پاناما کا لیکس .......اور ..... اپوزیشن دو گروپس میں تقسیم کیوں.........!!!!
(muhammad adil khan, Swabi)
پاکستان کی سیاست میں ھر دور میں سیاسی
زلزلے آتے رھے ھیں اور پاکستان میں جمھوریت کو ھر وقت خطره لاحق رھتا ھے .پاکستان
کی سیاستدانوں نے ماضی میں ایسے حالات پیدا کئے کھ فوجی آمروں کو پاکستان
پچانے کے لئے اقتدار پر قبضھ کرنا پڑا. مارچ میں جب پاناما کا معاملا وجود
میں آیا جس کو "پاناما لیکس " کھتے ھیں تو اپوزیشن خاص طور پر تحریک انصاف
احتساب کرنے کے لئے پیش پیش تھیں. اور باقی اپوزیشن کا دوھرا معیار تھا .
اس معاملے کو سدھارنے کےلئے وزیر اعظم نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط
لکھا اور وزیراعظم نے خود کو احتساب کے لئے پیش کیا مگر حکومت نے جو ٹرمز
آف ریفرنسز چیف جسٹس کو دئے وه چیف جسٹس نے خارج کر دئے یھ کھتے ھوئے کھ اس
کے لئے نئے قانون کی ضرورت ھے اور احتساب کرتے کرتے 100 سال لگ جائنگے اور
اپوزیشن کے ٹی او آر حکومت تسلیم نھیں کرتے تھے تو اس ٹی او آر طے کرنے کے
لئے ایک کمیٹی سپیکر قومی اسمبلی کی صدارت میں بنی کھ یھ مشترکھ ٹی او آرز
پندره دنوں میں لائے گی مگر اس میں بھی ٹی او آرز پر اتفاق نھیں ھوا اور
تحریک انصاف نے احتجاج شروع کرنے کا اعلان کردیا.
حکومت کو اپوزیشن سے یھ فائیدا ھے کھ اپوزیشن دو گروپس میں تقسیم ھے ویسے
تو اپوزیشن لیڈر پیپلز پارٹی کے ھیں مگر مجھے تو اپوزیشن لیڈر عمران خان
نظر آرھے ھیں .پیپلز پارٹی تو خود بھی حکومت کا احتساب کرنے کےلئے سرگرم ھے
اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے عمران خان کا پورا ساتھ دینے کے
لئے اعلان کیا تھا مگر پیپلز پارٹی کی پوزیشن صاف نھیں ھے کیونکھ انھوں نے
ناصرف عمران خان کے ساتھ راۓ ونڈ جانے کا اعلان نھیں کیا بلکھ اپنی احتجاج
کا بھی اعلان نھیں کیا اور اپوزیشن لیڈر 28 ستمبر کو کسان دھرنے سے خطاب
کرنے والے ھے . مگر اپوزیشن کا دو گروپس میں تقسیم ھونا حکومت کے لئے فائده
مند ھے اور تحریک انصاف کی احتساب مارچ اس طرح کامیاب نھیں ھوگی اور اگر
پیپلز پارٹی کو ساتھ ملاتی تو کچھ نھ کچھ نقصان حکومت کیلئے ضرور ھوتی اور
تحریک انصاف اور پیپز پارٹی کو فائده ھوتا مگر جو بھی ھوں ملک کے فائدے
کےلئے ھوں احتجاج سب کا حق ھے اور حکومت کو چاھئے کھ وه بھی پرامن احتجاج
کو ھونے دیں اور احتجاج کرنے والوں کو بھی چاھئے کھ وه بھی املاک کو نقصان
نھیں پھنچاۓ کیونکھ ملک کا نقصان ھمارا نقصان ھے پاکستان ھمارا ملک ھے اور
ھم ملک کے فائدے اور نقصان کو مدنظر رکھ کر ھر کام کرئنگے اور جو بھی ھوں
پاکستان کے فائدے کے لئے ھوں اور ھمارے ملک ھمیشھ خدا آباد اور خوشحال رکھے
آمین.. |
|