بعض افراد کی جلد قدرتی طور پر خشک ہوتی ہے۔
اور بعض لوگوں کی جلد پر خشکی کی شکایت گرمیوں کی نسبت سردیوں میں زیادہ
ہوتی ہے.جلد کو نمی کی ضرورت ہوتی ہے. بہت سی خواتین مختلف لوشنز کا
استعمال بھی کرتیں ہیں.آج ہم آپ کو جلد خشک ہونے کی وجوہات اور اسکے سدباب
کے لیئے چند ضروری ٹپس سے آگاہی دیًں گے. جنکا استعمال کرکے آپ ان پرابلمز
سے کافی حد تک چھٹکارا حاصل کرسکتیں ہیں.
وجوہات:
کسی نا مناسب اور گھٹیا کریم کا استعمال
چائے یا کافی کا بہت زیادہ استعمال
خشک سردی
جسم میں پانی کی مناسب مقدار نہ ہونا۔
سرد موسم میں کمروں کی مصنوعی گرمی اور بہت زیادہ ہیٹر کے آگے بیٹھنا وغیرہ۔
اس کے علاوہ صابن کا استعمال بھی خشکی کا باعث بنتا ہے۔
خشک جلد عموماُ بے رونق اور کھردری ہوتی ہے اور چہرے کے لیے بہت سے مسائل
پیدا کرتی ہے۔
خشک جلد بہت جلد جھریوں کا شکار ہو جاتی ہے۔
مناسب نمی نہ ہونے کے باعث چہرے پر کھنچاؤ یا تناؤ کی سی کیفیت رہتی ہے۔
خشک جلد کے حامل افراد کے لیے احتیاط لازمی ہے۔
ایک پختہ کیلا لے کر اسے اچھی طرح مسل لیں۔ اب اس میں ایک چمچ شہد ملا لیں۔
آہستہ آہستہ نیچے سے اوپر کی طرف مالش کرتے ہوئے اسے چہرے اور گردن پر لگا
لیں۔
پندرہ منٹ کے بعد منرل واٹر سے چہرے اور گردن کو اچھی طرح دھو لیں۔ جلد کی
خشکی ختم ہو جائے گی۔
ایک ٹماٹر کا کدوکش کرلیں۔ اس میں ایک کھانے کا چمچ ملائی ملا لیں
اب اسے اچھی طرح پھینٹ کر پورے چہرے پر لگا لیں۔
پندرہ منٹ کے بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ خشک جل کے لیے بہترین ٹانک ہے۔
پختہ ناشپاتی کا گودا چار چمچ، انڈے کی زردی ایک عدد اور شہد آدھا چمچ
ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اور اسے اچھی طرح سے
چہرے پر لگائیں۔
جب اچھی طرح خشک ہو جائے تو صاف پانی سے دھو لیں۔ خشک جلد کو یہ ماسک
تروتازہ کر دیتا ہے۔
دو چمچ چندر کا پیسٹ اور دو چمچ سیب کا پیسٹ لے کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
اب اس پیسٹ کو چہرے اور گردن پر لگا لیں پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں۔
پندرہ منٹ کے بعد اچھی طرح دھو لیں۔ آپ کی جلد خوبصورت اور بارونق ہو جائے
گی۔
سردیوں میں کینو کا پھل وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے اسکا استعمال کئ طرح
مفید ہے اسے خوراک میں شامل کرنے سے بھی مفید نتائج حاصل ہوتے ہیں.
کینو کے چھلکے بھی اتنے ہی فائدہ مند ہوتے ہیں.
ماہرین کے مطابق کینومیں وٹامن سی وافر مقدار میں موجود ہوتاہے جس سے چہرے
پر قدرتی نکھار پیدا ہوتا ہے۔ کینو کے چھلکوں کو دو سے تین دن کے لیئے دھوپ
میں سُکھانے کے لیئے رکھ دیں۔ جب چھلکے اچھی طرح خشک ہوجائیں تو انہیں
گرائینڈر میں پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔اس پاؤڈر کو کسی خشک برتن میں بند کر کے
رکھ لیں۔جب استعمال کرنا ہو تو ایک کھانے کا چمچ پاؤڈر میں دو کھانے کے چمچ
دہی اور چند قطرے لیموں کا رس ملا کر چہرے پر لگائیں اور پندرہ منٹ کے
بعددھو لیں۔
اگر سردی یاخشک ہوا کی وجہ سے آپ کے ہونٹ پھٹ رہے ہیں.تو سیب کے بیج حسب
ضرورت پانی میں پیس کر یہ لیپ رات کو ہونٹوں پر چند دن تک لگائیں اور روز
صبح صاف کرلیں.ایک دو دن میں ہی ہونٹ بالکل ٹھیک ہوجائیں گے.
آپ سردیوں میں انار کا استعمال بھی کرسکتے ہیں.جو آپکی جلد اور ہونٹوں پر
حیرت انگیز اثرات مرتب کر ے گا.
اگر آپ کے ہاتھ بازو کہنی یا گھٹنے اور گردن پر سیاہی کے نمایاں نشانات
ہیں.تو ایک چمچہ سوجی لیکر اس میں ایک عدد لیموں کا رس اور ایک ٹی اسپون
بالائ شامل کرکے پیسٹ بنالیں اور اس سے سیاہ حصوں کا نرمی سے مساج کریں اور
کچھ دیر بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں.انشاءاللہ چند دن میں آپ کا مسلہ حل
ہوجائے گا.جبکہ ناخنوں کو چمکدار بنانے کے لیئے آپ لیموں کے رس دار چھلکوں
کا استعمال کرسکتیں ہیں.
سردیوں میں اکثر ایڑیاں پھٹی پھٹی بے رونق ہوجاتی ہیں اور آپ کی پوری امیج
کو تباہ کردیتی ہیں.کوشش کریں کہ رات کو موم جامہ جو بازار سے باآسانی
دستیاب ہوجاتا ہے رات کو ایڑیوں پر پہن کے سوئیں.یا آپ ایک سفید شلجم لیں
اسے چھیل کر پانی میں ابال لیں.ابلے شلجم کو کچل کر اسے پانی کے ساتھ ٹب
میں ڈال دیں.تھوڑا سا شیمپو اور ہلدی ایڈ کریں اس سے درد میں بھی آرام ملے
گا. آدھے گھنٹے تک پیر ڈبونے کے بعد کسی نرم برش سے پاؤں اور ناخنون کی
صفائ کریں پھر پاؤں خشک کرلیں تولیئے کی مدد سے یہ عمل روز رات میں ممکن ہو
تو دہرائیں.اگر سوجن ہو تو ایک ٹی اسپون زیتون کا تیل بھی شامل کردیں.اگر
مزید کوئی مفید ٹپس یا مشورہ درکار ہو تو آپ رابطہ کرسکتیں ہیں. |