پرویز مشرف کا دور گزرے کئی سال
گزر گئے لیکن اس کے وفادار اب بھی یہاں بستے ہیں آپ نے یہ مقولہ تو سنا ہی
ہوگا کہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفا دار۔ ایک طرف تو پیپلز پارٹی نے مشرف دور
کی ناقص خارجہ پالیسیوں کو اپنایا ہوا ہے اور دوسری طرف شاہ کے وفاداروں نے
اب تو حد ہی کر دی ہے-
ماروی میمن صاحبہ نے یہ بیان دے کر تو حد ہی کر دی ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی
کی حمایت نہ کی جائے کیوں کہ ان پر القائدہ سے تعلقات کا الزام ہے۔ ماروی
میمن صاحبہ کو ایک عورت ہونے کے ناطے ان کے حق میں بیان دینا چاہیے تھا کہ
انہوں نے یہ بیان دے کر انتہائی تنگ دل ہونے کا ثبوت دیا ہے انہوں نے کہا
ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو قومی ہیرو نہ بنایا جائے۔
ماروی میمن صاحبہ اب تو مشرف دور کے ساتھی اور ان کو اپنا استاد ماننے والی
جماعت ایم کیو ایم نے بھی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے پاکستان بھر میں
مظاہرے کر ڈالے اب تو آپ ایم کیو ایم سے سبق سیکھیں۔ |