بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ جیتنے کے بعد کروڑوں روپے کے انعامات کی بھی حقدار بن گئی۔ اتوار کو ساؤتھ افریقا کو شکست دے کر پہلی بار ورلڈ چیمپئن بننے والی بھارتی ٹیم کے لیے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے 51 کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔
اس کے علاوہ آئی سی سی کی جانب سے ٹورنامنٹ جیتنے پر بھارتی ٹیم کو تقریباً 38 کروڑ روپے کی انعامی رقم بھی ملی ہے، یوں مجموعی طور پر 90 کروڑ بھارتی روپے جو کہ پاکستانی کرنسی میں تقریباً 270 کروڑ روپے بنتے ہیں کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف میں تقسیم کیے جائیں گے۔
فائنل کے بعد پریزنٹیشن تقریب میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری دیوا جیت ساقی نے موقع پر ہی ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) سے شکوہ کیا کہ ابھی تک انہیں ایشیا کپ کی ٹرافی موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر 3 نومبر تک ٹرافی نہ بھیجی گئی تو یہ معاملہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں اٹھایا جائے گا۔