تاجدار کون و مکاں، نبی آخر الزماں حضور احمد مجتبیٰ محمد مصطفی ﷺ

برکاتی کوئز سے

سوال ۱: حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کب ہوئی؟
جواب: واقعہ فیل کے پچاس یا پچپن دن بعد ۱۲؍ ربیع الاول مطابق ۲۰؍ اپریل ۵۷۱ء دوشنبہ کے دن صبح صادق کے وقت ولادت با سعادت ہوئی۔
سوال۲: آپ کے والداور والدہ کا نام کیا ہے؟
جواب: والد کا نام حضرت عبد اللہ اور والدہ کا نام حضرت آمنہ رضی اللہ عنہماہے۔
سوال۳: آپ کے والدماجد کا انتقال کب ہوا؟
جواب: آپ ﷺ کی پیدائش سے چھ ماہ پہلے۔
سوال۴: آپ کی والدہ کا انتقال کب ہوا؟
جواب: جب آپ ﷺ کی عمر مبارک چھ سال کی ہوئی تو امی جان کا انتقال ہوگیا۔
سوال۵: آپ کے دادا کا نام کیا ہے اور وصال کب ہوا؟
جواب: دادا کا نام حضرت عبد المطلب ہے اور جب آپ ﷺ آٹھ سال کے ہوئے تو دادا جان کا بھی انتقال ہوگیا۔
سوال۶: حضور ﷺ کا پہلا نکاح کب اور کس سے ہوا؟
جواب: ۲۵؍ سال کی عمر میں آپ نے عرب کی معزز خاتون حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے نکاح فرمایا، اس وقت ان کی عمر ۴۰؍ سال تھی اور وہ بیوہ تھیں۔
سوال۷: کیا آپﷺ نے حضرت خدیجہ کی زندگی میں دوسری خاتون سے نکاح کیا؟
جواب: نہیں۔
سوال۸: آپ ﷺ نے اعلان نبوت کب فرمایا؟
جواب: چالیس سال کی عمر میں۔
سوال۹: آپ ﷺ نے کب اور کہاں ہجرت فرمائی؟
جواب: ۵۳؍ سال کی عمر میں اعلان نبوت کے تیرہ سال بعد مدینہ طیبہ کی طرف۔
سوال۱۰: آپﷺ پر کون سی آسمانی کتاب نازل ہوئی؟
جواب: قرآن مجید۔
سوال۱۱: آپﷺ کی ازواج مطہرات (امہات المؤمنین) کون کون ہیں؟
جواب: (۱) حضرت خدیجۃ الکبریٰ بنت خویلد رضی اللہ تعالیٰ عنہا (۲) حضرت سودہ بنت زمعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا (۳) حضرت حفصہ بنت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہا (۴)حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا (۵) حضرت ام سلمہ بنت ابو امیہ مخزومی رضی اللہ تعالیٰ عنہا (۶) حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ تعالیٰ عنہا (۷) حضرت جویریہ بنت حارث رضی اللہ تعالیٰ عنہا (۸) حضرت ام حبیبہ بنت ابو سفیان رضی اللہ تعالیٰ عنہا (۹) حضرت صفیہ بنت حی بن اخطب رضی اللہ تعالیٰ عنہا (۱۰) حضرت میمونہ بنت حارث رضی اللہ تعالیٰ عنہا (۱۱) حضرت عائشہ بنت ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہا۔
سوال۱۲: آپﷺ کے خلفا کون کون ہیں اور انہیں کیا کہا جاتا ہے؟
جواب: (۱) حضرت سیدنا ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ (۲) حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ (۳) حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ (۴) حضرت سیدنا علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ ۔ ان حضرات کو خلفائے راشدین کہا جاتا ہے۔
سوال۱۳: آپﷺ کا وصال مبارک کب ہوا؟
جواب: ۱۲؍ ربیع الاول ۱۱ھ مطابق ۷؍ جون ۶۳۲ء بروز دو شنبہ ۶۳؍ سال کی عمر مبارک میں۔ (مدینہ منورہ میں مسجد نبوی شریف کے حجرۂ عائشہ صدیقہ میں سرکار آرام فرما رہے ہیں اور اپنی امت کی حاجت روائی فرما رہے ہیں)۔
سوال۱۴: آپ ﷺ کے شہزادگان اور شہزادیوں کے کیا نام ہیں؟
جواب: حضرت ابراہیم، حضرت عبد اللہ، حضرت قاسم، حضرت فاطمہ زہرا، حضرت رقیہ، حضرت ام کلثوم اور حضرت زینب رضی اللہ عنہم۔
بہ شکریہ : البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، انوپ شہر روڈ،علی گڑھ
دعاؤں کا طالب : محمد حسین مُشاہد رضوی
 

Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi
About the Author: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi Read More Articles by Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi: 409 Articles with 594078 views

Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi

Date of Birth 01/06/1979
Diploma in Education M.A. UGC-NET + Ph.D. Topic of Ph.D
"Mufti e A
.. View More