تنہائی کاپھل (آم)

تنہائی کاپهل (آم)

متحدہ عرب امارات کی مارکیٹوں میں بقولِ بعض پھلوں کابادشاہ (آم )کئ ممالک سے پہنچ چکاہے،ہم بھی  کھاکرتھوڑاسالطف اُٹھاچکےہیں ،لیکن بھرپورطریقےسےلطف اندوزتب ہونگےجب اپنی دھرتی پاکستان کاآم پہنچ جائے،پاکستانی آم ہمیشہ تاخیرسےآتاہے

لیکن جب آتاہےتوپورےآب و تاب کیساتھ آتاہےاورکلین سوئپ کرتاہے،مجال ہےکہ پاکستانی آم کے آنے کے بعدکسی ملک کےآم کی مارکیٹ میں شان و شوکت باقی رہے،،سبزی منڈی میں تواُسکےطفیل ہرطرف پاکستان کانعرہ لگارہتاہے،پاکستانی آم پاکستانی آم،کم ازکم ہم سےتویہ پھل بہرحال بہترہےکہ اس نے پاکستان کانام روشن کیاہے،ہم نےفروٹ کےبادشاہ آم ہونےکو بعض کاقول اس لئےقراردیاکہ ہمارےہاں مَلِکُ الفواکہ (فروٹ کابادشاہ)آم نہیں ہےکیونکہ اس کیساتھ بعض لوگ شریف کالاحقہ لگاکرآم شریف کہدیتےہیں،اب شریفوں کوبادشاہت کاووٹ دوبارہ کیسےدیاجائےدوسری وجہ یہ ہےکہ( آم )صدرممنون حسین کی طرح بہت مختصرمدت کیلئےجلوہ دکھاکرغائب ہوجاتاہے، شنیدہےکہ امرودکیساتھ بھی بعض لوگ خان کالاحقہ لگاکرامرودخان کہدیتےہیں،اگرواقعی ایساہےتوہم بادشاہت کاووٹ فی الحال امرودخان کوبھی دینےکےموڈمیں نہیں ہیں،تب ہم کس کودیں گے؟بھائی اپنےاپنےذوق کی بات ہوتی ہےہمارے ہاں فروٹ کابادشاہ انگورہے،انگورکوہم نےووٹ اس لئےدیاکہ اس سےاستفادہ آسان ہے،بعدمیں ہاتھ دھونےکی ضرورت بھی نہیں پڑتی،اورہمارےاحباب جانتےہیں کہ ہم کھانےمیں کس قدرماہرہیں،اس لئےاُمیدہیکہ وہ انگورکوبادشاہت کےووٹ دینےپرناراض نہیں ہونگے، سناہےعرب حضرات( آم) کو(فاکھۃ الخلوۃ) کہتےہیں (یعنی تنہائی میں کھایاجانےوالاپھل)شرعاً کسی اجنبی عورت کیساتھ خلوت( تنہائی )میں بیٹھناگناہ ہےاوراس خلوت کوخلوتِ محرَّمہ کہتےہیں،حدیث میں آتاہے"تم میں سےکوئی شخص کسی اجنبی عورت کیساتھ بغیرمحرم کے تنہائی اختیارنہ کرے،، اورایک خلوت، خَلوتِ صحیحہ کہلاتی ہےیعنی رخصتی کےبعد میاں بیوی کاایسی جگہ جمع ہوناجہاں کوئی اورنہ ہو،جب میاں بیوی کوایساماحول میسرآجائےتوخلوتِ صحیحہ متحقق ہوجاتی ہے اورشوہرکےاوپربیوی کےلئےپورامہر واجب ہوجاتاہےچاہےچھیڑچھاڑوجود میں آئےیانہ آئے، اب آم جس خلوت میں کھایاجاتاہےاُس خلوت کوحرام تونہیں کہسکتے،کیونکہ کھانےوالاپیسےدیکرایک قسم کامہراداکرچکاہوتاہے،اس لئےبجاطورپر یہ خلوت خلوتِ صحیحہ کہلائیگی،البتہ قرق یہ ہےکہ اس خلوت کےصحیح ہونےمیں بیوی ،بچےاور بے تکلف دوست رکاوٹ نہیں ہےبلکہ اُن کیساتھ بیٹھ کربھی آم کیساتھ چھیڑچھاڑکیاجاسکتاہے،لیکن داڑھی مونچھ والےہوشیاررہےکہ بیوی ماڈرن نہ ہوکیونکہ ماڈرن بیوی کوایک تو،ویسےبھی داڑھی ،مونچھ سےچِڑہوتی ہےاورجب وہ داڑھی مونچھ کوزردآلوددیکھےگی توعینِ ممکن ہےکہ جس آم کوآپ کھانےکےلئےلائےہیں وہی آپ کی دھنائی کاسبب بن جائے،ہماری لائف پاٹنرچونکہ ماڈرن نہیں ہےبلکہ قدامت پسندہےاس لئےہم اُن کیساتھ بیٹھ کرآم بغیرجھجک کے کھالیتےہیں بلکہ (آم) کی اُلٹی سےہمیں بچانےکےلئے وہ ہماری مددبھی کرتی ہے،البتہ سلیقےاورشائستگی کیساتھ کھانےکی نصیحت وہ بھی کرلیتی ہے،قدامت پرست ہونےکےباوجود آن محترمہ نےگزشتہ روزہمارےمضمون سےاملاء کی تین غلطیاں بھی نکال دی،اس جیسی قدامت پرستی پراُن کودادنہ دیجائےتوناسپاسی ہوگی-

Mufti Abdul Wahab
About the Author: Mufti Abdul Wahab Read More Articles by Mufti Abdul Wahab: 42 Articles with 40709 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.