سید الراحمین حضرت سید شاہ اویس قدس سرہٗ

برکاتی کوئز سے

سوال۱: حضرت سید شاہ برکت اللہ کے والد ماجد کا نام کیا ہے؟
جواب: حضرت سید شاہ اویس قدس سرہٗ۔
سوال۲: آپ کو کس بزرگ سے بیعت و خلافت ہے؟
جواب: سید شاہ عبد الجلیل رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے۔
سوال۳: آپ کے صاحبزادگان کے نام بتائیے۔
جواب: (۱) حضرت سید شاہ عظمت اللہ قدس سرہ (۲) حضرت سید رحمت اللہ قدس سرہٗ (۳) حضرت سید شاہ برکت اللہ قدس سرہٗ۔
سوال۴: آپ کی سیرت کا سب سے روشن پہلو کیا تھا؟
جواب: آپ عفوو در گزر کے پیکر تھے، کسی سے بھی انتقام نہیں لیتے تھے، جانوروں پر بھی آپ بہت ہی رحم کیا کرتے تھے۔
سوال۵: آپ کاوصال کب ہوا؟
جواب: ۲۰؍ رجب المرجب ۱۰۹۷ھ میں۔
سوال۶: مزار پاک کہاں واقع ہے؟
جواب: بلگرام شریف میں۔
سوال۷: آپ کے مشاہیر خلفا کے نام بتائیے۔
جواب: (۱) سید شاہ برکت اللہ قدس سرہٗ (۲) سید شاہ رحمت اللہ قدس سرہٗ (۳) سید شاہ عظمت اللہ قدس سرہٗ اور (۴) شاہ رہبر رحمۃ اللہ علیہ ۔
بہ شکریہ : البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، انوپ شہر روڈ،علی گڑھ
دعاؤں کا طالب : محمد حسین مُشاہد رضوی


 

Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi
About the Author: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi Read More Articles by Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi: 409 Articles with 594106 views

Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi

Date of Birth 01/06/1979
Diploma in Education M.A. UGC-NET + Ph.D. Topic of Ph.D
"Mufti e A
.. View More