سید الاشجعین حضرت سیدنا زید شہید رضی اللہ تعالیٰ عنہ

برکاتی کوئز سے

سوال۱: حضرت سید زید شہیدرضی اللہ عنہ کی پیدائش کب ہوئی؟
جواب: ۷۵ھ میں۔
سوال۲: آپ کے والد اور والدہ کا نام بتائیں۔
جواب: والد کا نام حضرت امام زین العابدین رضی اللہ عنہ اور والدہ کا نام حضرت جیدا رضی اللہ عنہا ہے۔
سوال۳: حضرت زید شہید رحمۃ اللہ علیہ رشتے میں حضرت امام باقر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کون ہیں؟
جواب: حضرت زید رضی اللہ عنہ رشتے میں حضرت امام باقر کے چھوٹے بھائی ہیں۔
سوال۴: آپ کا علمی امتیاز کیا تھا؟
جواب: امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا:’’ میں نے حضرت زید کو دیکھا جیسا ان کے اہل بیت کو دیکھا پس میں نے ان کے زمانے میں ان سے بڑا فقیہ ، صاحب علم، حاضر جواب اور روشن بات کہنے والا نہ دیکھا۔‘‘
سوال۵: آپ کی مہر مبارک پر کیا کندہ تھا؟
جواب: ’’إصبر توجر اصدق تنجح‘‘ صبر کر اجر ملے گا، سچ بول نجات پائے گا۔
سوال۶: آپ کے کتنے صاحبزادے اور کون کون تھے؟
جواب: آپ کے چار صاحبزادے تھے: (۱) سید یحییٰ (۲) سید حسین (۳) سید محمد (۴)سید عیسیٰ موتم الاشبال رضی اللہ تعالیٰ عنہم۔
سوال۷: آپ کی شہادت کس سنہ ہجری میں ہوئی؟
جواب: ۱۲۱ھ میں۔
سوال۸: آپ کی شہادت کیسے واقع ہوئی؟
جواب: اموی بادشاہوں کا ظلم و ستم جب حد سے گذر گیا تو آپ نے ہشام بن عبد الملک کے زمانے میں کوفہ میں خروج فرمایا، اور کوفیوں کی روایتی غداری اور بیوفائی شہادت کا سبب بنی۔ انہوں نے یہ شرط لگائی کہ آپ ابو بکر و عمر کو برا کہیں، آپ نے انکار کیا تو کوفیوں نے کہا ’’اذن نرفضک ‘‘ یعنی ہم آپ کا ساتھ چھوڑ دیں گے اور چھوڑ بھی دیا۔ اسی دن سے غداروں کو رافضی کہا جانے لگا۔
سوال۹: شہادت کے بعد آپ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟
جواب: یوسف ثقفی نے آپ کی لاش کو قبر سے نکال کر سرِ مبارک کاٹ کر ہشام کے پاس بھیجا، اس ظالم نے سر مبارک کو دمشق کے دروازے پر لٹکایا اور جسم مبارک کو ننگا کر کے سولی پر چڑھایا اور چار پانچ سال تک سولی ہی پر رہا، اس بیچ مکڑی نے جالا لگا کر آپ کی ستر پوشی کی۔
سوال۱۰: حضرت زید کو سولی دیے جانے کے بعد حضرت جریر بن حازم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں کیا فرماتے دیکھا؟
جواب: انہوں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت زید کے جسم سے پشت مبارک لگائے فرما رہے ہیں: اے لوگو! میرے فرزند کے ساتھ یہ سلوک کرتے ہو۔
سوال۱۱: آپ کا مزار مبارک کہاں ہے؟
جواب: مصر میں۔
بہ شکریہ : البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، انوپ شہر روڈ،علی گڑھ
دعاؤں کا طالب : محمد حسین مُشاہد رضوی
 

Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi
About the Author: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi Read More Articles by Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi: 409 Articles with 647459 views

Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi

Date of Birth 01/06/1979
Diploma in Education M.A. UGC-NET + Ph.D. Topic of Ph.D
"Mufti e A
.. View More