حضرت سید شاہ بشیر حیدر آل عباقادری قدس سرہٗ

برکاتی کوئز سے

سوال۱: حضرت سید شاہ آل عبا قدس سرہٗ کی ولادت کب اور کہاں ہوئی؟
جواب: ۱۸۹۲ء سیتا پور میں۔
سوال۲: والد ماجد کا نام کیا ہے؟
جواب: حضرت سید شاہ حسین حیدر قادری قدس سرہٗ۔
سوال۳: آپ کے مرشد کا نام بتائیے۔
جواب: حضرت سید شاہ ابو الحسین نوری میاں قدس سرہٗ ۔
سوال۴: آپ کے مرشد اجازت کون ہیں؟
جواب: سید شاہ ابو القاسم محمد اسماعیل حسن شا ہ جی میاں قدس سرہٗ ۔
سوال۵: آپ کی اولاد امجاد میں کون کون ہیں؟
جواب: سید العلما حضرت سید شاہ آل مصطفی سید میاں قادری، احسن العلما حضرت سید شاہ مصطفی حیدر حسن میاں قادری اور شفیق ملت حضرت سید مرتضی حیدر حسین زیدی قدست اسرارہم ا ور دو صاحبزادیاں حافظہ سیدہ عائشہ خاتون و حافظہ سیدہ زاہدہ خاتون قدس سرہما۔
سوال۶: انٹر اور گریجویشن آپ نے کہاں سے کیا؟
جواب: انٹر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے کیا جبکہ گریجویشن عثمانیہ یونیورسٹی حیدر آباد سے۔
سوال۷: آپ کا نمایاں وصف کیا تھا؟
جواب: ’’اردو زبان و ادب ‘‘ آپ کو اردو نثر و نظم پر ملکہ حاصل تھا۔
سوال۸: آپ کا تخلص ’’آوارہ‘‘ کس ادیب نے تجویز کیا؟
جواب: رشید احمد صدیقی نے۔
سوال۹: آپ کا وصال کب اورکہاں ہوا؟
جواب: ۱۹۸۶ء میں مارہرہ شریف میں۔
سوال۱۰: آپ کی مشہور تصانیف کیا ہیں؟
جواب: (۱) میرا فرمایا ہوا (۲) بے پرکی (۳) کوا چلا ہنس کی چال ۔
سوال۱۱: آپ بسلسلۂ معاش کس شعبے سے وابستہ رہے؟
جواب: آل انڈیا ریڈیو سے۔
بہ شکریہ : البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، انوپ شہر روڈ،علی گڑھ
دعاؤں کا طالب : محمد حسین مُشاہد رضوی
 

Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi
About the Author: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi Read More Articles by Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi: 409 Articles with 595498 views

Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi

Date of Birth 01/06/1979
Diploma in Education M.A. UGC-NET + Ph.D. Topic of Ph.D
"Mufti e A
.. View More