کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا طاقت کے استعمال سے یہ مسئلہ حل نہ ہوا دونوں ملکوں نے کشمیر کے تنازعہ کے باعث کئی جنگیں لڑیں اب جبکہ دونوں ملک ایٹمی طاقتیں بن چکے ہیں وہ کسی تصادم کے متحمل نہیں ہوسکتے انہیں بہرصورت مذاکرات کے ذریعے ہی یہ مسئلہ حل کرنا پڑے گا لیکن بدقسمتی سے بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مذاکرات کی میز پر آنے کے لئے تیار نہیں ہے یہ ایک المیہ ہے کہ بھارت مذاکرات کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے اس کی ڈھٹائی کا یہ عالم ہے کہ اس کی طرف سے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے کمشنر کو بھی مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت نہیں دی جارہی گویا وہ اقوام متحدہ کے حکام کوبھی خاطر میں نہیں لا رہا نئے عالمی منظر نامے میں کشمیریوں کے لئے حالات مزید ناسازگار ہوتے جارہے ہیں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں گزشتہ دو ماہ سے شدت پیدا ہوئی ہے مگر امریکہ نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے نہ اس کی مذمت کی ہے' ان امریکی رویوں سے بھارت کو مزید شہہ ملی ہے اور انھوں نے الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف پاکستان کو دہشت گردوں کا سرپرست کہنا شروع کر دیا عالمی برادری بھی بھارت میں اپنے مفادات کی خاطر بھارت کی ہاں میں ہاں ملاتی نظر آتی ہے یہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا کمزور پہلو ہے کہ امریکی اسمبلیوں میں پاکستان مخالف بل پیش کیے جا رہے ہیں جس کا مطلب ہے کہ وہاں بھارتی لابی اپنا کام دکھا رہی ہے ایسی صورت میں پاکستان کو اپنے سفارتی عملے کو یہ مشن دینا چاہیے کہ وہ ہر ملک میں بھارت کی دہشت گردی کو پیش کریں اور ان مظالم کو عالمی دنیا کو دیکھائیں جن کی وجہ سے سینکڑوں کشمیری شہید ہو چکے ہیں ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ بھارتیوں کو ان ہی کی زبان میں جواب دیا جائے اس کا پاکستان پر یہ وار صرف اس لئے ہے کہ مسئلہ کشمیر اس وقت عالمی سطح پر اپنے عروج پر ہے اور ایسے میں بھارت مسئلہ کشمیر سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہیں اس پر عالمی برادری نے نوٹس لے لیا تو اسے کئی سال پہلے کیا گیا وعدہ پورا نہ کرنا پڑجائے -
rajatahir mahmood
About the Author: rajatahir mahmood Read More Articles by rajatahir mahmood : 304 Articles with 227109 views raja tahir mahmood news reporter and artila writer in urdu news papers in pakistan .. View More