“ میرے بابا کی داستان حیات “

یہ ایک سچی کہانی ہے جو کہ میرا بابا کی آپ بیتی ہے۔ اس کہانی میں اپنوں کے دیئے گئے دکھ سکھ بیان ہو گے امید ہے آپ سب کو میرے بابا کی زندگی پر لکھی گئی یہ کہانی پسند آئے گی ،،،،،

میری عمر دو سال تھی، جب ہندوستان اور پاکستان بنا۔ میرے گھر والے بے حد سادہ اور رحم دل لوگ تھے۔ جب پاکستان بنا تو ہمارا پورا گاؤں خالی ہو چکا تھا۔ ہم لوگ بھی ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں جا بسے۔میرے والد کے چار بھائی تھے۔جن میں میرے بابا کا نمبر تیسرا تھا۔

مجھے ملا کر ہم تین بھائی اور میری چھ بہنیں تھی۔ مجھے پڑھنے کا بے حد شوق تھا۔ میں پڑھائی میں کافی ہوشیار تھا۔ جب میں دوسری کلاس میں پڑھتا تھا تب میرے والد کی مزدوری کی کمائی آٹھ آنے تھی۔ پھر مزدوری بھر کر ادھا روپیہ ہو گئی اس دور میں ادھا روپیہ بہت بری رقم ہوا کرتی تھی جس سے ایک بندہ پورے خاندان کا خرچ آسآنی سے کر سکتا تھا، پر میں الگ سوچ کا مالک تھا کچھ زیادہ کرنا چاہتا تھا مجھے لگتا تھا کہ بابا کا ساتھ دینا چاہیے و ہ اکیلے اتنے بڑے خاندان کا بوجھ کیسے اٹھا لیتے ہیں اکثر میں یہی بات سوچا کرتا تھا۔
 

QuraitulAin
About the Author: QuraitulAin Read More Articles by QuraitulAin: 2 Articles with 14934 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.