سید العابدین حضرت سید شاہ اولاد رسول قدس سرہٗ

برکاتی کوئز سے

سوال۱: حضرت سید شاہ اولاد رسول قدس سرہٗ کی پیدائش کب ہوئی؟
جواب: ۱۵؍ شعبان المعظم ۱۲۱۲ھ میں۔
سوال۲: حضرت سید شاہ اولاد رسول کے والدماجد کا نام کیا ہے؟
جواب: حضرت سید شاہ آل برکات ستھرے میاں قدس سرہٗ۔
سوال۳: آپ کی پرورش کس نے کی؟
جواب: آپ کے مشفق و مہربان چچا حضرت سید شاہ آل احمد اچھے میاں قدس سرہٗ نے۔
سوال۴: آپ کی زوجہ کا نام کیا ہے؟
جواب: سیدہ قدرت فاطمہ بنت حضرت میر سید سعادت علی بلگرامی۔
سوال۵: آپ کے کتنے صاحبزادے تھے؟
جواب: چار صاحبزادے:(۱) حضرت سید شاہ محمد صادق(۲)حضرت سیدشاہ محمد جعفر(۳)حضرت سیدشاہ محمد باقر (۴)حضرت سید شاہ محمد عسکری قدس سرہٗ۔
سوال۶: حضرت سید شاہ اولاد رسول قدس سرہٗ کے پیرو مرشد کون ہیں؟
جواب: شمس مارہرہ حضور آل احمد اچھے میاں قدس سرہٗ۔
سوال۷: روحانیت کے علاوہ آپ کو کس فن میں خاص دسترس تھی؟
جواب: فن طب میں۔
سوال۸: آپ کا وصال کب ہوا؟
جواب: ۲۶؍ ربیع الآخر شریف بروز بدھ ۱۲۶۸ھ میں عصر اور مغرب کے درمیان ہوا۔
سوال۹: آپ کا مزار شریف کہاں ہے؟
جواب: مارہرہ شریف میں حضرت سید شاہ حمزہ قدس سرہٗ کے قدموں میں۔
سوال۱۰: آپ کی زندگی کا سب سے اہم کارنامہ کیا تھا ؟
جواب: آپ کو فن طب میں کمال حاصل تھا جس کے ذریعہ آپ نے بے شمار مریضوں کی مسیحائی کی اور بہتوں کو اس فن سے روشناس کرایا۔
بہ شکریہ : البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، انوپ شہر روڈ،علی گڑھ
دعاؤں کا طالب : محمد حسین مُشاہد رضوی
 

Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi
About the Author: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi Read More Articles by Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi: 409 Articles with 646634 views

Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi

Date of Birth 01/06/1979
Diploma in Education M.A. UGC-NET + Ph.D. Topic of Ph.D
"Mufti e A
.. View More