پاکستان دنیا کی واحد ریاست ہے جہاں سیاستدان صرف بیانات
سے عوام کو راضی کرتے ہیں اور انکی شاہانہ ٹھاٹھ باٹھ دیکھ کر لگتا ہے کہ
وہ بادشاہ ہیں اور عوام انکی رعایا ہے اور سیاستدان بیان ایسے ایسے داغتے
ہیں کہ بس صبح اٹھیں گے تو پاکستان کے تمام مسایل پل بھر حل ہو جایں گے اور
صبح دودھ کی نہریں بہنے لگی گیں مگر جب ایک ہفتہ گزرتا ہے تو پوزیشن جوں کی
توں ہوتی ہے پاکستان کو بنے ستر ہونے کو ہیں اور سیاستدانوں نے زیادہ اپنے
بیانات سے عوام کی خدمت کی ہے تمام سیاستدان ایک سکے کے دور خ ہیں اور جب
کوی دہشتگردی کا واقعہ ہوتا ہے اور فورا بیان آجاتا ہے کہ وزیراعلے نے
انکویری کا حکم دے دیا فلاں نے رپورٹ طلب کرلی فلاں نے مذمت کردی بس پتہ تو
انکو ہوتا ہے جن کے اپنے بچھڑتے ہیں پتہ تو انکو ہوتا ہے جن کے گھر آگ لگتی
ہے. ہمارے سیاستدان بھی عجیب مٹی کے بنے ہیں انکو پتہ ہوتا ہے کہ وہ جھوٹ.
بول رہے ہیں مگر ان کی. آنکھیں ذرا بھی نہیں شرماتی. اب الیکشن کی آمد آمد
ہے اور سیاستدان اہنے اپنے حلقوں میں واپس آنے کی تیاری کررہے ہیں اور انکو
پتہ ہے کہ عوام کے پاس اور آپشن نہیں ووٹ تو انکو ہی ملیں گے چاہے کچھ بھی
ہو جاے. اب عوام کو بھی یہ نہیں کہنا چاہیے کہ مہنگای ہے بے روزگاری ہے.
دہشتگردی ہےاور فلاں سیاستدان برا ہے انکا نصیب ہی دھکے کھانا ہے. کھاتے
رہیں اور اپنی اولادوں کو تیار کرتے ررہیں جنھوں پھر ان سیاستدانوں کی
اولادوں کی خدمت کرنی یے. اگر عوام کام چاہتے ہیں تو وہ اپنے اندر جرات
پیدا کریں اور ووٹ اسکو دیں جو انکے مسایل حل کرے جو انکے درد کم کرےب جو
انسےکیے وعدے پورے کرے اللہ پاک سب کی خیر کعےکرے. آمین |