سوال۱: حضرت سید شاہ آل احمد اچھے میاں کی پیدائش کب
ہوئی؟
جواب: ۲۸؍ رمضان المبارک ۱۱۶۰ھ میں۔
سوال۲: آپ رشتے میں سیدشاہ حمزہ رحمۃ اللہ علیہ کے کون ہیں؟
جواب: بڑے صاحبزادے۔
سوال۳: آپ کے کون کون سے القابات مشہور ہیں؟
جواب: شمس الملۃ والدین ، شمس مارہرہ ۔
سوال۴: آپ کی زوجہ کا اسم شریف کیا ہے؟
جواب: فضل فاطمہ بنت سید غلام علی سلہڑوی بلگرامی قدس سرہما۔
سوال۵: آپ کی اولاد کی تعداد کتنی ہے؟
جواب: ایک فرزند حضرت آل نبی سائیں میاں، جو مادر زاد ولی تھے اور بچپن ہی
میں انتقال کر گئے، دوسری صاحبزادی، ان کا بھی بچپن میں انتقال ہوگیا۔
سوال۶: حضرت شمس مارہرہ کے مرشد بیعت و اجازت کون ہیں؟
جواب: آپ کے والد ماجد حضرت سید شاہ حمزہ عینی قدس سرہٗ۔
سوال۷: آپ نے اپنا سجادہ نشین کسے نامزد فرمایا؟
جواب: اپنے منجھلے بھائی سید شاہ آل برکات ستھرے میاں کو۔
سوال۸: حضرت کے زمانے میں کون سے تبرکات خانقاہ برکاتیہ میں آئے؟
جواب: حضرت مولائے کائنات کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم اور سرکار بغداد سید
نا غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے موئے مبارک آپ ہی کے عہد میں آئے، جن کی اب
اعراس میں زیارت کرائی جاتی ہے۔
سوال۹: حضرت مخدوم کالپی قدس سرہٗ کے وہ کون سے نبیرہ ہیں، جنہیں حضور اچھے
میاں سے شرف ارادت حاصل ہے؟
جواب: حضرت سید خیرات علی قادری قدس سرہٗ۔
سوال۱۰: سرکار غوث اعظم کی اولاد میں سے وہ کون بزرگ ہیں جن کو حضور شمس
مارہرہ نے خلافت عطا فرمائی؟
جواب: حضرت پیر بغدادی رحمۃ اللہ علیہ۔
سوال۱۱: آپ کاوصال کب اور کہاں ہوا؟
جواب: ۱۷؍ ربیع الاول شریف منگل کی صبح ۱۲۳۵ھ میں مارہرہ میں ہوا۔
سوال۱۲: سلوک پر آپ کی مشہور تصنیف کا نام بتائیں؟
جواب: ’’آداب السالکین‘‘ جس کی تین مرتبہ اشاعت جدید ہو چکی ہے۔
سوال۱۳: بغداد شریف کے بزرگ کو شاہ عبد العزیز محدث دہلوی نے کون سا مسئلہ
پوچھنے کے لیے آپ کے پاس بھیجا تھا؟
جواب: وحدت الوجود کا۔
سوال۱۴: آپ کے سلسلہ کا اجراخاندان کے علاوہ آپ کے کس خلیفہ سے اور کہاں سے
ہوا؟
جواب: آپ کے خلیفہ حضرت شاہ عین الحق عبد المجید بدایونی اور ان کے اخلاف
کی خانقاہ قادریہ بدایوںسے ہوا۔
سوال۱۵: وہ کون سا شہر ہے جس کو حضور شمس مارہرہ نے اپنی جاگیر بتایا؟
جواب: بدایوں شریف۔
سوال۱۶: آپ کے مشہور خلفا کے نام بتائیے۔
جواب: (۱)حضرت سید شاہ آل برکات ستھرے میاں (۲)حضرت سیدشاہ خیرات علی
(۳)حضرت عبد المجید عین الحق (۴) حضرت عبد المجید عثمانی بدایونی (۵)حضرت
مولانا نظام الدین عباسی (۶)حضرت شاہ نجف علی (۷)حضرت مولوی نصیر الدین
عثمانی بدایونی (۸)حضرت قاضی عبد السلام عباسی قدست اسرارہم۔
سوال۱۷: آپ کا سب سے اہم کارنامہ کیا ہے؟
جواب: آپ کے حکم پر آپ کے مریدین علما کی ایک خاص جماعت نے ’’آئین احمدی‘‘
کی تالیف کی۔ اس کی ۳۴؍ جلدیں تھیں، جو بہت سارے علوم و فنون پر مشتمل
تھیں، مگر بہت سی جلدیں تلف ہوگئیں اور کچھ اب بھی خانقاہ برکاتیہ میں
موجود ہیں۔ کچھ خانقاہ قادریہ بدایوں شریف میں موجود بتائی جاتی ہیں۔ آپ
اپنے دور کے مظہر غوث تھے اور آپ نے خانوادہ برکاتیہ کے نام کو اپنے وقت
میں خوب خوب روشن کیا۔
بہ شکریہ : البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، انوپ شہر روڈ،علی
گڑھ
دعاؤں کا طالب : محمد حسین مُشاہد رضوی
|