عبد الستار ایدھی

جب انسان اس دنیا میں آتا ھے تو اپنے اردگرد ہت سے لوگوں کو پاتا ھےجن سےاسکا خونی رشتہ ھوتا ہے جن کی اس کی زندگی میں بھت اہمیت ھوتی ہے ان خونی رشتوں سے بڑھ کر ایکاور رشتہ ہوتا ہے جو اس سے مضبوط ہوتا ہے وھ ھے روحانی رشتہہ جسکا تعلق روح سے ھوتاا ھے اور ر وح کو فنا نہیں اس لیے اس رشتے کو خونی رشتےپہ فو قیت حاصل ھے-

بہت سے لوگ ھوتے ھیں جنہیں نہ آپ جانتے ہیں نہ آپ نے انہیں دیکھا ہوتا ھے پھر بھی وھ آپ کے آئیڈیل بن جاتے ہیں اور ان سے ایک روحانی تعلق قائم ہو جاتا ہے جن کی موت پر آپکے بےاختیار آنسو بھی نکلتے ھیں اور آپ غمگین بھی ھوجاتے ہیں۔ انہیں لوگوں میں ایک فرشتہ صفت انسان عبد الستار ایدھی بھی شامل ہیںجو بذات خود یہ جانتے بھی نہیں تھے کہ کتنے لوگوں نےانہیں اپنا آئیڈیل بنایا ہے۔ وہ سادہ لوح انسان جنہیں دنیا سے کچھ لینا دینا نہ تھا ھر وقت اپنے کام میں مگن رہتے تھےاور کام بھی اتنا عظیم جس نے انہیں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے زندہ کر دیا۔ وہ کوئ لندن یا انگلینڈ سے اعلی ڈگریاں حاصل کرنے والا اعلی تعلیم یافتہ انسان نہیں مگر وھ ہزاروں تعلیم یافتہ انسانوں سے کہیں بہتر ہیں۔انہوں نے اپنے اعمال کی وجہ سے وہ مقام حاصل کیا جو کسی حکمران یا بادشاہ کو بھی حاصل نہیں ہوتا اس مختصر سی زندگی کو اس انداز میں گزارنے کا فن بہت کم لوگوں کےپاس ہوتا ہے۔

وہ ایک روشن چراغ تھے جن سے ہزاروں چراغ روشن ہوئے۔۔۔واقعی عبدالستار ایدھی جیساانسان کسی فرشتے سے کم نہیں۔۔۔

وہ مجھ سمیت انگنت لوگوں کےآئیڈیل اور پسندیدہ شخصیت بن گئے ہیںلوگ ان کی طرح بننا چاہتے ہیں مگر یہ سچ ہے کہ ان کی طرح انسان دوست کوئی نہں بن سکتا وہ بے مثال تھے۔۔۔اللہ تعالی ان کے درجات کی بلندی فرمائے۔۔۔آمین٠

YUMNA KHAN
About the Author: YUMNA KHAN Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.