امام کعبہ کی پاکستان آمد

امام کعبہ پاکستان تشریف لائے اور آپ کو پوری قوم نے خوش آمدید کہا امام کعبہ نے صدر وزیراعظم سے بھی ملاقات کی اور پارلیمنٹ بھی تشریف لے گے اور آپ نے عالم اسلام کے مسایل کا ذکر بھی کیا اور انکے حل کی دعایں بھی کیں سعودی عرب تمام مسلمانوں کی جان ہے کیونکہ سعودی عرب میں ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آرام فرما رہے اور بیت اللہ بھی سعودی عرب میں ہے اس لیے سعودی عرب تمام مسلمانوں کو جان سے بھی پیارا ہے اور تمام مسلمان سعودی عرب کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو نکال دیں گے. ہر بڑھتے ہاتھ کو کاٹ دیں گے بری نیت سے بڑھتے ہر قدم کو توڑ دیں گے. امام کعبہ کا پاکستان تشریف لانا باعث عزت. ہے امام کعبہ کو پاکستانی سیاستدانوں کو خطاب کر نا چاہیے تھا کہ یہ زندگی چند دن کی ہے سب کچھ یہی رہے جائے گا. اور حقوق العباد کی تلفی کی کسی صورت معافی نہیں. امام کعبہ کو ہمارے سیاستدانوں کے سوئے ہوئے ضمیر کو جگانا چاہیے تھا. اور فضل الرحمن. کو خاص طور بتانا چاہیے تھا کہ وہ مستقل مزاجی کو اپنایں اور عوام کا سوچیں اور عوام کا خاص خیال رکھیں امام کعبہ کو چاہیے تھا کہ وہ ہمارے سیاستدانوں کو اگلی زندگی کی اہمیت سے آگاہ کر جاتے شاید غریبوں کے مسایل حل ہوجاتے شاید کی غریب مزید خودکشی سے بچ. جاتے امام کعبہ سے گزارش ہے کہ وہ ہمارے وطن کیلیے ایک اور قاید کے آنے کی دعا کریں. جو پاکستان کے مسائل حل کر سکے اور پاکستان کو قرضوں سے نجات دے سکے. جو اپنی جایداد بنانے کی بجاے عوام پر خرچ کرے پاکستان زندہ باد

Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 304008 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More