غیر معیاری کھانے

آج کل ہم دیکھتے ہیں نئی نسل، نوجوان، بچے سب پیزا، برگر، نوڈلز، سموسہ وغیرہ اور بہت سی نقصان پہچانے والی اشیاء کھانا پسند کرتے ہیں۔ کیا یہ سب کھانے نقصان سے باہر ہیں۔ نہیں بلکل نہیں بلکہ یہ بیماریاں پیدا کرنے کی جڑ ہیں۔ ایسے کھانوں سے بہت سی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔جو کہ آجکل کے بچوں میں بڑھتی جا رہی ہیں۔ جس میں ہڈیوں کے درد، جسم کی کمزوری، تھکاوٹ اور بہت سی بیماریاں جو ایسے نقصان دہ کھانوں کی وجہ سے بڑھ رہی ہیں۔پرانے وقتوں میں لوگ دیسی گھی، اناج، روٹی اور قدرتی غذائیں وغیرہ کھاتے تھے اور کام بھی بہت کرتے تھے جیسے کہ ورزش وغیرہ اور ایک صاف ستھرے ماحول میں پرورش پاتے تھے۔ مگر آج کل کا ماحول اور عادتیں بہت بدل چکے ہیں۔ اس وجہ سے ہم بہت سی بیماریوں میں مبتلا ہوتے جا رہے ہیں۔گھنٹوں وقت ضائع کر کے کمپیوٹر اور موبائل استعمال کرتے ہیں ۔ جو ہر انسان کے لیے نقصان دہ ہے۔ بہت سی بڑی بڑی کمپنیاں بھی آجکل بھروسے کے قا بل نہیں ہیں۔ بہت سی جگہوں پر بیکری سامان اور جنک فوڈ جس طرح بن رہا ہے اسے دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ ہم کس ماحول میں پرورش پا رہے ہیں وہاں صفائی کا کوئی انتظام نہیں۔ گندہ آلودہ پانی استعمال ہوتا ہے۔ ہر طرف کیڑے اور گندگی ہوتی ہے۔ ایسی جگہوں پر بنی چیزیں جب ہمارے بچے کھائیں گے تو کئی بیماریوں کا سبب بنیں گے۔ حکومت اورکوئی بھی زمہ دار ادارہ ان جگہوں کو بند نہی کرتے۔ حکومت کو چاہئے کہ ان سب کمپنیوں پر پا بندی لگائیں تاکہ کوئی بھی کسی انسان کی جان سے نہ کھیل سکے۔ اور سب بازار کے ایسے کھانوں سے پرہیز بھی کریں جو آجکل تیزی سے نوجوان نسل کو کمزور کرنے میں مبتلا ہیں۔میری آپ کے اخبار کے ذریعے حکومت سے اپیل ہے کہ فوری اس مسئلے پر اقدامات کئے جائیں تاکہ معصوم انسانی ذندگیوں کو بچایا جا سکے۔ کراچی جیسے شہر کو صاف ستھری اور نقصان سے پاک غذائی اشیاء فراہم کی جائیں۔ اور تمام لوگوں سے گذارش ہے کہ ایسے کھانوں سے پرہیز کر کے اپنے آپ کو ان بیماریوں سے بچائیں۔
فقط:زوبیہ صدیقی
ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ،کراچی یونیورسٹی
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Maryam Arif
About the Author: Maryam Arif Read More Articles by Maryam Arif: 1317 Articles with 1025583 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.