خشک خارش بہت عام اور بہت بڑی جراثیمی بیماری ہے جو کہ
ایک چھوٹی سی لیکھ کی وجہ سے ہوتی ہے۔ نر لیکھیں جِلد میں انڈے دینے کے لیے
گْھس جاتی ہیں۔ اِس کے باعث شدید خارش ہوتی ہے۔ خشک خارش ہمیشہ براہِ راست
ایک جلِد سے دوسری جِلد میں پھیلتی ہے جیسا کہ ہاتھ ملانا یا گلے لگانا۔ یہ
خارش کسی دوسرے کے ساتھ تولیے اور کپڑے بانٹنے کے باعث بھی ہوتی ہے۔ وہ بچے
جو بارونق علاقوں میں، بستر کسی کے ساتھ بانٹتے ہیں یا زیادہ تر دن ہجوم
میں گزارتے ہیں انھیں اِس بیماری کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔جلِدی جراثیم کی
علامتیں بیماری ہونے کے 3 سے 6 ہفتوں میں نمودار ہوتی ہیں۔غیر علاج شدہ
خارش جراثیمی زخم بنا سکتی ہے۔
خشک خارش کے لیے علاج کرانا بہت ضروری ہے بغیر علاج کے یہ بیماری جاتی نہیں
ہے۔ڈاکٹر آپ کو ایسی کریم یا لوشن کی تجویز کرے گا جو لیکھوں کا خاتمہ کرے۔
کریم میں 5 فیصد پرمیتھرِن ہو گی۔ عام طور پر آپ کا ڈاکٹر آپ کو تجویز کرے
گا کہ کریم کی ایک مقدار کو جسم پر 8 گھنٹے کے لیے اپلائی کریں۔ کریم کو
پورے جسم پر، انگلیوں کے بیچ کے وقفوں میں اور بغلوں اور دیگر اعضا پر خاص
توجہ کے ساتھ ملیں۔ کریم کو خارجی اعضا سے دور رکھیں۔ اگر لیکھیں دوبارہ
نموار ہوتی ہیں تو 1 یا 2 ہفتوں بعد کریم کا ملنا لازمی ہو جاتا ہے۔ڈاکٹر
آپ کی جلد کو پُرسکون بنانے کے لیے اینٹی ہسٹامین یا خارش سے نجات والی
کریم بھی تجویز کر سکتے ہیں۔اگر آپ کو خشک خارش لاحق ہے تو تمام گھر کے
افراد جو آپ کے قریبی ہیں انھیں اِس کریم کا استعمال کرنا ہوگا۔ کپڑے،
تولیے اور لینن کو گرم پانی سے دھوئیں۔طبی علاج کے علاوہ کئی گھریلو ٹوٹکوں
سے بھی خشک سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے ۔
اس کے علاوہ خشک خارش سے نجات پانے کے لیے یہ گھریلو ٹوٹکے بھی آزما کر
دیکھیں:
-1 خشکی اور خارش سے نجات کیلئے دہی ایک بہترین کلینزر ہے، خشکی ختم کرکے
اسے نرم و ملائم بنانے میں مدد دیتا ہے۔ اس کیلئے تین کھانے کے چمچ پپیتا
پیسٹ اور آدھا کپ دہی مکس کرکے اسے اپنی اسکن پر لگائیں اور پندرہ منٹ بعد
دھو دیں۔
*خشک جلد اور کسی کیڑے کے کاٹنے کی صورت میں پیدا ہونے والی خارش کا بہترین
علاج ناریل کے تیل کا استعمال ہے۔ ماہرین کے مطابق خارش کی کوئی بھی وجہ ہو
ناریل کا تیل اس سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ خارش کی صورت
میں متاثرہ جگہ یا پھر پورے جسم پر ناریل کے تیل کی مالش کی جائے۔
-2 ایلوویرا (کوارگندل): نمناک (تَر) کرنے کی خوبیوں سے مالا مال ایلوویرا
کھجلی کا بہترین علاج ہے۔ ایلوویرا کے پودے سے پتے توڑیں اور پھر چاقو کی
مدد سے انہیں کاٹ لیں، پھر ان پتوں کے اندر موجود محلول کو نکال لیں، جو
ایک جیل کی صورت میں ہوتا ہے۔ اس جیل کو براہ راست متاثرہ حصے پر لگا کر
خارش سے دیرپا آرام حاصل کیا جا سکتا ہے۔
-3 آدھا کپ دانے دار چینی، دو کھانے کے چمچ کھویا اور دو کھانے کے چمچ
ویجیٹیبل آئل مکس کرکے سکرب بنالیں۔ غسل کرنے سے پہلے سارے جسم پر اس سکرب
کا مساج کریں۔ کچھ دنوں میں ہی آپ اپنی جلد پر نمایاں فرق محسوس کریں گے۔
اگر سکرب بچ جائے تو اسے فریج میں رکھ لیں لیکن اگر دودھ کھٹا ہو جائے تو
اسے استعمال نہ کریں۔
-4 خارش کی وجہ سے متاثرہ حصہ کا علاج کرنے کے لیے ایک کپ میں تین حصے
میٹھا سوڈا اور ایک حصہ پانی ڈال کر اسے اچھی طرح مکس کرلیں، پھر اس پیسٹ
کو متاثرہ حصہ پر لگائیں۔
-5 اگر آپ کی جلد نہایت حساس نوعیت کی ہے تو اس کا بہترین علاج پٹرولیم
جیلی میں مضمر ہے۔ پٹرولیم جیلی کسی مضر صحت کیمیکل سے نہیں بنائی جاتی
بلکہ مکمل طور پر قدرتی ہے، جو بڑی آسانی سے جلد پر اپنے مثبت اثرات مرتب
کرتی ہے۔ پٹرولیم جیلی کے استعمال سے آپ نہ صرف خارش سے محفوظ رہیں گے بلکہ
اس سے آپ کی جلد چمکدار اور خوبصورت بھی ہو جائے گی۔ |