شمس العرفا سراج الکملاحضرت سید شاہ غلام محی الدین امیر عالم قدس سرہٗ

سوال۱: حضرت سید شاہ امیر عالم قدس سرہٗ کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟
جواب: ۱۲۲۳ھ
سوال۲: آپ کے والد ماجد کا کیا نام ہے؟
جواب: حضرت سید شاہ آل برکات ستھرے میاں صاحب قدس سرہٗ۔
سوال۳: آپ کے والد ماجد کی آپ سے انسیت کی کیا وجہ تھی؟
جواب: آپ کے نام’’غلام محی الدین‘‘ کو سر کار بغداد سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے لقب سے مناسبت تھی جس کی وجہ سے اس درجہ والد ماجد کو آپ سے محبت تھی کہ ذرا دیر بھی جدائی گوارا نہیں فرماتے تھے۔
سوال۴: آپ کی زوجہ کا کیا نا م ہے؟
جواب: سیدہ صیانت فاطمہ قدس سرہا بنت حضرت سید سعادت علی صاحب بلگرامی۔
سوال۵: آپ کے کتنے صاحبزادے ہوئے؟
جواب: تین:(۱)حضرت سید شاہ نور الحسین(۲)حضرت سید شاہ نور الحسن (۳) حضرت سید شاہ نور المصطفیٰ۔
سوال۶: آپ کا وصال کب ہوا؟
جواب: ۵؍ شعبان بروز بدھ ۱۲۸۶ھ میں لکھنؤ میں ہوا۔
سوال۷: آپ کا مزار شریف کہاں ہے؟
جواب: مارہرہ شریف میں۔
سوال۸: آپ کے مشہور خلیفہ کون ہیں؟
جواب: (۱)حضرت سید محمد صادق اور (۲)حضرت سید محمد اسمٰعیل حسن (صاحب عرس قاسمی) قدس سرہما۔
سوال۹: آپ کا سب سے اہم کارنامہ کیا تھا؟
جواب : آپ کا سب سے اہم کارنامہ یہ تھا کہ نواب وزیر والی اودھ کی سرکارمیں ایک مدت تک نائب وزارت کے عہدہ پر فائز رہے لیکن منصبی مشغولیات کے باوجود اوراد و وظائف میں کوئی کمی نہ ہوئی اور عدل و انصاف کا دامن ہاتھ سے کبھی نہ چھوٹا۔
بہ شکریہ : البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، انوپ شہر روڈ،علی گڑھ
دعاؤں کا طالب : محمد حسین مُشاہد رضوی
 

Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi
About the Author: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi Read More Articles by Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi: 409 Articles with 594514 views

Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi

Date of Birth 01/06/1979
Diploma in Education M.A. UGC-NET + Ph.D. Topic of Ph.D
"Mufti e A
.. View More