پاکستان کے مسائل اور سیاسی جماعتیں

جب سے پاکستان بنا ہے اس وقت سے لیکر آج تک اس کے مسائل جوں کے توں ہیں اور عظیم قائد نے ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی مگر ان کی عمر نے وفا نہ کی اور آپ ان مسایل کو حل کرتے کرتے اس دنیا سے ر خصت ہوگے اور اس کے بعد فوجی اور سیاسی حکومتوں کا آنا جانا شروع ہوا اور ہمارا ملک نے صرف حکومتیں بنانے اور گرانے لگا رہا اور کوی ان مسایل کو سنجدگی سے نہ لے سکا اور یہ مسایل بجائے کم ہونے کے بڑھتے رہے اور ہمارے ادارے ترقی کرنے کی بجاے پیچھے چلے گے اور موجودہ سیاسی جماعتوں کو دیکھا جائے تو ملک کی باگ ڈور زیادہ تر دو جماعتوں کے پاس رہی پی پی پی اور مسلم لیگ ن اور ان جماعتوں نے کوئی ایسی پالیسی نہ بنای جس سے ہما رے مسایل حل ہوتے اگرچہ ان جماعتوں نے تھوڑی بہت کوشش کی مگر وہ مسائل حل کرنے میں ناکام رہے جسکا واضج ثبوت کراچی کے مسائل ہیں جن حکومتوں سے کچرا نہیں اٹھایا جا سکتا وہ دیگر مسایل کو کیا حل کریں گے اور جس حکومت سے بے روز گاری ختم کرنے کی پالیسی نہ ہو وہ کیا تعلیم کے مسائل حل کرے گی اب موجودہ دور میں پانچ چھ پارٹیاں بر سر اقتدار ہیں مگر اب بھی کام کرنے کی بجائے ایک دوسرے پر الزامات در الزامات لگابے کا سلسلہ جاری و ساری ہے مغربی اور ترقی یافتہ ممالک میں جو پارٹی اقتدار سنبھالتی ہے وہ کبھی سابقہ حکومتوں پر الزامات نہیں لگاتے اور جب انکو اقتدار ملتا ہے تو وہ ملکی مسایل کے حل. میں لگ جاتے ہیں اور کسی پر الزام لگانے کی بجائے کام کرنا شروع کر دیتے ہیں. وہ نیک نیتی سے کام کرتے ہیں وہ عوام کو جوابدہ ہوتے ہیں وہ کرائے کے مکان سے آتے ہیں اور کراے کے مکان میں. واپس چلے جاتے ییں وہ عوام کی خدمت کرنے آتے ہیں اور خدمت ہی کرتے رہتے ہیں اور اس لیے وہ کامیاب ہیں اور ہم صرف پارٹی اور اپنا مفاد سوچتے ہیں اس لیے ناکام ہیں برطانیہ. کے سابق وزیراعظم کیمرون اورامریکہ کے صدراوبامہ اقتدار سے. علیحدہ ہوے تو اپنا سامان خوداٹھایا اور کوی جایداد نہیں بنای اور کراے کے مکان میں جاکر رہے اور ہمارے سیاستدان میں کوی ایسا نہیں ہے جسکی مثال دی جاسکے مگر ہم عوام صرف دعا کرسکتے ہیں کہ اللہ پاک ہمارے سیاستدانوں کو ہدایت دے اور ان کو سیدھی راہ پر چلنے اور عوام کے درد سمجھنے کی توفیق دے اور عوام کی خدمت کی توفیق دے آمین
Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 334452 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More