آنکھیں قدرت کا حسین تحفہ ہیں انکے کمزور ہونے سے آپ
پریشانی کا شکار ہوجاتے ہیں آنکھوں کی نظر چاہے قریب کی ہو یا دور کی دونوں
ہی صورتوں میں پریشانی اور ذہنی تناؤ سے کمزور ہوتی ہیں۔ بہت سے بچوں کی
نظریں پیدائشی کمزور ہوتی ہیں ،لیکن نظر کمزور ہونے کی صورت میں پریشان
ہونے کے بجائے آنکھوں کی روشنی بڑھانے کی کوشش کریں۔بہت سی غذائیں ایسی ہیں
جو آنکھوں کی صحت کیلئے بہت مفید ہیں اسی طرح غذاؤں کے ساتھ ساتھ زیادہ
موبائل، ٹی وی ،کمپیوٹر ،سورج کی تیز روشنی اور رات کے وقت کم لائٹ میں
اسٹذیز سے پرہیز کریں۔
آنکھوں کو تندرست رکھنے کے لئے قبض نہیں ہونا چاہئے اسکے علاوہ متوازن
غذاکا استعمال آنکھوں کی روشنی میں بہت معاون ہے۔
۱۔ پاؤں کے تلوؤں میں سرسوں کے تیل کی مالش کرنے سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی
ہے۔
۲۔ بادام رات میں بھگوکرصبح چھلکا اتار کر بارہ گرام مکھن اور مصری میں ملا
کرایک ماہ تک کھانے سے نظر تیز ہوجاتی ہے۔
۳۔ چالیس دن تک سات بادام ، مصری ، سونف دونوں دس دس گرام پیس کر رات کو
گرم دودھ کے ساتھ لینے سے آنکھوں کی روشنی تیز ہوتی ہے اسکے بعد رات بھر
پانی نہ پیئیں۔
۴۔ کھانے کے بعد سونف کھانے سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے۔
۵۔ پسی ہوئی سونف آدھا چمچ میں تھوڑی سی چینی ملاکر دودھ کے ساتھ لے لیں اس
سے نظر بڑھے گی۔
۶۔ پھول گوبھی کا رس پینے سے آنکھوں کی کمزوری دور ہوتی ہے۔
۷۔ آنکھوں کے آگے اندھیرا آتاہوتو آنولے کا رس پانی میں ملا کر صبح و شام
چار دن پینے سے فائدہ ہوتاہے ۔
۸۔ پیاز کے لگاتار استعمال سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے ۔
۹۔ تازہ دودھ چھان کر بغیر گرم کئے مصری یا شہد ، بھیگی ہوئی بیس کشمش کا
پانی ملاکر چالیس دن پینے سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے۔
۱۰۔ بیر آنکھوں کی روشنی میں اضافہ کرتاہے۔
۱۱۔ اگر نظر تھوڑی کمزور ہے تو ٹماٹر بے حد مفید ہے۔
۱۲۔ گاجر اور پالک کا رس ۱۲۵ گرام ملا کر پینے سے آنکھوں کی روشنی بڑھ جاتی
ہے۔
۱۳۔ گیہوں کے پودے کا رس آنکھوں کی روشنی میں اضافہ کرتاہے۔
۱۴۔ سبز دھنیا آنولے کے ساتھ پیس کر کھانے سے آنکھون کی کمزوری دور ہوتی
ہے۔
۱۵۔ صبح سویرے ننگے پاؤں سبز گھاس پر چلنے سے آنکھوں کی روشنی میں اضافہ
ہوتاہے۔
۱۶۔ پالک کا رس پینے سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے۔
۱۷۔ خوبانی آنکھوں کے لئے بے حد مفید ہے اور اس موسم میں دستیاب بھی ۔
۱۸۔ آنکھوں کی بینائی تیز کرنے کے لئے مچھلی کا استعمال ضرور کریں۔
۱۹۔ گرین ٹی نہ صرف آنکھوں میں ہونے والے انفیکشن کے خطرات کو کم کرتی ہے
بلکہ آنکھوں کیلئے بھی مفید ہے۔
۲۰۔ خشک ناریل، کیلا اور گنا آنکھوں کے لئے مفید ہیں۔
گاجر اور سونف سے تیار کردہ ٹوٹکے
ان کے باقاعدہ استعمال سے آپ کی آنکھوں کی کمزوری ضرور دور ہوجائے گی ۔
طریقہ نمبر ۱
اجزء
• گاجر کارس ایک گلاس
• سونف ایک پاؤ
طریقہ کار:
سونف کو صاف کرلٰیں۔گاجر کے جوس میں سونف ملاکرچینی یاشیشے کے برتن میں ڈال
کر اوپر سے ململ کا کپڑا باندھ دیں۔روزانہ دن میں ایک مرتبہ لکڑی کے چمچ سے
ہلاتے رہیں تاکہ پھپوندی نہ لگے۔ جب تمام رس سونف میں جذب ہوجائے تو اسے
کچن ٹاول پر پھیلاکر سکھالیں۔اسکے بعد استعمال کریں۔یہ طریقہ کار لمبا اور
محنت طلب ضرور ہے لیکن آپکی آنکھوں کے لئے بے حد مفید ہے۔چھوٹے بچوں کو
کھلانے کے لئے آپ اس سونف میں مصری یابادام کااستعمال کرسکتے ہیں۔
طریقہ نمبر۲
• گاجر کارس آدھاگلاس
• دودھ آدھاگلاس
• بادام سات عدد
• سونف ایک چمچ
بادام کو رات میں بھگودیں۔صبح ان تمام اجزاء کو بلینڈ کریں اور نہار منہ پی
لیں۔آپ چاہیں تو بادام کھاکر اوپر سے گاجر،دودھ اور سونف ملاکر بھی پی سکتے
ہیں۔ان کے باقائدہ استعمال سے انشاء اللہ بینائی میں ضرور فرق پڑے گا۔ |