برطانیہ میں خاتون کا ریحام خان سے سخت مکالمہ

image

لندن(24نیوز) برطانیہ میں ایک خاتون کا ریحام خان سے سخت مکالمہ , خاتون نے بشری بی بی سے متعلق ان کے حسد کرنے کی وجہ پوچھی۔

برطانیہ میں ایک خاتون نے ریحام خان کو  آڑے ہاتھوں لے لیا۔ خاتون نے ریحام خان سے سوال کیا  کہ آپ خاتون اول بننے پر بشریٰ بی بی سے حسد کرتی ہیں؟ ریحام خان نے کہا کہ میں بشریٰ بی بی سے حسد نہیں کرتی۔ میں جس شخص کو قابل عزت نہیں سمجھتی اس کے ساتھ نہیں رہ سکتی تھی جس پر  خاتون نےایک اور سوال کیا  کہ آپ جب عمران کے ساتھ نہیں رہ سکتی تھیں تو طلاق کیوں نہیں لی تھی؟ عمران خان نے آپ کو طلاق دی آپ نے ان سے طلاق نہیں لی؟ خاتون نے کہا کہ اللہ کرے کہ آپ سچ بولیں اورعمران خان کا پیچھا چھوڑ دیں،  آپ کا چیپٹر اب بند ہوچکا ہے۔ 


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts