دھوپ کی الٹراوائلٹ شعاعیں جلد کو بہت
نقصان پہنچاتی ہیں.خاص طور پر گرمیوں کےطویل موسم میں یہ اکثر خواتین کے
لیئے پریشان کن ثابت ہوتی ہیں.اور جلد کی تازگی ختم کرکے اسے جلد بوڑھا
کردیتی ہیں.یہ تو ممکن ہی نہیں کہ آپ گھر سے باہر ہی نہ نکلیں.پر جب بھی
نکلیں سن بلاک ضرور لگائیں.یا میک اپ میں ایسی پروڈکٹ استعمال کریں جن میں
ایس پی ایف ہو کوشش کریں کہ لمبی آستینوں والے کپڑے پہنیں.پیشانی کو دوپٹے
یا اسکارف سے کور کریں.چہل قدمی صبح کے وقت کریں تاکہ آپ ان نقصاندہ شعاعوں
سے کسی حد تک محفوظ رہ سکیں.اگر آپ اپنی جلد پر عمر کے بڑھتے اثرات سے
پریشان ہیں جو ایسٹروجن اوردوسرے مختلف عوامل کی وجہ سے وجود میں آئے
ہیں.تو آپ انکی مناسب دیکھ بھال اور حفاظت گھر بیٹھے مختلف دیسی نسخوں سے
بھی کرسکتیں ہیں.ہوسکے تو سبزیوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ رکھیں.ڈبوں کی
بند خوراک سے پرہیز کریں.جڑی بوٹیوں کا استعمال رکھیں.تیز مصالحے اور تلی
ہوئ چیزوں کا استعمال کم کریں.تازہ جوس کاـاستعمال کریں.سردیوں میں گرین ٹی
یا قہوہ چائے کا استعمال لیکن کثرت سے بھی نہیں بہتر ہے.پنیر، مچھلی،السی
کے بیج،ٹماٹر، کافی اور زیتون کے تیل کا استعمال بھی جلد پر نمودار ہونے
والے اثرات کو کافی حد تک کم کرتا ہے دودھ، انڈہ، دہی،پالک،گاجر،پپیتے،عرق
گلاب،گیندے کے پھول کا عرق کا استعمال بھی جلد کے لیئے مؤثر ثابت ہوسکتا
ہےاور ان اثرات کو کافی حد تک کم کردیتا ہے.بلکہ جلد کو نکھارتا اور
خوبصورت بھی بناتا ہے.پانی کا استعمال ہمیشہ زیادہ رکھیں.کم سے کم دن میں
سولہ گلاس پانی ضرور پیئیں. گرمیوں میں آپ تین سے چار خوبانی، چند پتے
پودینے، آدھا پانی جگ ٹھنڈا جوس بناکر پیئیں تو اس سے گرمی کی شدت میں کافی
کمی آجاتی ہے اور جلدکو توانائ اور تازگی ملتی ہے.اسکے علاوہ اگر آپ ایک
چمچہ سونف ایک کپ پانی میں ابال کر اور اس میں عرق گلاب ملا کر اسپرے بوتل
میں بھرلیں.اور اس سے چہرے پر دو سے تین دفعہ دن میں اسپرے کریں تو اسکن پر
بہت اچھا رزلٹ آئے گا جلد جتنی صاف رہے گی اتنی ہی ایکنی اور کیل مہاسوں سے
محفوظ بھی-
کیل مہاسوں سے نجات
کیل مہاسوں سے نجات کے لیئے چہرے پر نمک، سرکہ اور سفیدے کے پتے گرم پانی
میں ڈال کر اسٹیم لیں.جبکہ ایکنی کے لیئےدو عدد پودینے کے پتے، دوعدد سفیدے
کے اور دو عدد نیم کے پتے لے کر پیسٹ بنائیں.اور ایکنی کی جگہ اپلائ کریں
پینتالیس منٹ کے بعدچہرہ صاف پانی سے دھو لیں.یہ نسخہ ہفتے میں دو دن
استعمال کرنا ہے نتیجہ آپ کے سامنے ہوگا.
ایکنی یا اسکن ڈبل ٹون کا حل
جن خواتین کو ایکنی یا سانولے رنگ کا مسلہ ہو یا اسکن ڈبل ٹون ہوجائے ان کو
چاہیئے کہ وہ ایلورا کا جیل نکال کرسات سے دس قطرے اولیو آئل کے مکس کرکے
پیسٹ بنالیں.اور روز یہ کریمی پیسٹ رات کو لگاکے سوئیں.پندرہ سے بیس دن میں
اسکن بالکل صاف ہوجائے گی.
جلد کاـرنگ
بیسن میں لیموں کے چند قطرے ڈال کر پیسٹ بنائیں.اور پھر اس سے سوپ کی جگہ
روز منہ دھوئیں.اس سے ایکنی میں بھی کمی ہوگی اور جلد ک رنگ بھی خراب نہیں
ہوگا بلکہ پہلے سے زیادہ صاف ہوجائے گا.
جھریوں یا رنکلز سے گھر بیٹھے نجات
جلد کو جھریوں سے محفوظ رکھنے کے لیئےدوگرام سلاجیت اور عرق گلاب ملا کر
پیسٹ بنالیں.اور چہرے پر لگائیں.سوکھنے پر چہرہ دھو کر صاف کرلیں.انڈے کی
سفیدی میں ایک چمچہ شہد اور ایک چمچہ زیتون کا تیل ملا کر چہرے پر لگانے سے
بھی جلد ٹائیٹ اور فریش ہوجاتی ہے اسکے علاوہ کچا دودھ بھی چہرے کے لیئے
مفید ہے.
آئی برو اور لیشز گھنی کریں
جن بہنوں کی آئ برو یا بھنوؤیں اور لیشز یا پلکیں ہلکی ہیں وہ روز رات کو
کسٹر آئل میں زیتون کا تیل ملا کر لگائیں.گھنی ہوجائیں گیں.
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقےیا ڈارک سرکلز
آنکھوں کے گرد اگر سیاہ حلقے ہیں.تو ان پر آلو کی قتلی یا کھیرا بھی رکھیں
تو کافی سکون ملتا ہے اور تھکاوٹ دور ہوتی ہے آپ آلو کش کرکے اسے گول سانچے
میں فریز کرکے بھی آنکھوں پر رکھ سکتی ہیں.اسکے علاوہ اگر آپ کو ارجنٹ کسی
تقریب میں جانا ہے اور میک اپ ان آئ سرکلز کو چھپانے میں ناکام ہورہا ہے تو
گھبرایئے نہیں بلکہ دو اسٹیل کے چمچے تھوڑی دیر کے لیئے فریزر میں رکھ دیں
اور نکلنے سےزرا دیر پہلے انھیں آنکھوں پر رکھ کر گولائ کی شکل میں ہلکا سا
مساج کریں.یہ دب جائیں گے اور میک اپ میں نمایاں بھی نہیں ہوں گے.
بڑھتے ہوئے وزن سے پریشانی
اگر آپ بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان ہیں تو اسکا ایک آسان سا حل بھی موجود ہے
دو سو پچاس گرام شہد لیں.ایک سو اسی ملی لیٹر سفید سرکہاور دوسو پچاس گرام
باریک کٹا لہسن کے ساتھ اچھی طرح مکس کرکے کسی ایئر ٹائیٹ بوتل میں بھر کر
فریج میں رکھ دیں.اور روز نہار منہ ناشتے سے پہلے دوچمچے استعمال کریں.
سوجے ہوئے پاؤں
اگر آپ کے پاؤں بیٹھے بیٹھے سوج جاتے ہیں.تو روزانہ رات کو ایک پلاسٹک کے
ٹب میں پانی کے اندر ایک چمچہ زیتون کا تیل ملا کر کچھ وقت کے لیئے پاؤں
پانی میں ڈبو کر رکھیں.جلد ہی تکلیف میں آرام ہوگا.
پیروں کی صفائی اور خوبصورتی کے لیئے
ایک سفید شلجم چھیل کر ابال لین اور پھر کچل کر پانی میں ملادیں اور شیمپو
اور تھوڑی ہلدی شامل کرکے کچھ دیر پیروں کو نیم گرم پانی میں ڈبو کر
رکھیں.اسکے بعد پیڈی کیور کٹ اگر ہوتو ورنہ کسی نرم برش کی مدد سے انگلیوں
اور ناخنوں کی اچھی طرح صفائ کریں.اور خشک کرلیں یہ عمل روز کریں.آپ پانی
میں ادرک کا پانی بھی ڈال سکتی ہیں.اسکے علاوہ دودھ میں ہلدی ملا کر اس سے
بھی پاؤں اور ہاتھوں کا مساج کرسکتی ہیں.
توانا بال اب آپ بھی بنائیں
بال حسن کی علامت ہیں.اگر ان میں گرنے جھڑنے یا سفید ہونے یا خشکی کا عمل
شروع ہوجائے یا دوشاخہ نیز ایسی کئ پروبلمز ہیں جو بالوں کے ساتھ ہوجاتی
ہیں.تو کوشش کریں کہ ان پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں.اپنے شیمپو اور تیل ہر
دوماہ بعد اپنے بالوں اور جلد کے مطابق تبدیل کریں.ہیئر فال زیادہ ہو تو
شیمپو کا استعمال نہ کریں بہت سی جڑی بوٹیاں اسکا نعم البدل بھی ہوسکتین
ہیں.جیسے املہ ریٹھا سیکاکائ.بال جھڑ کا استعمال کرسکتے ہیں.نہار منہ شہد
کا استعمال کریں مچھلی کا استعمال زیادہ سے زیادہ رکھیں.اسکے علاوہ آپ تیل
میں انڈے میں شہد اور لیمن جوس ملا کر بھی بالوں میں ہفتے میں ایک دن لگاکر
مساج کریں اور تین سے چار گھنٹوں کے بعد سر کو اچھی طرح دھولیں تو اس سے
بھی کافی فرق پڑے گا اگر بال تیزی سے گررہے ہیں تو رات کو کچھ میتھی کے
دانے پانی میں بھگو کر رکھ دیں.اور صبح سر میں تین سے چار گھنٹے لگاکر سر
کو کور کردیں.پھر سر کو دھو کر جڑوں میں ہلکا سا آئل لگالیں.یا نیم گرم
پانی میں لیمن ملا کر ہلکا سا مساج کرلیں.بال گرنا رک جائیں گے اور چمکدار
بھی ہوں گے.اگر یہی عمل بکری کے دودھ کے ساتھ دہرایا جائے تو ایک سے ڈیڑھ
ماہ میں ہی نتائج سامنے آجائیں گےاور بال پہلے سے اچھا اور گھنا نکلے گا یہ
عمل ہفتے میں دودفعہ لازمی کرنا ہے.
مزید مفت مشوروں اور مفید ٹپس کے لیئے رابطہ کریں. |