شام پر امریکی حملہ مشرق وسطی کی تباہی کا باعث

امریکہ نے شام پر حملہ کردیا ہے اور کروز میزایلوں سے حملہ کردیا ہے اور اسرایل روس امریکہ کبھی بھی مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ان تینوں. ممالک کا مقصد اپنے ہتھیاروں کی فرو خت اور مسلم ممالک میں انتشار پیدا کرنا ہے اور مشرق وسطی کی تباہی ان تینوں ملکوں کا مقصد ہے اور امریکہ کی مسلمانوں کے خلاف پالیسیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں امریکہ نے پیلے عراق کی اینٹ سے اینٹ بجای پھر افغانستان کو تباہ کیا پاکستان کو دہشتگردوں کے منہ میں دیکر آنکھیں پھیر لی ایران پر پابندیاں لگاکر اسے کمزور کیا مصر اور لیبیا میں حالات خراب کیے اور وہاں کے حکمرانوں کی تباہی کا باعث بنا اور اب شام پر حملہ کردیا ہے امریکہ. اور. روس کا اہم مقصد اسرایل کا تحفظ ہے اور جس اسلامی ریاست نے مشرق وسطی میں آگے بڑھنے کی کوشش کی اسکے پر کاٹ دیے گے اور اب بھی وقت ہے کہ مسلم ریاستیں ایک ہوجایں اور ان تینوں ریاستوں کے ناپاک عزایم کو سمجھیں. ورنہ مسلم ریاستوں کیلیے اس سے بھی برا وقت آنے والا ہے اور جو بچی کھچی ریاستیں ہیں انکو بھی تباہ کردیاجاے گا مسلم امہ کو بیدار ہونا ہوگا اور اپنے اپنے ملک کی سربراہی انکو دیں جو ان تینوں ریاستوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں اور. اسلامی کانفرنس کو مضبوط اور فعال کریں آج شام پر حملے کا سن کر دل خون. کے آنسو رو رہایے کیا پہلے شامی بھایوں پر کم ظلم ہورہا تھا کہ اب امریکہ نے تباہی پھیلادی نہ امریکہ شام کا خیر خواہ ہے اور نہ روس دونوں مسلمانوں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں. بشار الاسد صاحب اب شامی لوگوں کو بحش دو کیا آپ نے مرنا نہیں اور کتنی حکومت کرو گے. اب سب مسلم حکمرانوں کو مل بیٹھ کر سوچنا ہوگا اور. شام و مشرق وسطی کو تباہی سے بچانا ہوگا کہیں امریکہ کا حملہ تیسری جنگ عظیم کی بنیاد نہ بن جاے اگر ایسا ہوتا ہے تو مریں گے تو مسلمان. امریکہ روس اور اسرایل یہی تو چاہتے ہیں جاگو مسلمانوں جاگو اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور آپس میں ایک ہو جاو اور اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مجلص ہوجاو جب ہم اللہ اور اسکے رسول کے احکامات پر عمل. پیرا تھے تو ہمارے تین سو تیرہ نے ہزاروں کافروں کو شکست دے دی تھی اب ہم کروڑوں میں ہیں مگر یر جگہ گاجر مولی کی طرح کٹ رہے ہیں مسلم ریاستوں میں کہیں بھی امن نہیں اب سعودی عرب کو آگے بڑھنا ہوگا. اور مسلم امہ کی قیادت کر تے ہوے سب کو ساتھ ملانا ہوگا. اور مسلم امہ کے تحفظ کی بات. کرنی ہوگی اور مسلم امہ کے مسایل کو حل کرنا ہوگا اب بھی وقت ہے کہیں ایسا نہ ہوکہ کہ پھر مسلم حکمرانوں کو وقت بھی نہ ملے. اللہ پاک جمعہ کے صدقے یر مسلمان کی خیر کرے اور شامی بھایون کی غیب سے مدد کرے اور سب اسلامی ریاستوں کو اپنی امان میں رکھے اور اسرایل روس اور امریکہ کو تباہ و برباد کرے آمین

Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 334503 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More