''وزیر اعلیٰ پنجاب''اور صرف کام

تحریر:محمد وسیم طارق
دنیا میں بہت کم شخصیات ایسی ہیں جنہوں نے عوامی خدمات کے لئے اپنے دن رات صرف کر دئیے اپنی نیند ،سکون اور آرام کو پس پشت رکھ کر عوامی خدمت کے لئے وہ کارہائے سر انجام دئیے جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی اکثر اس طرح کی گفتگو میں ہم مغربی شخصیات کو اولین ترجیح دیتے ہیں یہا ں اگر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا ذکر نہ کیا جائے تو زیادتی ہو گی میاں محمد شہباز شریف ایک ایسی شخصیت ہیں کہ جب جب ان کے حصے میں وزارت کا قلم دان آیا انہوں نے عوام کی خدمت کے لئے دن رات ایسے کام کئے جس سے مخالفین بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے ترقیاتی کام اور ان کی مانیٹرنگ ،ہسپتالوں کو بہتری کی راہ پر گامزن کرنا ،ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن،ہسپتالوں میں پرچی فیس کا خاتمہ ،مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی ،مفت ایمبولینس سروس کا آغاز ، موبائل ایمبولینس کا قیام ،شعبہ تعلیم میں سکولوں کی اپ گریڈیشن ،ہونہار طلباء وطالبات کو سکالر شپ اور وظیفہ کی فراہمی ،کسانوں کے لئے کئے گئے اقدامات ،کسانوں کو بلا سود قرضہ جات کی فراہمی ،کسانوں کو کھادوں و زرعی ادویات پر سبسڈی ،زرعی آلات کی سبسڈی پر کسانوں کو فراہمی،پنجاب یوتھ انٹرن شپ پروگرام،وزیر اعلیٰ پنجاب اپنا روزگار سکیم،انفامیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے مثبت اقدام،نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں، خود روزگار سکیم،ای روز گار ٹریننگ پروگرام ،معذور افراد کے لئے خدمت کارڈ کا اجراء ،آشیانہ ہاؤسنگ سکیم،چائلڈ لیبر کا خاتمہ ،بھٹہ خشت مزدوروں کے بچوں کے لئے مفت تعلیم ،وظائف اور خدمت کارڈ کا اجراء،آرٹسٹ خدمت کارڈ کا اجراء ، ماڈل ویلجز کا قیام ، کمپیوٹر آئزڈ لینڈ ریکارڈ سنٹرز کا قیام، رمضان پیکج ،چینی و آٹے پر سبسڈی ،میڑو بس ،اورنج ٹرین کا قیام انہی میں سے ایک ہے ۔اگر کام کی بات کی جائے تو اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کے خادم اعلیٰ نے اپنے ہر دور حکومت میں وہ ترقیاتی کام کئے جو دوسرے صوبوں کے لئے مثال بن گئے ۔شعبہ صحت کو ہی لے لیں تو شعبہ صحت میں ایسی تبدیلیاں ہوئیں کہ ہر ڈویژن ،ہر ضلع کے ہسپتالوں ،بنیادی مراکز صحت ،رورل ہیلتھ سنٹرز میں اعلیٰ درجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی ،مریضوں کے ریفرل کے لئے مفت ایمبولینس سروس ،پرچی فیس کا خاتمہ ان میں سے ایک ہے ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جہاں بیڈز کی تعداد کم تھی وہاں بیڈز کی تعداد بڑھائی گئی اور ہسپتالوں میں بہترین کمپنیوں کی ادویات کی موجودگی اس بات کی غمازی ہے کہ خادم پنجاب میاں محمد شہباز شریف صوبہ پنجاب کے ہسپتالوں کو بہتری کی راہ پر گامزن کئے ہوئے ہیں۔اگر کسانوں کے حوالے سے بات کی جائے تو کسانوں کے لئے کھادوں اور زرعی ادویات پر سبسڈی بذریعہ قرعہ اندازی کسانوں ،زمینداروں میں زرعی آلات کی تقسیم ،کسانوں کو بلا سود قرضہ جات کی فراہمی سے کسان خوشحال ہو رہے ہیں خادم پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدائیت پر خادم پنجاب کسان پیکج کے تحت چھوٹے کاشتکاروں کو 100ارب روپے کے بلا سود قرضہ جات کے قرضہ جات دئیے گئے جس سے کسانوں کی خوشحالی میں واضح تبدیلی عیاں ہوئی ظاہری سی بات ہے کہ جب ہمارا کسان خوشحال ہو گا تو پاکستان خوشحال ہو گا کسانوں کے لئے کئے گئے اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ خادم پنجاب میاں محمد شہباز شریف کسان دوست ہیں ۔یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ تعلیم ہی ایسا زیور ہے جس سے بہترین معاشرہ کا وجود تشکیل پاتا ہے خادم پنجاب میاں محمد شہبا زشریف کا یہ عزم ہے کہ 5سے 16سال کی عمر تک کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے اس سلسلہ میں پنجاب بھر میں سو فیصد بچوں اور بچیوں کے داخلوں کو یقینی بنایا گیا شعبہ تعلیم میں کئے گئے اقدامات لائق تحسین ہیں طلباء طالبات کے لئے سکالر شپس ،ہونہار طلبا ء طالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم اور پنجاب کے 11اضلاع میں ہونہار طالبات کے لئے ایک ارب 9کروڑ روپے کی لاگت سے 7500 خصوصی سالانہ وظائف کا اجراء بھی انہی میں سے ایک ہے یہاں تک کہ بھٹہ خشت پر کام کرنے والے مزدوروں کے بچوں کے لئے نان فارمل سکولوں کا قیام ،ان بچوں کے لئے خدمت کارڈ کا اجراء ،مفت کتابوں کی فراہمی ،مفت یونیفارم کی فراہمی کا کریڈٹ بھی میاں محمد شہباز شریف کو جاتا ہے ۔ خادم پنجاب رورل روڈ پروگرام کے تحت اربوں روپے سے بننے والی سڑکوں سے جہاں سفری سہولیات میں بہتری آئی ہے وہیں پر کسانوں کی منڈیوں تک رسائی بہت آسان ہو گئی ہے گھنٹوں کے سفر منٹوں میں طے ہو رہے ہیں یہاں اگر یہ کہا جائے کہ میاں محمد شہباز شریف 24گھنٹے کی بجائے 26گھنٹے کام کرتے ہیں تو بے جا نہ ہو گا جب کہ ان کی شاندار کاردگی کی مثالیں مخالفین بھی دینے پر مجبور ہیں بلا شبہ خادم پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پنجاب کا نقشہ بدل کر رکھ دیا ہے اور پنجاب ایک ترقی یافتہ اور خوشحال صوبہ نظر آتا ہے شہباز شریف کی مثالی کار کردگی دوسرے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے لئے قابل تقلید ہے سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ میاں محمد شہباز شریف جیسے انتھک اور محنتی لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔
Muhammad Mazhar Rasheed
About the Author: Muhammad Mazhar Rasheed Read More Articles by Muhammad Mazhar Rasheed: 129 Articles with 120920 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.