ننھی زینب کی آخری تصویر منظر عام پر آگئی

image

قصور : گزشتہ دنوں انسانی درندگی کا نشانہ بننے والی ننھی زینب کی زندگی کی آخری تصویر منظر عام پر آگئی۔ والدین کی گود میں بیٹھی کمسن بچی والدین کو عمرہ پر جانے کے لیے رخصت کرنے جا رہی تھی۔
تفصیلات کے مطابق قصور واقعے نے ہر صاحب دل کو غمزدہ کر دیا۔دلخراش حادثہ گزر جانے کے بعد زینب سے جڑی ہر یاد پوری قوم کو رلا رہی ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ننھی زینب کی زندگی کی آخری تصویر منظر عام پرآگئی۔

اس تصویر میں ننھی زینب اپنی والدہ کی جھولی میں بیٹھی ہوئی اپنے والدین کو عمرہ پر جانے کے لیے رخصت کرنے جا رہی ہے۔تصویر میں موجود کمسن زینب کے چہرے پر سجی معصوم مسکراہٹ نے ہر دل کو بے چین کر دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts