کراچی اور پورے ملک کے مسایل کون حل کریگا

پاکستان واحد ملک ہے جس کے حکمران صرف دعوے کرتے ہیں مگر مسایل حل کرنا انکے بس میں نہیں. جب ہمارے حکمران قاید کے شہر کو پانی نہیں دے سکتے کچرا نہیں اٹھا سکتے تو پھر باقی ملک کا اللہ ہی حافظ ہے اور پاک سر زمین تین دن سے دھرنا دے رہی ہے کہ کراچی کے مسایل حل کیے جایں مگر صوبای حکومت الٹا مسایل کا ذمہ دار ایم کیو ایم کو ٹھہرا رہی ہے اور اگر پورے ملک کا جایزہ لیا جاے تو یہاں آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے کس کس چیز کا رونا رویا جاے کس کس چیز کاذکر کیا جاے ترقی صرف اشتہاروں میں ہے ٹی وی پر حکمرانوں کے اشتہارات دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں ہر چیز ترقی کر گی اب پاکستان کو مزید کسی چیز کی ضرورت ہی نہیں یے مگر جب عملی طور پر ملک کو دیکھا جاتا ہے تو ہر چیز چیح چیح کر دھای دے رہی ہے کہ ہمیں کب ترقی ملے گی رو ڈ کے ٹھیکے کو دیکھیں. ایک کلومیٹر کیلیے حکومت ایک کروڑ جاری کرتی ہے. مگر رو ڈ پر اصل پچیس لاکھ خرچ ہوتے ہیں اور پچھتر لاکھ محتلف لوگوں میں تقسیم ہو جاتا ہے اور ایک سال بعد وہ رو ڈ بیٹھ جاتی ہے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہے اور قوم اگر غور کرے تو ایک ٹھیکیدار ایک ٹھیکے کے بعد کروڑ پتی آ خر کیسے بن جاتا ہے. ایک سیاستدان الیکشن میں کروڑوں روپے لگاکر جیتتے ہیں اور پھر اسکا ڈبل پانچ بعد وصول کرتے ہیں. پاکستان کے مسایل موجودہ لیدر شپ حل نہیں کر سکتی اور اس کیلیے ایک محب وطن قیادت کی ضرورت ہے قاید کی طرح جو پاکستان اور پاکستانیوں کے مسائل حل کرے اور انشاء اللہ اللہ کے ہا ں دیر ہے اندھیر نہیں. اور انشاء اللہ اللہ پاک ایک اور قاید اور اقبال دے گا جو پھر پاکستانیوں کو ایک کرے گا جو سب کو متحد کریں گے اور پاکستان کو ایٹمی طاقت کے ساتھ ساتھ معاشی طاقت بھی بنایں گے اللہ پاک حکمرانوں کو ہدایت دے اور ان کے اندر عوام کا درد پیدا کرے. آمین

Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 334546 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More