ﮨﻢ ﻣُﺴﻠﻤﺎﻥ ﺗﻮ ﮨﻴﮟ ﻟﻴﮑﻦ ﻧﺎ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﻴﻮﮞ ﺍﻳﮏ ﺍﺣﺴﺎﻥ ﻓﺮﺍﻣﻮﺵ
ﻗﻮﻡ ﺑﮭﯽ ﮨﻴﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﻣُﺤﺴﻨﻮﮞ ﮐﮯ ﺍﺣﺴﺎﻧﻮﮞ ﮐﺎ ﺑﺪﻟﮧ ﮨﻤﻴﺸﮧ ﺍُﻥ ﮐﻮ ﻗﻴﺪ ﻣﻴﮟ ﮈﺍﻝ
ﮐﺮ ﺩﻳﻨﺎ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﭘُﺮﺍﻧﯽ ﺭﻭﺍﻳﺎﺕ ﻣﻴﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﮨﮯ ﺳﻮ ﮐﻴﺎ ﮨُﻮﺍ ﺟﻮ ﮨﻢ ﻧﮯ ڈاکٹر
عبدالقدیر خان ﮐﻮ ﻓﺮﺍﻣﻮﺵ ﮐﺮ ﺩﻳﺎ ﮨﻤﻴﮟ ﺍﺱ ﺑﺎﺕ ﮐﯽ ﺑﮭﯽ ﺗﻮ ﻋﺎﺩﺕ ﮈﺍﻟﻨﯽ ﭼﺎﮨﻴﮱ ﮐﮧ
ﺍﮔﺮ ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﮐُﭽﮫ ﮐﻴﺎ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻟﮱ ﺗﻮ ﮐﻴﺎ ﮨُﻮﺍ.....؟ﺟﻮﺍﺏ ﻣﻴﮟ ﮨﻢ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﺗﻮ
ﺍُﻧﮩﻴﮟ ﺟﻮ ﺩﻳﺎ ﻭﮦ ﮐُﭽﮫ ﮐﻢ ﻧﮩﻴﮟ ﺍﺏ ﻭﮦ ﻧﻈﺮ ﺑﻨﺪﯼ ﮐﯽ ﺻُﻮﺭﺕ ﻣﻴﮟ ﮨﻮ ﻳﺎ ﺑﻴﻤﺎﺭﯼ
ﮐﯽ ﺣﺎﻟﺖ ﻣﻴﮟ ﮐﺴﻤﭙُﺮﺳﯽ ﮐﯽ ﻻﭼﺎﺭﯼ ،ﮐﻴﺎ ﮨُﻮﺍ ﺟﻮ ﭘﮍﻭﺱ ﮐﮯ ﻣُﻠﮏ ﻣﻴﮟ ﺍﻳﺴﮯ ﮨﯽ
ﮐﺎﺭﻧﺎﻣﮯ ﭘﺮ ﺻﺪﺍﺭﺕ ﺗﻔﻮﻳﺾ ﮐﺮ ﺩﯼ ﮔﺊ ﺍﺏ ﮐﻮﺉ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﺗﻮ ﻧﮩﻴﮟ ﮐﮧ ﮨﻢ ﮨﺮ ﺍﻳﮏ ﮐﻮ
ﺍُﺱﮐﯽﺧﻮﺍﮨﺸﺎﺕ ﮐﮯ ﻣُﻄﺎﺑﻖ ﻋﻄﺎ ﮐﺮ ﺩﻳﮟ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﻇﺮﻑ ﮐﯽ ﻟﻴﮑﻦ ﮐﺘﻨﮯ ﺩُﮐﮫ
ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ ﮐﮧ قوم نے ڈاکٹر قدیر کی قربانی اور احسانات کا صلہ کس انداز میں
دیا.صدر ممنون حسین کی تنخواہ اور ڈاکٹر صاحب کی پنشن بارے ایک خبر نظروں
سے گزری میری حیرت انتہا کو پہنچ گئ کہ ہم چند ہزار روپے ماہورا پنشن کس
شخصیت کو دے رہے جس نے اس ملک اور قوم کےلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا.
یو ٹیوب پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی سہیل وڑائچ کے ساتھ ایک پروگرام میں
گفتگو سنی تو میری آنکھوں سے آنسو نکل گئے.ڈاکٹر صاحب کی گفتگو میں جو درد
تھا وہ بتا رہا تھا کہ وہ بہت دکھی ہیں.پروگرام کے میزبان کے سوالات کے
جوابات ڈاکٹر صاحب نے کچھ یوں دیئے کہ
ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ ﻗﻮﻡ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﺤﺴﻨﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﯿﺎ ﮐﯿﺎ ﯾﮧ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﺍﺏ ﮐﺴﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﺑﮯ
ﺣﺲ ﻗﻮﻡ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮐﭽﮫ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺗﮍﭖ ﺑﺎﻗﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﯽ۔ ﻧﮧ ﮨﯽ ﺍﺏ ﮐﺒﮭﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﻗﻮﻡ
ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮐﭽﮫ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺳﻮﭼﮯ ﮔﺎ۔ ﺟﺐ ﺗﮏ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ ﻗﻮﻡ ﮐﯽ ﺳﻮﭺ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺪﻟﮯ ﮔﯽ ﺗﺐ ﺗﮏ
ﻧﮧ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺳﺮ ﺳﮯ ﺧﻮﺩ ﻏﺮﺽ ﺣﮑﻤﺮﺍﻥ ﭨﻠﯿﮟ ﮔﮯ ﺍﻭﺭ ﻧﮧ ﮨﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ ﻣﻠﮏ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ
ﮐﭽﮫ ﮐﺮﮮ ﮔﺎ.اور سیاستدان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جتنے دو نمبر,ہڈ
حرام,خود غرض اور احسان فراموش آپ کو پاکستان کی سیاسی قیادت میں ملیں گے
اس کی دنیا میں نظیر نہیں ملتی.
ﮐﺴﯽ ﻓﺮﺩ ﯾﺎ ﻗﻮﻡ ﮐﯽ ﻋﻈﻤﺖ ﮐﺎ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ۔ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻋﻈﯿﻢ ﺷﺨﺺ
ﮐﮯ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮭﮯ ﮔﯽ۔ ﺑﺤﯿﺜﯿﺖ ﻗﻮﻡ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﮐﻮﻓﮧ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺯﻣﺮﮮ ﻣﯿﮟ
ﻟﮑﮭﯽ جائے گی.انڈیا اپنے مسلمان ایٹمی سائنسدان کو بھارت کا صدر بنا دے اور
پاکستان اپنے اس عظیم ایٹمی سائنسدان کو قید کر دے جو یورپ کی آسائش بھری
زندگی اور پرکشش تنخواہ صرف اپنے ملک اور قوم کی خاطر چھوڑ کر آئے.
واقعی مسلمان قوم بڑی احسان فراموش ہے۔
انہی مسلمانوں نے نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کیسا سلوک
کیا......؟؟؟
اور عظیم فاتح محمد بن قاسم کو اُسکی بہادری و غیرت ایمانی کا کیسا بدلہ
دیا گیا.....؟؟؟
قومی ہیرو ایم ایم عالم کے ساتھ کیا ہوا.....؟؟؟
تو ایسے میں اس قوم کا ڈاکڑ عبدلقدیر خان سے افسوس ناک سلوک و بے توقیری
سمجھ میں آتی ہے |