پاکستانیوں اگر ترقی کرنی ہے تو اللہ اللہ کرو

پیارے پیارے عزیز ہم وطنو جب کسی انسان کے کسی ریاست کے مسایل حل نہ ہورہے ہو تو وہ انسان اور ریاست ان اسباب پر غور و خوض کرتی ہے کہ کیا وجہ ہے کہ اس کے مسایل حل نہیں ہورہے پھر وہ ان مسایل کو حل کرنے کیلیے دن رات ایک کر دیتے ہیں اب ہم بطور مسلم اور بطور مسلم ریاست ہمیں سوچنا چاہیے کہ ہمارے وطن کے مسایل ستر سال سے حل کیوں. نہیں ہورہے اور ہمارے مسایل حل ہونے کی بجاے بڑھتے جارہے ہیں ہمارے وطن میں غربت کم ہونے کی بجاے بڑھ رہی ہے ہمارے ادارے اگے جانے کی بجاے پیچھے جارہے ہیں حب الوطنی بڑھنے کی بجاے کم ہورہی ہے کچھ جماعتیں پاکستان کو گالیاں. دینے پر اتر آی ہیں. ہم نے یہ وطن اسلام کے نام پر حاصل کیا تھا اب اسکا حل بھی اسلامی نظام ہے پاکستان میں جب تک اسلامی نظام نافذ. نہیں ہوگا ہمارے مسائل جوں کے توں رہیں گے ہم جب تک اللہ کے گھر کو اباد نہیں کریں جب تک اسلام کے مطابق انصاف نہیں ہوگا جب تک قانون سب کیلیے برابر نییں ہوگا جب تک حکمران خلفاے راشدین کی سیرت اور طرز حکمرانی نہیں اپنایں گے ہمارے مسایل حل نہیں ہوں. گے جب تک ہم پانچ وقت کی نماز. نہیں پڑھیں جب تک ہم زکوت نہیں دیں جب تک ہم ارکان اسلام پر عمل نہیں کریں گے تب تک ہم یونہی مسایل میں گھریں رہیں گے جب تک ہم قرآن مجید کو گلے سے نہیں لگایں گے تب تک ہمارے مسایل حل نہیں ہوگے. ہم اسلام سے بہت دور ہوچکے ہیں. ہمیں اسلام پر من وعن عمل کرنا ہوگا انگریز غیر مسلم ہونے کے باوجود اسلام و قرآن کے احکامات پر عمل کررہے ہیں وہ کامیاب ہیں وہ فلاحی ریاست بن گے ہیں جبکہ ہم ان کے غلط کاموں ہر عمل پیرا ہیں پیارے ہم وطنوں. آو اللہ اور اللہ کے رسول کے احکامات پر عمل کرنا شروع کر دیں تب دیکھیں ہماری زندگی کس طرح بدلتی ہے کیسے ہمارے مسایل حل ہوتے ہیں. جب تک ہم سب پاکستانی اللہ اللہ نہیں کریں گے تب تک ہمارے مسایل جوں کے توں ہیں گے اللہ پاک ہمیں اسلام اور قرآن کے احکامات و اصولوں پر عمل کی توفیق دے آمین

Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 334291 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More