مولانا آخر آپ کس مٹی کے بنے ہوۓ ہیں ...!

عجیب شخصیت ہے مولانا کی کبھی گانے بجانے والوں سے ملتے ہیں کبھی کھلاڑیوں کے پاس جاتے ہیں کبھی سیاست دانوں کیلئے دعا کرتے ہیں تو کبھی مخالف مسلک والوں سے مل بیٹھتے ہیں عجیب آدمی ہیں مولانا بھی ...
معلوم نہیں کس مٹی کے بنے ہوۓ ہیں مولانا نے سید مودودی رح کی تعریف کی منصورہ گئے لوگوں نے کہا دیکھو دیکھو گستاخ صحابہ رضی اللہ عنہ کی تعریف کرتا ہے
" خلافت و ملوکیت " لکھنے والے کی تعریف ہمارے سیاسی مخالفوں کے گھر جاتا ہے مگر کیا کیجئے مولانا نہیں مانے
کبھی سید منور حسن سے محبت کا اظہار تو کبھی سراج الحق سے شفقت ..
مولانا، طاہر القادری صاحب سے ملے موہری شریف گۓ لوگوں نے کہا دیکھو دیکھو یہ تو بدعتی ہو گیا یہ تو مشرک ہوا ہے مولانا نے کوئی پرواہ نہ کی ...

مولانا ڈاکٹر ذاکر عبدالکریم نائیک کی خدمت میں تشریف لے گئے لوگوں نے کہا دیکھو دیکھو یہ تو غیر مقلد ہو گیا یہ تو تجدد پسندوں کی تائید کرتا ہے یہی تو گمراہ ہے مولانا کو پھر بھی سمجھ نہ آئی ...
نصرت جاوید نے شراب کے نشے میں دھت ہوکر مولانا کو گالیاں نکالیں منافق کہا مولانا نے اسکے اگلے پروگرام میں کال کرکے اسے دعائیں دیں لوگ باگ پھر بھی برا مانے اسے مولانا کی مداہنت قرار دیا ...

مولانا نے عین اس وقت امام بارگاہوں کے دورے کیے کہ جب شمالی علاقہ جات میں شیعہ سنی فساد سامنے کھڑا تھا لوگوں نے کہا یہ تو شیعہ ہو گیا رافضی ہو گیا مگر کیا کیجئے مولانا پر کوئی اثر نہ پڑا ...

مولانا کراچی آۓ نائن زیرو کا دورہ کیا اے این پی کے علاقے میں تقریر کی لیاری کے گینگسٹرز سے ملے لوگوں نے کہا دیکھو دیکھو یہ مولوی کیا کرتا ہے لعنت کی ملامت کی مولانا کو پھر بھی کوئی فرق نہ پڑا ...

مولانا کپتان کے گھر گۓ کپتان کی فیملی کے ساتھ کھانا کھایا لوگوں نے کہا دیکھو دیکھو یہودیوں کے ایجنٹ سے ملتا ہے یہ تو گمراہ ہو گیا مگر پھر وہی لا پرواہی مولانا نے کوئی توجہ نہ کی ...
مولانا کی اداکار عامر خان سے ملاقات ہوئی لوگوں کی زبانوں پر پھر زہر تھا مولانا تریاق ڈھونڈتے رہے ...

مولانا نے وینا ملک کے سر پر ہاتھ رکھا لوگوں نے پھر سنگباری کی مولانا کی زبان پر پھر دعائیں تھی مولانا ویسے ہی رہے ...

اب سنا ہے مولانا نے نواز شریف سے ملاقات کی ہے اور اسکیلیے دعا کی ہے اب مولانا پھر سے نشانے پر ہیں پھر سے مجرم ہیں مولانا اب بھی نہیں بدلینگے ...
مولانا سے پوچھنا یہ تھا کہ مولانا یہ تو بتلائیے آخر آپ کس مٹی کے بنے ہوۓ ہیں حضرت ...؟

Kamran Buneri
About the Author: Kamran Buneri Read More Articles by Kamran Buneri: 92 Articles with 259025 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.