مقدام العارفین حضرت میر سید شاہ عبد الجلیل قدس سرہٗ

برکاتی کوئز سے

سوال۱: حضرت سید شاہ عبد الجلیل قدس سرہٗ کی پیدائش کب ہوئی؟
جواب: ۲۰؍رجب المرجب ۹۷۲ھ بروز جمعرات بوقت ظہر بلگرام شریف میں پیدا ہوئے۔
سوال۲: آپ کا حضرت میر سید عبد الواحد بلگرامی رحمۃ اللہ علیہ سے کیا رشتہ ہے؟
جواب: آپ میر صاحب قدس سرہٗ کے بڑے صاحبزادے ہیں۔
سوال۳: مارہرہ شریف میں آپ کی آمد کس سنہ میں ہوئی؟
جواب : ۱۰۱۷ھ میں۔
سوال۴: آپ پر عالم جذب کب طاری ہوا اور کتنے دنوں تک رہا؟
جواب: عین عالم شباب میں آپ پر جذب کی کیفیت طاری ہوئی اور پورے بارہ برس تک آپ اسی حالت میں عالم کی سیر کرتے رہے۔
سوال۵: اترنجی کھیڑہ کہا ں ہے اور وہاں میر صاحب کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟
جواب: یہ مارہرہ شریف سے جانب مشرق ۳؍ کوس کے فاصلے پر ہے یہاں رجال الغیب میں سے ایک نورانی بزرگ سے میر صاحب کی ملاقات ہوئی، انہوں نے آپ کو دودھ چاول کھلایا اور فرمایا: ’’یہاں سے قریب ایک شہر مارہرہ آباد ہے۔ بارگاہ الہٰی اور دربار رسالت مآب سے وہاں کی ولایت تم کو عطا ہوئی۔ جاؤ اور رشد و ہدایت خلق میں مشغول ہوجاؤ۔‘‘
سوال۶: چودھری وزیر محمد عرف چودھری وزیر خاں رئیس مارہرہ نے کیا خواب دیکھا؟
جواب: ایک رات میں تین مرتبہ سر کار دو عالم ﷺ کے دیدار سے مشرف ہوئے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’میری اولاد سے تیرا پیراور یہاں کا صاحب ولایت اترنجی کھیڑا پر ہے، جاؤ استقبال کر کے لے آؤ۔‘‘
سوال۷: بلگرامی اولادکی تعداد کیا ہے؟
جواب: چار صاحبزادے : (۱) سید ابو الفتح (۲) سید اویس (جد سادات مارہرہ) (۳)سید محمد(۴) سید ابو الخیر
سوال۸: آپ کاوصال کب ہوا؟
جواب: ۸؍ صفر المظفر بروز دو شنبہ مبارکہ ۱۰۵۷ھ میں مارہرہ میں ہوا۔
سوال۹: حضرت سیدشاہ عبد الجلیل صاحب کے خلیفہ کون تھے ؟
جواب: فرزند اصغر حضرت سید شاہ اویس قدس سرہٗ ۔
سوال۱۰: آپ کے کچھ اہم کار نامے بتائیے۔
جواب: (۱) آپ ہی کے دم قدم سے مارہرہ کو شرف و بلندی کا مقام حاصل ہوا۔ (۲) آپ نے برج کی دھرتی کو اپنی آمد سے روحانیت اور تصوف کی دولت سے مالا مال کیا اور پورے خطے میں پیار، محبت اورفقر وسلوک کے پیغام کو عام کیا۔
بہ شکریہ : البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، انوپ شہر روڈ،علی گڑھ
دعاؤں کا طالب : محمد حسین مُشاہد رضوی
 

Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi
About the Author: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi Read More Articles by Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi: 409 Articles with 592673 views

Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi

Date of Birth 01/06/1979
Diploma in Education M.A. UGC-NET + Ph.D. Topic of Ph.D
"Mufti e A
.. View More