سوال۱: حضرت سید شاہ محمد حقانی قدس سرہٗ کی پیدائش کس سن
میں ہوئی؟
جواب: ۱۱۴۵ھ میں۔
سوال۲: حضرت سید شاہ حقانی قدس سرہٗ کے والد ماجد اور دادا جان کے نام
بتائیں۔
جواب: شاہ حقانی قدس سرہٗ کے والد کا نام حضرت سید شاہ آل محمد قدس سرہٗ
جبکہ دادا جان کا نام حضور صاحب البرکات سید شاہ برکت اللہ مارہروی قدس سرہٗ
ہے۔
سوال۳: شاہ حقانی قدس سرہٗ کی والدہ اور نانا کے نام بتائیں۔
جواب: آپ کی والدہ کا نام سیدہ غنیمت بی بی علیہا الرحمہ ہے (جو حضور صاحب
البرکات کی دعاؤں کا ثمرہ تھیں) اور نانا جان سید شاہ عظمت اللہ قدس سرہٗ
ہیں جو حضور صاحب البرکات کے منجھلے بھائی ہیں۔
سوال۴: حضرت شاہ حقانی قدس سرہٗ نے تعلیم کن سے حاصل کی؟
جواب: اپنے والد ماجد حضرت سید شاہ آل محمد قدس سرہٗ اور بڑے بھائی حضرت
سید شاہ حمزہ عینی قدس سرہٗ سے علوم ظاہری و باطنی کی تکمیل کی۔
سوال۵: حضرت سید شاہ آل محمد قدس سرہٗ کے وصال کے وقت حضرت شاہ حقانی قدس
سرہٗ کی عمر کتنی تھی؟
جواب: ۲۰؍ سال
سوال۶: حضرت شاہ حقانی کو بیعت و خلافت کن سے ہے؟
جواب: بیعت و خلافت والد ماجد سید شاہ آل محمد قدس سرہٗ سے ہے اور بڑے
بھائی سید شاہ حمزہ عینی قدس سرہٗ سے بھی اجازت و خلافت حاصل ہے۔
سوال۷: آپ کا تصنیفی کارنامہ کیا ہے؟
جواب: آپ نے دو اہم تصنیفیں یادگار چھوڑی ہیں: (۱) تفسیر ’’عنایت رسول کی‘‘
کے نام سے ہے اور اردو زبان کی اولین تفاسیر میں شمار ہوتی ہے۔ (۲) دوسری
’’نعت رسول کی‘‘ سادہ اور عام فہم انداز میں سو احادیث کا ایک مجموعہ ہے،
جو ترغیب و ترہیب پر مشتمل ہے۔
سوال۸: شاہ حقانی نے تفسیر قرآن مجید کب لکھنا شروع کیا اور کتنے دنوں میں
مکمل کیا؟
جواب: ساٹھ سال کی عمر میں لکھنا شروع کیا اور صرف چار ماہ پانچ دن کی
مختصر مدت میں مکمل کرلیا۔
سوال۹: آپ کا وصال کب ہوا؟
جواب: ۱۷؍ ذی الحجہ بروز جمعہ ۱۲۰۱ھ کو۔
سوال۱۰: حضرت شاہ حقانی کو خاندان برکات کا شاہجہاں کیوں لکھاجاتا ہے؟
جواب: اس کی وجہ یہ ہے کہ شاہ حقانی قدس سرہٗ کو فنون لطیفہ سے بہت دلچسپی
تھی، خصوصاً تعمیرات اور شجر کاری آپ کا محبوب مشغلہ تھا، آپ کے باغ میں
انواع و اقسام کے پھل اور میوے ہوتے تھے۔
سوال۱۱: حضرت شاہ حقانی کی تفسیر کی اشاعت جدید خاندان برکات کے کس فرد کے
ہاتھوں ہوئی؟
جواب : حضرت امین ملت پرو فیسر سید شاہ محمد امین میاں صاحب کے ہاتھوں
ہوئی۔
سوال۱۲: آپ کے خلفا کے نام بتائیے۔
جواب: آپ نے اپنی زندگی میں نہ کسی کو مرید کیا اور نہ ہی خلافت سے نوازا۔
سوال۱۳: آپ کی زندگی کے کچھ اہم کارنامے بیان کریں۔
جواب: خانقاہ کا دیوان خانہ، حویلی سجادہ نشینی، تمام مختلف مکانات اور
حصار باغ پختہ وغیرہ تعمیر کرایا تھا جن کی جگہ پر اب نئی عمارتیں بن چکی
ہیں ۔
بہ شکریہ : البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، انوپ شہر روڈ،علی
گڑھ
دعاؤں کا طالب : محمد حسین مُشاہد رضوی
|