ٹیڑھی راہوں کا سیدھا مسافر۔میاں غلام حسین شاہد

مخلص ،بے لوث کارکن کسی بھی پارٹی کا اثاثہ بلکہ ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں،جس سیاسی جماعت کے کارکنوں میں جذبہ و جنون نہ ہو وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی ،ناکامی ان کا مقدر بنتی ہے،پارٹی کی خاطر جیلوں میں جانے والے،قربانیاں دینے والے کارکنوں کو پارٹی بھی وہ مقام اور صلہ دے جو ان کا حق ہے تو وہی جماعت بہترین ہوتی ہے بلکہ کارکنوں کی قدر کی جائے تو سب سے بڑی جماعت بن سکتی ہے۔سابق آمر جنرل(ر) پرویز مشرف نے مسلم لیگ(ن) کو دیوار سے لگانیکی سرتوڑ کوشش کی لیکن اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوا،پارٹی قائد اور موجودہ وزیر اعظم میاں نوازشریف کو زبردستی پاکستان سے باہر بھجوایا گیا،اور ملک میں موجود کارکنوں کو پابند سلاسل کیا گیا،اسی دوران مسلم لیگ(ق) کو سامنے لایا گیا،لیکن میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد پارٹی کو محنت کرنا پڑی اور کارکنوں کو دوبارہ نئے سرے سے فعال اور منظم کرنا پڑا جس کے نتیجے میں آج مسلم لیگ(ن) پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس کی وفاق میں حکومت اور پارٹی کے صدر میاں نواز شریف ملک کے وزیر اعظم ہیں جبکہ پنجاب میں بھی مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہے،سیاسی پارٹیاں اپنے محنتی کارکنوں کی قدر نہیں کرتیں،لیکن مسلم لیگ(ن) نے ہمشیہ کارکنوں کا ساتھ دیا ان کے جذبات ،احساسات کا خیا ل رکھا،مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اس بات کا عزم کررکھا ہے کہ پارٹی کے نظریاتی، مخلص کارکنوں کو آگے لایا جائیگا۔میاں محمد نواز شریف ملک وقوم کیلئے مسیحا کا کردار ادا کرتے ہوئے مسائل کے انبار سے باہر نکلنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں ان کی شبانہ روز کوششوں سے پاکستان بہت جلد ٹریک پر آجائے گا پاکستان میں عام عہدے سے لے کر صدر مملکت تک کارکنوں کی ایڈجسٹمنٹ میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی کارکن دوست پالیسی کا منہ بولتاثبوت ہے ۔ گزشتہ دنوں مقامی ہوٹل میں مسلم لیگ(ن) پنجاب کے نو منتخب سیکرٹری اطلاعات سمیع اﷲ چوہدری نے سینئر صحافیوں و کالم نگاروں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی تھی جس میں مجھے دعوت ملی تو میں تومقررہ وقت پر تقریب میں پہنچی مجھ سے پہلے مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے صدر میاں غلام حسین شاہد،ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی صدر ناصر اقبال خان، مجیب الرحمان شامی،نجم ولی خان،خواجہ فرخ سعید،حبیب اﷲ سلفی،رائٹرز گلڈ آف اسلام کے مرکزی معاونین نسیم الحق زاہدی،ممتاز حیدر اعوان،محمد شاہد محمود، جماعۃ الدعوۃ کے ترجمان یحییٰ مجاہد،حافظ خالد ولید،عبدالکریم خان آسی سمیت لکھنے والوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔اس تقریب میں مسلم لیگ(ن) پنجاب کے نو منتخب سیکرٹری اطلاعات سمیع اﷲ چوہدری نے کہا کہ عوام نے افرا تفری کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے اور وہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی پالیسیوں کو سراہتے ہیں۔مسلم لیگ(ن) کا کارکن ہونے میرے لئے باعث فخر ہے۔صحافیوں و کالم نگاروں سے رہنمائی لے کر کام کریں گے،تبدیلی دھرنے دینے سے نہیں بلکہ کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے سے آتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) میاں برادران کی قیادت میں متحد ،منظم اورپاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ، آئندہ الیکشن میں عوام مسلم لیگ (ن) پر دوبارہ اعتماد کرتے ہوئے دھرنا پارٹی کو بھرپور جواب دیں گے۔پاناما کا ڈرامہ انجام تک پہنچنے کا وقت آگیا،وزیر اعظم نواز شریف پر الزام لگانے والے بری طرح شرمندہ ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ حکومت پر گند اچھالنے والوں سے اب عدالت میں ان کے الزامات کے ثبوت طلب کئے جائیں گے۔ شریف برادران پاکستان کی سربلندی کی علامت ہیں،مسلم لیگ(ن) کے کارکنان ہی قیادت کے ساتھ ملکر تبدیلی لائیں گے اور وطن عزیز پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔اسی تقریب میں مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے صدر میاں غلام حسین شاہد سے میری ملاقات ہوئی۔یہ ملاقات پہلی نہیں اور آخری بھی نہیں،پارٹی کی خاطر ہم پہلے بھی ملے اور پھر بھی ملتے رہیں گے۔بلا شبہہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے بانی و قائد یوتھ دنگ پنجاب میاں غلام حسین شاہد ان تمام خوبیوں کے مالک ہیں جو ایک اچھے سیاستدان کی پہنچان ہوتی ہیں ان میں وہ تمام اوصاف پائے جاتے ہیں،جو لوگ اپنے اچھے لیڈر میں دیکھنا چاہتے ہیں۔میں یہ بات کرنے سے پہلے بتا دوں کہ ان کو قریب سے دیکھا اور جانا ہے،سنا تو بہت پہلے تھا ،پہلے تو میں اتنانہیں جانتی تھی ۔میں بہت سیاستدانوں سے ملی ہوں،ان سے بھی میری چند ملاقاتیں جو سیاسی حوالے سے ہوئیں تو میں نے ان کو سب سے منفرد پایا،مکمل شخصیت کے اعلیٰ درجے پر دیکھا،گرتوں کو سہارا دینا،ہیروں کی قدر کرنا ان کا طرہ امتیاز ہے،میں اپنی ذات سے منسوب چند باتیں زیر قلم لاؤں گی جو میں نے محسوس کیں ،میاں غلام حسین شاہد پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نظریاتی ورکر ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ساتھ ان کی گہری وابستگی ہے،ان کا کہنا ہے کہ صرف پاکستان سے پیار کرو،تن من دھن سے پاکستان کی نہ صرف نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کریں بلکہ جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت بھی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔اپنا کام کرتے رہو،کسی عہدے کے پیچھے مت بھاگو،عہدے آنی جانی چیز ہیں،کرسیوں پر بیٹھنے کی بجائے میدان عمل میں اپنے آپ کو مصروف رکھو ،مؤرخ آپ کے کردار کو سنہری حروف میں لکھنے پر مجبورہو گا،جب آپ کا کردار تاریخ کا باب بن جائے گا تو آپ امر ہو جاتے ہیں۔میں نے چند گنتی کی ملاقاتوں میں ان کو درویش صفت سیاستدان غلام حیدر وائیں مرحوم کی خوبیوں سے مشابہہ پایا۔شعلہ بیان،پاکستان کے لئے درد دل رکھنے والا انسان،کردار و گفتار میں باکمال،نکھری ہوئی شخصیت کا مالک ،بے پناہ خوبیوں و صلاحیتوں کے حامل ہیں۔میں ان کی ذادت کے بہت سارے پوشیدہ گوشوں سے تو متعارف نہیں ہوں ۔میاں شاہد حسین کی جو خوبیاں میں نے بیان کی ہیں وہ پولٹیکل سائنس کی حدوں کو چھوتی نظر آتی ہیں۔پنجاب کے ہر گوشے میں ان کی نام نامی کی گونج سنائی دیتی ہے۔انہوں نے لیڈر پیدا کئے خود پیچھے رہے۔
ان کی شعلہ بیانی ،دل سلگتا ہے ،خون بولتا ہے
ان کے کارکنوں میں وطن کی محبت کی خوشبو آتی ہے
میاں غلام حسین شاہد بلا مبالغہ خیالات و جذبات کے سفیر ہیں۔
اٹھ کے ظلمت ہوئی پیدا افق خاور پر
بزم میں شعلہ نوائی سے اجالا ہم کریں

وہ ہر وقت کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آتے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ(ن) سے وابستہ رہ کر اپنی نفی کر کے دوسروں کو آگے لانے والے انسان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہئے۔ان کے لئے کامیابیوں،کامرانیوں کے دروازے کھلے ہیں جس دروازے سے چاہیں داخل ہو سکتے ہیں،وفا ان کی گھٹی میں شامل ہے،پارٹی کے اصولوں کی قدر کرتے ہیں ،قیادت کے فیصلوں پر ہمیشہ سرخم تسلیم کیاہے۔ان شاء اﷲ تعالیٰ آنے والے دور میں کامیابیاں ان کے دروازے پر دستک دے رہی ہیں۔انہیں پارٹی سے بے پناہ عشق ہے تو انہیں منزل ضرور ملنی چاہئے۔کام کرتے ہوئے مجھے وہ اقبال کے شاہین نظر آتے ہیں۔ان کو کام کرتا دیکھ کر مجھے بار بار علامہ اقبال کا یہ شعر یاد آتا ہے
پرواز ہے دونوں کی اسی ایک جہاں میں
شاہین کا جہاں اور ہے کرگس کا جہاں اور

مسلم لیگ(ن) سے حقیقی عشق سے سرشار ،غیرت قومی زندہ رکھنے والے افراد وطن کی محبت میں محب ہوتے ہیں اور محبوب بھی جو مقصد کی عظمت کو ابدیت تک قائم رکھتے ہیں۔مخلص کارکنان ہی مسلم لیگ کا قیمتی اثاثہ ہیں مسلم لیگ ن کی یوتھ ونگ وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کا ہر اول دستہ ہیں اور ن لیگ کی اصل طاقت ہیں ۔صدر یوتھ ونگ میاں غلام حسین شاہد کی زیر قیادت یوتھ ونگ متحرک، فعال اور مضبوط ہے۔
Safia Ishaq
About the Author: Safia Ishaq Read More Articles by Safia Ishaq: 23 Articles with 14291 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.