تاج العلما سراج العرفاحضرت سید شاہ اولادِ رسول محمد میاںقدس سرہٗ

برکاتی کوئز سے

سوال۱: حضرت تاج العلما کی ولادت کب ہوئی؟
جواب: ۲۳؍ رمضان المبارک ۱۳۰۹ھ کو۔
سوال۲: آپ سید شاہ محمد اسماعیل حسن قدس سرہٗ کے کون ہیں؟
جواب: چھوٹے صاحبزادے۔
سوال۳: آپ کو کس لقب سے جانا جاتا ہے؟
جواب: تاج العلما کے لقب سے۔
سوال۴: آپ کی زوجہ کا کیا نام تھا؟
جواب: آپ کی زوجہ کا نام منظور فاطمہ بنت سید وجیہ الدین احمد صاحب نقوی بریلوی تھا۔
سوال۵: آپ کے مشہور اساتذہ کون کون ہیں؟
جواب: (۱) آپ کے والد ماجد سید شاہ محمد اسماعیل حسن قدس سرہٗ (۲)حضرت مولانا عبد المقتدر صاحب بدایونی(۳) حضرت مولوی حیدر شاہ صاحب پشاوری (۴) حافظ امیر اللہ صاحب بریلوی (۵) مولانا غلام رحمانی صاحب ولایتی و غیر ہم رحہم اللہ اجمعین۔
سوال۶: آپ کی مصنفہ و مؤلفہ کتابوں کے نام بتائیں۔
جواب: (۱) القول الصحیح فی امتناع الکذب القبیح (۲) اصح التواریخ (۳) تاریخ خاندان برکات (۴) رسالۃ مختصرہ در اثبات واجب الوجود (۵) حاشیہ بر رسالہ خلاصۃ المنطق بدایونی (۶) مبحث الاذان (۷) شافی جواب پر کافی ایرادات (۵)بدایونی تحریر کے شافی جواب (۹) سوانح عمری حضرات اکابر خاندان برکات (۱۰) نماز کے پڑھنے پڑھانے کا عمدہ طریقہ (۱۱) خیر الکلام فی مسائل الصیام (۱۲) اکمل التاریخ پر ایک تنقیدی نظر (۱۳) قرآنی ارشاد اور ہندو مسلم اتحاد (۱۴) انسداد قربانی گاؤ کے متعلق مسلم لیگ کا ریزرویشن مذہبی نقطۂ نظر سے اس کی تنقید (۱۵) کیا نان کو آپریشن شرعی ترک موالات ہے (۱۶) خطبۂ صدارت جماعت انصار الاسلام (۱۷) گاندھیوں کا اعمالنامہ (۱۸) لیڈروں کا کارنامہ (۱۹) برکات مارہرہ و مہمانان بدایوں (۲۰) التحقیقات الشرعیہ فی رد خباثات الکاندھلویہ (۲۱)مثنوی روزہ اور رمضان شریف کے فضائل میں (۲۲) البرہان القوی علی عدم جواز التراویح خلف الصبی (۲۳) تفہیم المسائل یا رسالۃ الرسائل (۲۴) مجموعہ مضامین (۲۵) مجموعۂ فتاوی (۲۶) خزانۂ واقعات عجیبہ (۲۷) حق کی فتح مبین (۲۸) مثنوی شوکت اسلام (۲۹) ترجمہ اردو ادب السالکین (۳۰) فتنہ ارتداد اور ہندو مسلم اتحاد (۳۱) مجموعہ مکاتبات (۳۲) رسالہ در مغالطات گاندھویہ (۳۳) العذاب الاکبر لمانع ذبح البقر وغیرہ۔
سوال۷: حضرت تاج العلما کی وفات کب اور کہاںہوئی؟
جواب: ۲۴؍ جمادی الآخرہ ۱۳۷۵ھ بروز منگل مارہرہ مطہرہ میں ہوئی۔
سوال۸: آپ کے چند نامور خلفا کے نام بتائیے۔
جواب : (۱)سید العلما حضرت سید شاہ آل مصطفی (۲) حضرت سید شاہ مصطفی حیدر حسن میاں (۳) پروفیسر سید شاہ محمد امین میاں وغیرہ۔
سوال۹: آپ کے کچھ اہم کارنامے بیان کیجئے۔
جواب: (۱) بزم قاسمی برکاتی کی تشکیل نو (۲) دار الاشاعت برکاتی کا قیام (۳) دار الافتا خانقاہ برکاتیہ کا قیام (۴) رسالہ اہل سنت کی آواز کا اجرا (۵) دار العلوم قاسم البرکات اور متعدد مدارس کا قیام و تعاون (۶) مطبع صبح صادق کا قیام (جسے قانونی مجبوری کی بنا پر بند کردیا گیا ہے) (۶) مخزن البرکات کا قیام (جس میں خانقاہ سے متعلق بہت سی کتابیں اور مخطوطے رکھے ہوئے ہیں) (۷) اس زمانے کے تمام فتنوں کی سر کوبی کرنا اور مسلمانان ہند کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا (۸)صاحبزادگان کو علم سے آراستہ کرانا (۹) متعدد اہم اور مفید کتابوں کی تصنیف وغیرہ۔
بہ شکریہ : البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، انوپ شہر روڈ،علی گڑھ
دعاؤں کا طالب : محمد حسین مُشاہد رضوی
 

Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi
About the Author: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi Read More Articles by Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi: 409 Articles with 592907 views

Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi

Date of Birth 01/06/1979
Diploma in Education M.A. UGC-NET + Ph.D. Topic of Ph.D
"Mufti e A
.. View More