خطے میں مودی کا جنگی جنون؟
(Muhammad Azam Azim Azam, Karachi)
مودی بھارت اور بھارتی عوام کی بقا ء کے لئے خطرہ بن گیا ہے
گاؤماتا کا مُوترپینے والاپاکستان کا پانی بن نہیں کرسکتاہے ، پاگل مودی جنگی جنون کی باعث خطے کو کیمیائی جنگ کی وادی میں دھکیلنے جارہاہے
|
|
اُدھر بھٹنڈ نئی دہلی سے( چھینالوں جیسی
لگائی بجھائی خصلت کے حامل) بھارتی میڈیا نے خبردی ہے کہ بھارتی وزیراعظم
نریندرمودی نے جنگی جنون اور پاگل پن میں مبتلاہونے کے باعث اپنے ایک بیان
میں کہا ہے کہ ’پاکستان میں بہنے والے پانی پر بھارت کا حق ہے ہم پاکستان
کا پانی روک کر پاکستان کو پانی کی ایک ایک بوندسے ترسا دیں گے‘‘ جبکہ
اِدھر پاکستان میں بھارتی پاگل وزیراعظم مودی کے اِس بیان سخت ردِ عمل آیا
ہے اور پاکستان میں مودی کے اِس دھمکی آمیز بیان کو آبی دہشت گردی کا نام
دے کراِسے بھارت کے مستقبل کے لئے خطرہ قرار دیاجارہاہے اور یہ کہاجارہا ہے
کہ اگر بھارت نے ایساکوئی ناپاک قدم اُٹھایا تو بھارت کو سنگین نتائج
بھگتناپڑیں گے یقینااَب پاکستان کے اتنے کہے کو بھارت بہت کچھ سمجھے اِس
میں نہ صرف بھارتی جنگی جنون میں مبتلاوزیراعظم مودی ، بھارتی افواج ،
بھارتی میڈیا اور بھارتی عوام کے سبق حاصل کرنے کے لئے بہت کچھ ہے اور اگر
پھر بھی بھارتی اِ س سے کچھ نہ سمجھیں تو پھر بھارتی اپنے کسی بھی بُرے
انجام کے خود ہی ذمہ دار ہوں گے۔
خبرہے کہ( ماضی میں بھارت کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر دودھ پتی کی چائے
بیچنے والے مگر موجودہ )بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اپنے پاگل پن اور جنونی
کیفیت میں ایسے مبتلاہوگیاہے کہ اَب اِسے اِس کے سواکچھ سُجھائی ہی نہیں
دیتاہے جس کے پاکستان مخالف عزائم اُس وقت کھل کر سامنے آئے جب گاؤماتاکا
مُوتر/ مُتر پینے والے بھارتی وزیراعظم نے ’’ پاکستان کو صحرامیں تبدیل
کرنے کی گیڈربھبھکی دیتے ہوئے یہ کہاکہ پاکستان کی جانب جانے والے پانی کی
بوندبوندکو روک دیں گے ، ستلج،بیاس اور راوی کے پانی پر بھارت کا حق ہے
اُسے ہم پاکستان جانے کی اجازت نہیں دیں گے بھارتی میڈیاکے مطابق اِن
گھناؤنے عزائم کا اظہار خطے میں جنگی جنون اور پاگل پن میں مبتلا بھارتی
وزیراعظم نریندرمودی نے بھارتی پنجاب کے شہر بھٹنڈ میں ایک ریلی سے خطاب
کرتے ہوئے یہ واویلا کیا کہ ستلج ، بیاس اور راوی کے پانی پر بھارت کا حق
ہے، اوراِسے کشمیر، بھارتی کسانوں کے لئے استعمال کریں گے،جبکہ اِس موقع پر
پاگل مودی نے خود کو بڑاعقل مندظاہر کرتے ہوئے پاکستان کو متنبہ بھی کیا کہ
پاکستان ہمارے ساتھ لڑ کر خود کو تباہ کررہاہے‘‘ حالانکہ یہ تو سب ہی جانتے
ہیں کہ پاکستان تو بھارت سے لڑنے کے بجائے دوستی اور بھائی چارگی کے فروخت
کی باتیں کرتاہے آج بھارتی وزیراعظم مودی یہ کیسے؟؟ کہہ رہاہے کہ پاکستان
بھارت کے ساتھ نہ لڑے، خطے کی تاریخ اُٹھاکر دیکھ لو پاک بھارت جب بھی کوئی
جنگ ہوئی ہے اِس کی شروعات ہمیشہ بھارت ہی کی جانب سے ہوئی ہے اور اگر اَب
بھی کبھی کوئی محدود اور طویل کیمیائی جنگ ہوئی تو وہ بھی بھارت ہی کی جانب
سے ہونے والی اشتعال انگیزیوں کی وجہ سے ہوگی اِس کا پہلے کی طرح آئندہ بھی
ذمہ دار بھارت ہی ہوگا۔
بہر حال ،اَب وقت آگیا ہے کہ ہم بھارت کو نکیل ڈال ہی دیں،کیوں کہ ہماری
برداشت کی تمام حدیں ختم ہوچکی ہیں مگر ایسا کرنے سے پہلے ہمیں اپنے ماضی
کی اُن ساری باتوں اور سوچوں کو دفن کرناہوگا جو ابھی تک ہم پاکستانی بھارت
سے متعلق مثبت انداز سے کرتے آئے ہیں، پہلے تو یہ بات جو ابھی تک ہم دنیا
سے چھپاتے رہے ہیں اور بھارت کا بھرم رکھتے رہے ہیں کہ بھارت ہمارا
اچھاپڑوسی ہے ہمارا بھارت اچھادوست ہے اور اﷲ جانے ایسی بہت سی خوبصور ت
باتیں اور حسین جملے ہم بھارت سے متعلق دنیا بھرمیں بولتے اور لکھتے چلے
آئے ہیں آج ہمیں یہ سب کچھ ایک طرف رکھ کر اصل حق و سچ ضرور آشکار کرناپڑے
گاکہ بھارت نہ پہلے کبھی ہمارا دوست تھا اور نہ آ ج ہے اور اِسی طرح نہ
کبھی (مستقبل ) یہ ہمارا دوست بن سکتاہے، یہ تو ہمارا ہی ظرفِ عظیم ہے کہ
ہم اِس کم بخت کی ساری بُری حرکتیں جانتے ہوئے بھی دنیا کے ہر فورم پر
برملا اِسے اپنااچھا پڑوسی اوربہترین دوست گردانتے رہے ہیں اور اِس کا ہاتھ
پکڑ کر دنیا کو یہ بتاتے آئے ہیں کہ یہ اور ہم اچھے پڑوسی اور دوست ہیں ،
مگر بدعقل اور منحوس بھارتی حکمران ، سیاستدان، اداروں کے سربراہان، میڈیا
اور اِس کے عوام ہمارے اِس خلوص کو ہماری کمزوری سمجھتے ہیں اور خداجانے یہ
کس گھمنڈاور تکبر میں غرق ہیں کہ ہمارے خلوص کو شک کی نگاہ سے ہی دیکھتے
ہیں اورآج تک یہ ہمیں اپنا نہ تو دوست تسلیم کرنے کو کبھی تیار ہوئے ہیں
اور نہ ہی ہمیں اپنا پڑوسی مانتے ہیں۔
کیا ابھی اِس میں کوئی شک ہے کہ آج بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا جنگی
جنون اور پاگل پن نہ صرف خطے بلکہ بھارت اور بھارتی عوام کی بقاء کے لئے
بھی خطرہ بن گیا ہے،یہ بات خطے کے دیگر ممالک تو سمجھ چکے ہیں آج اگر کوئی
یہ نقطہ نہیں سمجھ سکا ہے تو وہ صرف بھارتی عوام ہیں اَب تک جو اپنے
وزیراعظم مودی کے جنگی جنون اور پاگل پن کو نہیں سمجھ سکے ہیں، قبل اِس کے
کہ دیر ہوجا ئے اور وقت ہاتھ سے نکل جا ئے تب بھارتیوں کے ہاتھ سوائے کفِ
افسوس کہ کچھ نہیں آئے گا، آج اور ابھی وقت ضیا ئع کئے بغیر ہی بھارتیوں کو
جنگی جنون میں مبتلااپنے وزیراعظم نریندر مودی کو گریبان سے پکڑ کراور
کھینچ کر وزارتِ عظمیٰ سے ہٹادینا چاہئے اور اِسے بھارت سے(باہرلے جاکر)
اتنی دور پھینک دینا چاہئے جہاں سے یہ دوبارہ بھارت داخل نہ ہوسکے۔
آج خطے میں مودی کا جنگی جنون اور پا گل پن سرچڑھ کر بولنے لگا ہے،پچھلے
دِنوں تو نریندرمودی نے اپنے جنگی جنون اور پاگل پن کی انتہا ہی کردی ہے جب
منحوس مودی نے ایک ریلی میں پاکستان کا پانی روکنے اور پاکستان کو بوند
بوندسے ترسانے کی بات کہی تھی اِس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مودی پاکستان
مخالفت میں وہاں پہنچ گیاہے اَب جہاں سے اِس کی واپسی سوائے کیمیائی جنگ کی
ابتداء کے ممکن نہیں رہی ہے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پرتو بلا
اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ تو ایک لمبے عرصے سے ہی جاری ہے جس
میں پاکستانی شہری علاقوں کو شدیدجانی اور مالی نقصانات سے دوچار
ہوناپڑرہاہے وقتافوقتاپاکستانی کی جانب سے جوابی کارروائیوں کے بعد بھارتی
گہن گرج رک تو جاتی ہے مگر ایسی ہی بھارتی مرنے والوں کی لاشوں سے دھواں
نکلنا بند ہوجاتا ہے کم بخت اور بدعقل بھارتی فوج پھر اچانک پاکستانی شہر
علاقوں کو اپنی بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کا نشانہ بناڈالتی ہے مگر
جیسے بھی پاک فوج آگ اگلتی توپیں اور چنگاری جیسی گولیاں بھارتی افواج کے
ناپاک جسموں کو چھلنی کرتے ہوئے پرخچے اُڑاتی ہیں توزندہ بچ جانے والی
بھارتی افواج اپنے واصل جہنم مرنے والی فوجیوں کی چیتاچلانے میں لگ جاتی ہے
الغرض یہ کہ جب سے یہ چائے یچنے والا نریندرمودی اپنی انتہا پسندانہ
محدوسوچ کے ساتھ بھارت کا وزیراعظم بنا ہے تب سے لائن آف کنڑول اور ورکنگ
باؤنڈری و سرحد پر بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کا نہ رکنے والا سلسلہ
شروع ہوچکاہے ، اَب اِس منظر اور پس منظر میں کوئی بھی انکار نہیں کرسکتاہے
کہ ما ضی میں دودھ پتی کی چائے فروخت کرنے والا موجودہ بھارتی وزیراعظم
نریندرمودی اپنے ناپاک عزائم اور گندگی حرکتوں سے خطے کو کیمیا ئی جنگ کے
دہانے تک لے آیا ہے۔
را قم الحرف کو اُمید ہے کہ بھارتی اپنی سالمیت اور اپنی آئندہ نسلوں کی
زندگیوں کی بقا ء اور سلامتی کے خاطر اپنے ناسور نما موجودہ وزیراعظم
نریندرمودی سے بہت جلد نجات حاصل کرلیں گے اور بہت جلد سارے بھارت میں مودی
جیسے موذی کے خلاف سخت ترین تحاریک چلائیں گے یقینا اِن کے اِس عمل سے جہاں
مودی سے چھٹکاراہ حاصل ہوگا تو وہیں بھارتیوں کی زندگیاں بھی محفوظ رہیں
گیں اور بھارت مودی کے جنگی جنون اور پاگل پن کی وجہ سے کسی خطرناک ترین
کیمیائی جنگ سے بچ پا ئے گا ورنہ بھارتی اِس گمان میں نہ رہیں کہ یہ مودی
کے ہوتے ہوئے اَب اِس کے جنگی جنون اور جنگی پاگل پن کی وجہ سے پاک بھارت
جنگ سے بچ سکیں گے۔
|
|